امریکہ میں تاریخی بجلی بحران !

ایسا بہت ہی کم سننے کو ملتا ہے کہ دنیا کے سب سے ترقی یافتہ ملک امریکہ میں بجلی گل ہوگئی مجھے یاد ہے کہ بہت برسوں پہلے نیو یارک مین بجلی چلی گئی تھی کچھ دن پہلے ہی امریکہ کی ریاست ٹیکساس ، نارتھ کیرولینا ، شکاگو سمیت کئی ریاستوں میں برفیلے طوفان سے کم سے کم 20لوگوں کی موت ہوگئی ہے اس وجہ سے دیش کے قریب بارہ ریاستوں میں بجلی سپلائی ٹھپ ہوئی تھی اور ایک کروڑ گھروں اور کاروباری اداروں میں بجلی سپلائی ٹھپ رہی اور لاکھوں لوگ ٹیکساس اور دیگر علاقوں میں تاریکی اور طوفان میں پھنس گئے طوفان نے بجلی گھروں کو نقصان پہونچایا جس وجہ سے کئی علاقوں میں بجلی ٹھپ ہوگئی ایک جاری بیان میں صدر جو بائیڈن نے ٹیکساس میں خراب موسم کو دیکھتے ہوئے ایمرجنسی لگا دی گئی اور ریاستیوں کی مدد کرنے کا حکم دے دیا گیا اس کے بعد سرکاری سطح پر راحت رسانی کا کام شروع ہوا مریخ پر شہر بسانے کا خواب دیکھ رہے زمین کے دوسرے سب سے رئیس ارب پتی ایلین مسک بھی امریکہ کے ٹیکساس ریاست میں اس بجلی بحران میں پھنس گئے غلط یہ ہے کہ زبردشت اور سردی اور برف باری کے درمیان ایلین مسک کو خود کو بچائے رکھنے کیلئے اپنی الیکٹرک کار میں ہی سونا پڑا پچھلے چار دنوں تک چلے بجلی بحران کی زد میں لاکھوں لوگ متاثر ہوئے اور 20لوگوں کی موت ہوگئی ۔ بجلی کی کٹوتی کا اثر خلاءسے بھی دیکھا جا رہا ہے وہاں سے لی گئی تصویروں میںدکھائی دیا کہ یہ بلیک آو¿ٹ کافی دور تک چھایا ہوا ہے ۔ محکمہ موسمیات نے خبر دار کیا مزید برف برف باری ہوسکتا ہے ۔ درجہ حرارت میں بدلاو¿ ہونے کی وجہ سے چالیس لاکھ سے زیادہ آبادی والی ریاست ٹیکساس بجلی فیل ہونے سے لاکھوں لوگوں کو پانی اور بجلی کے سبب گھروں کو گرم رکھنا پڑتا ہے ۔ حالات یہ ہیں ان علاقوں میں ویکسی نیشن سینٹر بھی بند کردیئے گئے ہیں اور بزرگوں کی جان بچانے کیلئے نیشنل گاڈس تعینات کئے گیے ہیں ٹیکساس اورہوسٹن میں ہوائی سروس بند ہوگئی ہے امریکہ کے صدر جو بائیڈن مدد بھیجنے میں لگے ہوئے ہیں امید ہے کہ امریکہ کہ ریاستوںمیں بجلی کی سپلائی جلد بحال کردی جائے گی تاکہ عوام بھاری برف باری اور سردی سے بچ سکیں ویسے دنیا کے سب سے ترقی یافتہ ملک میں پاور گریڈ فیل ہونا اپنے آپ میں چونکانے والا ضرو ر ہے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!