گجرات چناو ¿میں اچھی فرفارمنس سے عآپ گدگد!

گجرات میں چھ میونسپل کارپوریشنوں کی 576شیٹوں میں بھاجپا کو 483شیٹون پر زبردست جیت ملی ہے ۔بھاجپا مان رہی ہے کہ پی ایم نریندر مودی کے نام کا جادو گجرات میں اب بھی برقرار ہے اس لئے امت شاہ جے پی نڈا وزیراعلیٰ وجے روپانی اور بہت سے قومی لیڈر کی کامیابی سے گد گد ہیں ۔نتیجوں میں سب سے چوکانے والا نتیجہ عآپ پارٹی اور اسدالدین اویسی کی پارٹی کا کامیابی حاصل کرنا عآپ کے حق میں 27اور اویسی کی اے ایم آئی ایم کو سات شیٹیں ملی ہیں ۔کانگریس کو محض 55شیٹوں پر جیت حاصل ہوئی ۔کانگریس کو دھکا لگاتے ہوئے عآپ بڑی اپوزیشن پارٹی کے طور پر ابھری ہے ۔مانا جارہا ہے کہ عآپ کی انٹری اگلے سال ریاست میں ہونے والے اسمبلی چناو¿ میں کانگریس کے لئے مشکل کھڑی کر سکتی ہے عام آدمی پارٹی نے گجرات کے سورت میں میونسپل چناو¿ میں 120شیٹوں میں سے 27پر کامیابی حاصل کی ہے اس کامیابی سے دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کافی گد گد ہیں ۔جیت کے بعد اپنے ویڈیو میسج کے ذریعے گجرات کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے کہا عام آدمی پارٹی کا شاندار پردرشن ہے ۔خاص کر سورت کے لوگوں نے سوا سو سال پرانی کانگریس پارٹی کو ہرا کر ایک نئی پارٹی عام آدمی پارٹی بڑی اپوزیشن کی شکل میں ذمہ داری سونپی ہے میں آپ کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہمارا ایک ایک امیدوار اپنی ذمہ داری پوری ایمانداری کے ساتھ نبھائے گا ۔انہوں نے کہا گجرات میں ایک نئی سیاست کی شروعات کی ہے اچھے اسکولوں کی شیاست اچھے اسپتالوں کی سیاست اور سستی اور 24گھنٹے بجلی کی سیاست اور گجرات کے لوگوں کے ساتھ مل کر ہم گجرات کو سب مل کر سنواریں گے میں 26تاریخ کو یعنی آج سورت آرہا ہوں ۔لوگوں سے ملنے کے لئے شخصی طور پر شکریہ اداکرنے کے لئے آو¿ں گا ۔بتا دیں سورت میونسپل کارپوریشن میں بی جے پی نے 93شیٹیں جیتی ہیں اور کانگریس یہاں کھاتا نہیں کھول پائی ۔اویسی کی پارٹی نے احمد آباد میں سات شیٹیں جیت کر ریاست میں دستک دے دی ہے ۔وہ اسے بنگال اور دیگر ریاستوں میں عآپ لوگوں کے بھروسہ کی بنیاد پر چناو¿ لڑ سکتے ہیں ۔ریاست میں ابھی گودرا اور چناو¿ میں ووٹنگ 28فروری کو ہونی ہے ۔دیکھنے کی بات یہ ہے کہ وہاں عآ پ کی امید کتنی بڑھ کر سامنے آتی ہے ۔پچھلے سال جولائی میں ہاردک پٹیل کو گجرات کانگریس کمیٹی کا نگراں صدر بنایا گیا تھا ۔پارٹی دار آندولن سے مقبول ہاردک نے پورے گجرات میں میونسپل چناو¿ کے لئے زوردار کمپین چلائی تھی لیکن نتیجوں میں اس کا کوئی اثر نہیں دکھائی دیا ۔احمد آباد میں ہاردک پٹیل نے پوری طاقت جھونکی اور تمام وارڈوں میں ریلیاں بھی کیں اس کے باوجود یہاں کانگریس کو قراری شکست ملی ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!