ڈرگس سنڈیکیٹ کی ممبر تھی ریا چکرورتی!

بالی ووڈ میں ڈرگس معاملے کی جانچ کررہی نارکوٹک کنٹرول بیورو (این سی بی )نے جمع کو ریا چکرورتی ، اس کے بھائی شووک سمیت 35ملزمان کے خلاف 52ہزار صفحات کی چارشیٹ کورٹ میں داخل کی اس میں چالیس ہزار پیج ڈیجیٹل فارمیٹ میں کورٹ کو دئیے گئے ہیں جبکہ 11ہزار 700صفحات ہارڈ کاپی کی شکل میں عدالت کو سونپے گئے ہیں چارشیٹ کی ایک ایک کاپی ملزمان کو بھی سونپی گئی ہے ۔قریب دو سو لوگوں کو گواہ بنایا گیا ہے ۔ریا شووک سمیت 25ملزمان کو ضمانت مل چکی ہے جبکہ ابھی بھی 8جیل میں بند ہیں ۔اگر این سی بی 80دن میں چارشیٹ داخل نہیں کرتی تو ان آٹھ ملزمان کو بھی ضمانت مل جاتی ریا چکرورتی کے علاوہ سیمول مرنڈا دیپیش ساوتن ،انوج کیسوانی ،باست پریہر وغیرہ کے نام بھی بطور ملزم چارشیٹ میں شامل کئے گئے ہیں ۔این سی بی جانچ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے ۔ایجنسی کے زونل ڈائرکٹر ثمیر وانکھیڑے نے بتایا کہ اس کیس میں ضمنی چارشیٹ بھی بعد میں دائر کی جائے گی ۔این سی بی نے ریا چکرورتی کے پاس سے کوئی ڈرگس ثبوت نا ملنے پر اسے ڈرگس سنڈیکیٹ کا حصہ بتایا تھا این سی بی کا کہنا تھا کہ ریا چکرورتی سوشانت سنگھ راجپوت کا کک دیپیش ساونت اور مینیجر سیموئل مرنڈا شوشانت کے کہنے پر ڈرگس منگواتے تھے لیکن ممبئی ہائی کورٹ نے این سی بی کی ریا کے ڈرگس سنڈیکیٹ کہانی کو قبول نہیں کیا تھا راجپوت کی موت سے وابسطہ ڈرگس معاملے میں این سی بی نے نو مہینے بعد چارشیٹ داخل کی اس کے مطابق این سی بی نے اس معاملے میں دوسو سے زیادہ لوگوں کے بیان درج کئے ہیں ۔چارشیٹ کے مطابق ریا نے اپنے بیان میں ڈرگس سنڈیکیٹ کا سرگرم ممبر ہونے کی بات قبولی ہے ۔این سی بی کے ذرائع کے مطابق ریا کو اپنے شووک کی مدد سے ڈرگس سپلائی چینل چلانے کا ملزم بتایا گیا ہے ۔ریا نے شوشانت کو اپنے گھر پر ڈرگس لینے کی اجازت دی تھی اور اسے ڈرگس خریدنے کے لئے پیسہ بھی دئیے تھے ۔ساتھ ہی اس نے گانجا اور مالی جوانا بڑ کی خرید کرنے اپنے پاس رکھنے اور بیچنے اور دوسری ریاستوں میں ٹرانسپورٹ کرنے کی بات تسلیم کی ہے ملزمان میں سے 8ابھی تک جوڈیشیل حراست میں ہیں جبکہ ریا سووک سمیت دیگر کو ضمانت مل چکی ہے ۔چارشیٹ میں ڈرگس خریدی اور پیسہ کے لین دین میں ریا چکرورتی نے اہم کرداربتایا تھا اداکارہ دیپیکا پاڈوکون اور سارہ علی اور شردھا کپورکے بیانات بھی شامل ہیں ۔اور چارشیٹ میں پچاس ہزار صفحات کو ڈیجیٹل ثبوت بھی پیش کئے گئے ہیں ان میں ملزمان کے درمیان واٹس ایپ چیٹ فون کال اور ڈیٹا ریکارڈ دستاوزی سمیت دیگر ثبوت شامل ہیں ۔عدالت میں اب معاملہ ہے این سی بی نے چارشیٹ میں جو سنگین الزام لگائے ہیں اب انہیں عدالت میں ثابت بھی کرنا ہوگا دیکھیں کیس کیسے آگے بڑھتا ہے ؟ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!