چناو ¿ کام کی بنیادپر جیتا جاتا ہے صرف جملوں سے نہیں!

پنجاب بلدیاتی چناو¿ میں بھاجپا کا ایک طرح سے صفایا ہوگیا تھا اب دہلی میونسپل کارپوریشن کی پانچ سیٹوں پر 28فروری کوضمنی چناو¿ ہونا ہے ۔اب ان پانچ سیٹوں پر 63امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے ایم سی ڈی ان پانچ شیٹوں پر ہو رہے ضمنی چناو¿ میںتین پارٹیاں کانگریس بھاجپا اور عآپ کے درمیان چناوی ماحول پوری طرح سے گرم ہوگیا ہے ۔عام آدمی پارٹی اس کوشش میں ہے کہ کسی بھی طرح سبھی پانچوں شیٹوں پر جیت کر وہ پرچم لہرا کر بھاجپا اور کانگریس کو نچلے پائیدان پر لا دیا جائے جس سے اگلے برس ہونے والے ایم سی ڈی چناو¿ سے پہلے یہ دونوں پارٹیاں جوش کی جگہ کشیدگی میں آجائیں وہیں بھارتیہ جنتا پارٹی کو لگتا ہے شیلم پور اور چوہان بانگر شیٹ کو چھوڑ کر وہ باقی شیٹوں پر سیدھے مقابلے میں ہے اگر کانگریسی بالکل چت نہیں ہوئے تو کمل کھلناطے ہے ۔مشرقی دہلی میں ہو رہے تین میونسپل شیٹوں پر ضمنی شیٹوں کی اہمیت ہی نہیں بلکہ دلچشپی بھی بنی ہوئی ہے۔جہاں کئی سرکردہ نیتاو¿ں کی بھی شاخ داو¿ پر لگی ہوئی ہے ۔دہلی کی تینوں میونشپل کارپوریشنوں کے لئے اگلے برس شروع میں ہونے والے چناو¿ سے پہلے عام آدمی پارٹی کی بھاجپا میں بھگدڑ مچانے کی پوری تیاری ہے ۔مارکیٹ میں خبر ہے کہ تینوں کارپوریشنوں میں بھاجپا کے 40سے زیادہ کانسلر عآپ کی جھاڑو تھام سکتے ہیں وہیں اس سے زیادہ سابق کونسلر بھی عام آدمی پارٹی میں آنے کا من بنائے ہوئے ہیں صرف عآپ کی طرف سے سگنل ملنے کا انتظار کررہے ہیں عام آدمی پارٹی فی الحال جس حکمت عملی پر چل رہی ہے اس میں چناو¿ سے پہلے بھاجپا خیمہ میں کھلبلی مچانا ہے ۔جس سے یہ پیغام چلا جائے کہ بھاجپا کی کارپوریشنوں سے ودائی ہورہی ہے ۔اس لئے اس کے کانسلر و سابق کونسلر بھاجپا کو چھوڑ کر جارہے ہیں ۔عآپ کا خیال ہے کارپوریشن ضمنی چناو¿ کے نتیجوں میں پانچوں شیٹوں پر جب عآپ کا پرچم لہرائے گا تو ہوا میں باتیں کررہی بھاجپا کانگریس کے لیڈروں کو پتہ چل جائے گا کہ چناو¿ کام کی طاقت پر جیتا جاتا ہے نہ صرف باتوں سے جیتا جاتا ہے عام آدمی پارٹی سبھی شیٹوں کو لیکر مطمئن لگتی ہے بھاجپا میںجاری حالات کی خبر پردیش سطح کے کئی نیتاو¿ں نے بھی ہائی کمان کو قصوروار مانا ہے ۔تنظیم صرف گنیش پریکرمہ کرنے والوں کو ہی اہمیت دے رہی ہے ۔تنظیم توسیع میں کچھ نیا نہیں دکھائی دے رہا ہے ۔تینوں پردیش جنرل سکریٹری جمنا پار سے بنا کر پارٹی نے کیا سندیش دیا یہ ابھی تک اس کے نیتا بتا نہیں پائے ہیں ناراض بھاجپا ورکروں کا کہنا ہے کہ ہم 2007سے مسلسل کارپوریشن میں اقتدار میں ہیں ہمارے پاس کارنامہ کے نام پر کچھ بھی نہیں ہے اور 2022 کے چناو¿ میں ہم کیا لے کر اتریں گے یہ ہمیں بھی نہیں پتا وہیں عام آدمی پارٹی کے نیتا کارپوریشن چناو¿ کو لیکر ٹھوس پالیسی پر چل رہی ہے اور اس کے اشو اسمبلی میں بجلی پانی محلہ کلینک اور ٹرانسپورٹ کیطرف جنتا کو راغب کررہے ہیں وہیں لوگ ابھی بھی غلط فہمی میں جی رہے ہیں کانگریس کہتی ہے کہ سب کی غلط فہمی دور ہو جائے گی۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!