عدنان سمی کو پدم شری ایوارڈ
پاکستانی نژاد گلو کار عدنان سمی کو پدم ایوارڈ کے لئے چنے جانے کو لے کر سیاسی بحث چھڑی ہوئی ہے سیاسی پارٹیوں میں 2016میں ہندوستانی شہری بنے تھے ۔بھارت میں ان کے یوگدان کو لے کر بحث چھڑنا فطری ہی ہے کانگریس اور این سی پی نے جہاں انہیں یہ اعزاز دینے پر اختلاف کیا ہے وہیں بھاجپا اور اس کی ساتھی پارٹیوں نے کہا کہ عدنان سمی اس اعزاز کے زیادہ حقدار ہیں ۔کانگریس پارٹی کے ترجمان جے ویر شیرگل نے سمی کو پاک فوج کے سابق افسر محمد صنا اللہ کا بیٹا بتایا عدنان کے پائلٹ والد نے 1965میں بھارت کے خلاف جنگ لڑی تھی اور اس جنگ میں سمی کے والد پاکستانی ایئر فورس کے پائلٹ تھے پاکستانی ائیر فورس میوزیم کے سرکاری ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ ،پائلٹ لیفننٹ خان نے بھارت کے ساتھ جنگ کے دوران زیادہ تر جنگی آپریشن میں اڑانیں بھری تھیں انہوںنے پورے راہ عمل او ر مسم ارادے سے جنگی میدان میں ہوائی ٹکڑی کی قیادت کی تھی اور بے جوڑ نتیجے حاصل کئے پاکستان کے فیلڈ مارشل ایوب خان نے 1965کی جنگ میں ایک شاندار کارکردگی اور ہمت کا ثبوت دینے کے لئے عدنان سمی کے والد کو ستارہ جرت نے نوازہ تھا ۔یہ ایوارڈ کا پاکستان کا تیسرا بڑا ایوارڈ مانا جاتا ہے عدنان کے والد نے بعد میں تین پاکستانی صدور کے معاون کی شکل میں کام کیا اور وہ ڈپلومیٹ بھی بنے عدنان کے والد کا سال 2009میں کینسر کی بیماری سے انتقال ہو گیا تھا۔مہاراشٹر کے اقلیتی ترقی امور اور این سی پی ترجمان نواب ملک نے چٹکی بھرے انداز میں کہا کہ اب کوئی بھی پاکستانی گلو کار بھارت کی شہریت لے سکتا ہے ۔لندن میں پاکستان ائیر فورس کے ایک سابق افسر کے یہاں پیدا عدنان سمی نے 2015میں ہندوستانی شہریت کے لئے درخواست دی تھی اور وہ منظوری کے بعد جنوری 2016میں ہندوستان کے شہری بن گئے تھے ۔نواب ملک نے کہا کہ بھارت کے بہت سے مسلم اس ایوارڈ کے حقدار ہیں ۔عدنان سمی کو اس وقاری پدم شری ایوارڈ دینا 130کروڑ ہندوستانیوں کے بے عزتی ہے ۔این ڈی اے سرکار سی اے اے ،این آر سی ،اور این پی آر کے اشو پر ہندوستانیوں اور دنیا بھر کے لوگوں کے سوالوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ملک نے کہا کہ اب کوئی بھی پاکستان گلو کار جے مودی کا نعرہ لگا کر بھارت کی شہریت لے سکتا ہے ۔سنیچر کو پدم ایوارڈ کے لئے اعلان کردہ 118لوگوں کی فہرست میں ان کانام بھی ہے ۔وزارت داخلہ کی فہرست میں ان کی آبائی ریاست مہاراشٹر بنائی گئی ہے ۔ملک نے کہا کہ اگر پاکستان سے آکر کوئی جے مودی کوئی بھارت کی شہریت کے ساتھ ساتھ دیش کا اہم ترین اعزاز پدم شری بھی پا سکتا ہے ۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں