بھاگوت -متھون ملاقات سے سیاسی پارہ چڑھا!

آر ایس ایس کے چیف موہن بھاگوت نے پچھلے دنوں سینئر فلم اداکار متھون چکرورتی کے گھر جاکر ان سے ملاقات کی اوریہ دو گھنٹے تک چلی ویسے تو متھون نے کسی سیاسی مفاد سے انکار کیا ہے لیکن مغربی بنگال اسمبلی چناو¿ کے پیش نظر اس ملاقات سے قیاش آرائیوں کا بازار گرم ہوگیا ہے ۔بھاجپا نے متھون اور ان کے پورے پریوار کو ناگپور آنے کی دعوت دی بعد میں متھو ن چکرورتی نے صحافیوں کے سوالوں کے جواب میں کہا کی اس ملاقات کا کوئی سیاسی مطلب نہیں نکالا جانا چاہیہ یہ صرف پریوارک ملاقات تھی ۔مغربی بنگال چناو¿ کے سبب بھاجپا کے بارے میں سوال پوچھے جانے پر کہ انہیں کوئی سیاسی تمنا نہیں ہے اور نہ ہی اب تک انہوں نے کسی سے ملاقات کی ۔ادھر مختلف حلقوں میں جاری سماجی کام کاج کے ذریعے متھون دا لوگوں کو لبھاتے رہے ہیں ۔وہیں بھاگوت میں اور متھون میں یہ پہلی ملاقات نہیں تھی ۔بتا دیں متھون چکرورتی پہلے بھی مغربی بنگال کی سیاست سے جڑے رہے ہیں پڑھائی کے دوران وہ کانگریس سے متاثر تھے پھر اس کے بعد ان کا رجحان لیفٹ سیاست کی طرف ہوگیا ۔بنگال میں ان کی مقبولیت کو دیکتے ہوئے ممتا نے 2014میں انہیں راجیہ سبھا کا ممبر بنایا ۔ترنمول کانگریس میں سرگرم کرنے کی کو شش تھی ۔انہیں زیادہ دن راس نہیں آئی ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!