بھاجپا یوتھ لیڈر کوکنگ کے ساتھ گرفتار!
ان دنوں مغربی بنگال کی سیاست انتہا پر ہے کچھ دن پہلے بی جے پی یوتھ ونگ کے لیڈر پامیلا گوسوامی کی خوب خبریں سنائی دے رہی ہیں ساو¿تھ کولکاتہ کے عالیشان نیو علی پور سے دس لاکھ روپے مالیت کی سو گرام کوکنگ کے ساتھ پامیلا کی گرفتاری کے بعد بنگال بی جے پی اب بیک فٹ پر آگئی ہے اور اپوزیشن پارٹیاں بی جے پی پر تابڑ توڑ حملے کررہی ہیں کوکنگ کے ساتھ گرفتاری کے بعد کولکاتہ کی عدالت میں پیش کیاگیا اس سے پہلے پامیلا نے دعویٰ کیا کہ اسے اس معاملے میں پھنسایا گیا ۔اس کو 25فروری تک پولیس حراست میں بھیج دیا گیا ہے ۔پولیس کے حکام کے مطابق پولیس نے جمعہ کو پامیلا کی کار کوروکاتھا اور تلاشی کے دوران 100گرام کوکنگ ان کے ہینڈ بیگ اور کار سے ملی ہے ۔پامیلا نے اپنی پارٹی کے ایک ساتھی پر سازش رچنے کا الزام لگایا کہا کہ وہ شخص بھاجپا نیتا کیلاش وجے ورگیہ کا قریبی ساتھی ہے ۔پامیلا کو ان کے ایک دوست پردیپ کمار اور ان کے سکیورٹی گارڈ کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا ۔عدالت مین پیشی کے بعد پامیلا کو حوالات لے جانے کے دوران وہاں موجود میڈیا اور نیوز چینلوں سے کہا کہ میں سی آئی ڈی جانچ چاہتی ہوں آج راکیش سنگھ جو کیلاش ورگیہ کے ساتھی ہیں کو بھی گرفتار کیا جانا چاہیے ۔اب میرے خلاف ایک سازش ہے وہیں بھاجپا پردیش کمیٹی کے ممبر سدات سنگھ نے الزام لگایا کہ حکمراں ترنمول کانگریس اور کولکاتہ پولیس ان کے خلاف سازش رچ رہی ہے ۔پامیلا نے کہا اگر میں کوکنگ معاملے میں ملوث ہوں تو مجھے یا کیلاش ورگیہ اور امت شاہ کو بلا سکتے ہیں مجھے لگتا ہے پولیس نے اسے سکھایا پڑھایا ہے ۔ترنمول کانگریس نے کہا کہ پورا معاملہ بھاجپا کے اصلی چہرے کو ظاہر کرتا ہے پارٹی جنرل سکریٹری اور ریاست کے وزیر پارک چٹرجی نے کہا ا س سے پہلے بھاجپا کے ایک نیتا کے بچوں کی اسمگلنگ کے معاملے میں گرفتاری ہوئی تھی اب ایک دوسرے نیتا ڈرگس معاملے میں گرفتار ہوئی ہے اس سے صرف یہ ہی ثابت ہوتا ہے بھاجپا اور اس کے نیتاو¿ں کا اصلی چہرہ کیا ہے ؟ پارٹی کے نوجوان ورکروں کے درمیان پامیلا کتنی مقبول ہے اس کا اندازہ ان کے شوشل میڈیا پروفائل دیکھ کر لگایا جا سکتا ہے بھاجپا کے سبھی سرکردہ نیتاو¿ں کے ساتھ تصویریں ہیں ۔اور وہ شوشل میڈا اکاو¿بٹس پر بھاجپا کی ہرریلی اور میٹنگ کی تصویریں ڈالتی رہتی ہیں حال ہی میں نیتاجی سبھاش چندر بوس کی 125ویں جینتی کے موقع پر کولکاتہ وکٹورتیل میموریل میں پراکرم پروگرام میں بھی پامیلا گوسوامی موجود تھیں ۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں