چار مینا ر میرے باپ نے بنویا ہے ،تیرے باپ نے نہیں

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے لیڈر اور ایم ایل اکبرالدین اویسی نے ایک بار پھر متنازعہ بیان دیا ہے حیدرآباد کے ایک جلسے میں اویسی نے شہریت ترمیم قانون کی مخالفت کرتے ہوئے مرکز کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ جو لوگ کاغذ دیکھنے کے لئے گھر آئیں ان سے کہہ دو کہ ہم نے اس دیش میں 800سال راج کیا ہے ۔یہ چار مینا ر میرے باپ دادا نے بنوایا ہے تیرے باپ نے نہیں ۔اویسی نے ریلی سے خطاب میں کہا کہ کسی کو بھی ڈرنے اور گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ہم کو ان کی باتوں میں آنے کی ضرورت نہیں ہے ۔جو لوگ پوچھ رہے ہیں ۔مسلمان کے پاس کیا ہے میں ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ کہ تو میرے کاغذ دیکھنا چاہتا ہے میں نے 800سال تک اس ملک میں حکمرانی اور جانبازی کی ہے یہ ملک میرا تھا میرا ہے میرا رہے گا ۔میرے دادا نے اس ملک کو چار مینا ر دیا ،قطب مینار دیا ،جامع مسجد دی ،ہندوستان کے پی ایم جس لال قلع پر جھنڈا لہراتا ہے اس نے بھی ہمارے آبا واجداد نے بنوایا ہے ۔بتا دیں کہ اکبرالدین اویسی اس سے پہلے بھی کئی متنازعہ بیان دے چکے ہیں میں حلوا نہیں لا ل مرچی ،حلوا عربی کا لفظ ہے وزیر خزانہ نے حلوئے کی پوجا کی اویسی نے کہا کہ بی جے پی بھی انہیں حلوہ سمجھنے کی بھول کرتی ہے لیکن حلوہ نہیں لال مرچی ہے ۔کیا یہ لوگ اس کا بھی نام بدلیں گے کیا ؟بتا دیں کہ مودی سرکار کی دوسری پاری کا پہلا بجٹ یکم فروری کو آنے والا ہے ۔اس کے لئے حلوا سیرمنی کے ساتھ بجٹ چھپائی کے ساتھ کام شروع ہوتا ہے اویسی نے وزیر داخلہ کو بدھوا ر کو چنوتی دی کہ وہ اپوزیشن کے نیتاﺅں کے بجائے سی اے اے پر ان کے ساتھ بحث کریں ۔شاہ نے اپوزیشن پر سی اے اے کے خلاف لوگوں کو گمراہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے راہل گاندھی،ممتا بنرجی،اکھلیش یادو،مایاوتی کو کھلے اسٹیج پر بحث کرنے کی چنوتی دی تھی ۔شاہ کی چنوتی پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ ہوں میرے ساتھ بحث کریں ان لوگوں کو این آر سی پر بحث اور بات کریں گے انہوںنے کہا کہ بھاجپا والے کہتے ہیں کہ وہ نام بدلیں گے ۔انشاءاللہ دیش کے لوگ آپ کو بدلیں گے یا د رکھیں حلوہ نہیں لا مرچی ۔

(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!