Translater
27 فروری 2021
بھیڑ سے قانون ہی نہیں ہم تو سرکار بھی بدل دیں گے!
بھیڑ سے قانون نہیں بدلنے کی بات کہنے والے کسان بتادیں گے کہ ہم بھیڑ سے قانون ہی نہیں بلکہ سرکار بھی بدل دیں گے پہلے بھی بھیڑ سے سرکار بدلتی رہی ہے اس بات کو سرکار میں بیٹھے لوگوں کو سمجھ لینا چاہیے مرکزی وزیرزراعت نریندر سنگھ تومر کے بیان پر کسان ترجمان راکیش ٹکیٹ نے کہا کہ آندولن ایسی پوزیشن میں پہونچ گیا ہے جہاں سے کسان پیچھے نہیں ہٹ سکتے انہوں نے کہا کسانوں کو قانون کی جانکاری نہ ہونے کی بات سرکار میں بیتھے لوگ کرتے ہیں لیکن کسانوں سے زیادہ قانون کی جانکاری کسی کو نہیں ہے ۔کسان اپنی فصل کے دام بتا سکتے ہیں کہ قانون ٹھیک ہے یا خراب فصل کے اچھے دام ملتے ہیں تو قانون اچھا اگر دام صحیح نہیں ملتے تو قانون خراب ٹکیت نے خبرادار کیا کہ ابھی صرف قانون واپسی کی بات ہو رہی ہے پھر اقتدار کو چلتا کرنے کی مہم شروع کریں اس سے پہلے کسانوں کی چالیس انجمنوں سے بات کرنا سرکار کے لئے ٹھیک رہے گا ٹکیت نے آگاہ کیا تینوں زرعی قوانین کو منسوخ نہیں کیا تو اقتدار میں رہنا مشکل ہو جائے گا وہ اس مہینہ ہریانہ کے کسان مہنا پنچایت کررہے ہیں ۔سونی پت ضلع کے کھر کھودا کی اناج منڈی میں کسان مہا پنچایت میں ٹکیت نے کہا جب تک زرعی قوانین کو واپس نہیں لیا جاتا تب تک آندولن جاری رہے گا ۔ٹکیت نے کہا بھیڑ جٹانے سے بھلے ہی قانون واپس نہیں ہوں گے لیکن انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ یہ ہی بھیڑ اقتدار کو بدل سکتی ہے یہ الگ بات ہے کہ کسانوں میں صرف ابھی زرعی قانون واپس لینے کی بات کی ہے اقتدار واپس لینے کی نہیں ۔
(انل نریندر)
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
ٹرمپ کے ڈاکیہ عاصم منیر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آج کل آنکھ اور کان پاکستانی فوج کے چیف عاصم منیر پر لگے ہوئے ہیں ۔یا یوں کہیں کہ ٹرمپ کی ناک کے بال بنے ہوئے ہیں ...
-
سپریم کورٹ میں بھی عجیب و غریب مقدمات آرہے ہیں۔ تازہ مثال بحریہ کے کچھ افسروں پر بیویوں کی ادلہ بدلی سے متعلق معاملات ہیں۔ بحریہ کے ایک اف...
-
ہندوتو اور دھرم پریورتن، گھر واپسی سمیت تمام معاملوں پر بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس پریوار سے جڑے لیڈروں کے متنازعہ بیانات سے وزیر...
-
مدھیہ پردیش کے ہائی پروفائل ہنی ٹریپ معاملے سے نہ صرف ریاست کی بلکہ دہلی کے سیاسی حلقوں میں مچا دئے معاملے میں اہم سازشی گرفتار ہو چکی شیو...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں