شاہین باغ اہم اشو بنتا جا رہا ہے

دہلی کے اقتدار کا بنواس ختم کرنے کی کوشش میں بی جے پی کے لئے شاہین باغ کا اشو سب سے اہم ہو گیا ہے اور پارٹی نیتاﺅں کا سارا زور اسی پر لگا ہوا ہے ۔پچھلے کچھ دنوں سے پارٹی کا چناﺅ پرچار شاہین باغ کے ارد گرد گھوم رہا ہے ۔شہریت ترمیم قانون کو لے کر شاہین باغ میں پچھلے چالیس دنوں سے احتجاجی مظاہرے اور نعرے بازی کر رہے لوگ۔بھاجپا کا سارا زور شاہین باغ کے ذریعہ دیش کی سرکشا اور راشٹرواد کے مسئلے سے جوڑ رہی ہے ۔پیر کے روز وزیر قانون روی شنکر پرساد نے دہلی بھاجپا دفتر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ شاہین باغ میں لوگ بھارت کو توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔شاہین باغ کی شہریت ترمیم قانون کی مخالفت نہیں بلکہ پی ایم مودی کے خلاف احتجاج ہو رہا ہے ۔دہلی اسمبلی چناﺅ میں کمپین میں چناﺅ ضابطے کو در کنار کر کے بگڑے بول کی اوچھی سیاست شروع ہو گئی ہے ۔مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے پچھلے سوموار کو ریٹھالا میں ایک نکڑ سبھا میں مبینہ طور پر گولی مارو کے لوگوں سے نعرے لگوائے انہوںنے شاہین باغ کا خاص ذکر کرتے ہوئے نعرہ دیا کہ دیش کے غداروں کو ....اور ان کے حمایتوں نے نعرہ شروع کرتے ہوئے کہا گولی مارو...۔کیا ایک مرکزی وزیر اس طرح کی زبان استعمال کرنا زیب دیتا ہے ؟اس بات کو چھوڑئیے کہ چناﺅ کمیشن اس کا نوٹس لے کر کیا کارروائی کرتا ہے معلوم ہوا ہے کہ اس نے مرکزی وزیر کو نوٹس دے کر جواب مانگا اور اگلے ہی دن بھاجپا کو ان کو اسٹار کمپینر کی لسٹ سے ہٹانے کا حکم دیا ۔خیر لیکن کیا ایک وزیر کو ایسے اشتعال انگیز زبان کا استعمال کرنا چاہیے ؟بھاجپا کے نیتا تو آج کل اپنے بیانوں کے ذریعہ ساری حدیں پار کر رہے ہیں ۔چناﺅ تو آتے جاتے ہیں ۔لیکن ہمیں اخلاقیات اور تہذیب کے دائرے میں رہنا چاہیے ۔مغربی دہلی سے بھاجپا کے ایم پی و سابق وزیر اعلیٰ صاحب سنگھ ورما کے بیٹے پرویش ورما نے شاہین باغ کا موازنہ کشمیر سے کر ڈالا اور یہاں تک کہہ ڈالا کہ اگر ان کی پارٹی اقتدار میں آئی تو ایک گھٹنے کے اندر شاہین باغ کو خالی کرا دیا جائے گا ۔ورما نے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر کے متنازعہ بیان گولی مارو کا بھی بچاﺅ کیا اور کہا کہ دیش کی جنتا بھی ایسے غداروں کے ایسا ہی سلوک چاہتی ہے ۔دہلی کی جنتا چاہتی ہے کہ ایک آگ کچھ سال پہلے کشمیر میں لگی تھی وہاں کشمیری پنڈتوں کی بہن بیٹیوں کے ساتھ ریپ ہو اتھا اس کے بعد وہ آگ یوپی ہے حیدرآباد ،کیرل میں لگتی رہی اب وہ آگ دہلی کے ایک کونے میں لگی ہوئی ہے ۔وہاں پر لاکھوں لوگ اکٹھے ہو جاتے ہیں ۔اور وہ آگ دہلی کے گھروں تک پہنچ سکتی ہے دہلی کے لوگوں کو سوچ سمجھ کر فیصلہ لینا ہوگا یہ لوگ آپ کے گھروں میں گھسیں گے اور آپکی بہن بیٹیوں کو اُٹھائیں گے ریپ کریں گے اور ان کو ماریں گے اس لئے آج وقت ہے کل مودی اور امت شاہ نہیں آئیں گے بچانے انہوںنے کہا کہ شاہین باغ میں کون لوگ مظاہرہ کر رہے ہیںاور انہیں کون حمایت دے رہا ہے سب کو پتہ ہے اگر بی جے پی اقتدار میں آتی ہے تو ہم ایک گھنٹے میں شاہین باغ کو خالی کرا دیں گے اس کے بعد انہوںنے یہ بھی کہا کہ میں کسی بھی صورت میں بیان واپس نہیں لوں گا ۔پرویش ورما کو وزیر ہونے کے ناطے اس طرح کے متنازعہ بیانوں سے بچنا چاہیے کیونکہ وہ ایک ذمہ دار آئینی عہدے پر فائض ہیں ۔

(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!