رام مندر کمپلیکس اب 107ایکڑ زمین کا ہوگا !

رام مندر کمپلیکش 70ایکڑ سے بڑھا کر 107 ایکڑ میں کرنے کے منصوبہ کے تحت رام جنم بھومی کمپلیکس کے پاس 7.205مربع گز زمین خریدی گئی ہے ۔ٹرسٹ کے دوسرے افسر نے بتایا کہ یہ زمین 1373روپے فی مربع فٹ کی شرح سے ایک کروڑ روپے میں خریدی گئی ہے ۔نیاسی انل مشرا نے بتایا کہ فیض آباد کے نائب رجسٹرار ایس وی سنگھ کے دفتر میں یہ رجسٹری کرائی گئی ہے ۔ذرائع نے بتایا توسیع شدہ عظیم الشان مندر کمپلیکش کی تعمیر 107ایکڑ میں کرنا چاہتا ہے ۔اس کے لئے 1430 مربع فٹ زمین خریدنی ہوگی ۔رام مندر کے پاس واقع مندروں مکانوں اور میدانوں کے مالکوں سے اس سلسلے میں بات چیت جاری ہے ملک گیر چندہ اکٹھا کرنے کی مہم پوری ہونے کے بعد رام جنم بھومی ٹرشٹ فنڈ بھی اچھا جمع ہو سکے گا ۔ایسے میں ٹرسٹ کی توسیع کی کاروائی بھی شروع ہوگئی ہے ۔پہلے مرحلے می جنم استھان سیتا رسوئی کے پیچھے پولیس کنٹرول روم اور دیگر ضروری اداروں کے لئے 11ہزار مربع میٹر زمین کا الاٹمنٹ پولیس محکمہ کو کرنے کے لئے نشاندھی کرائی جا چکی ہے ۔ضلع انتظامیہ کے ذریعے سے اس تجویز کو انتظامیہ کو پچھلے دنوں اے ڈی جے قانون ونظام وی کے سنگھ کی سربراہی میں ہوئی میٹنگ کے بعد بھیجا گیا ہے ۔اور اس تجویز کی کیبنیٹ سے منظوری ضروری ہے ۔جے شری رام! (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!