نصیرالدین شاہ بنام انوپم کھیر!

نئے شہریت ترمیم قانون کو لے کر پورے دیش میں آندولن چل رہا ہے کچھ لوگ اس کے حق میں ہیں تو کچھ لوگ اس کی مخالفت میں اس تنازعہ سے ہماری فلم انڈسٹری بھی اچھوتی نہیں رہ سکی ۔بالی ووڈ کے دو بڑے اداکار وں میں خطرناک لفظی جنگ چھڑ گئی ہے ایک طرف ہیں انوپم کھیر اور دوسری طرف نصیرالدین شاہ اس لفظی جنگ کا آغاز ایک انٹر ویو میں نصیرالدین شاہ کے انوپم کھیر کو جوکر کہنے سے ہوا تھا ۔انہوںنے ایک ویب سائٹ کو دئے انٹر ویو میں شہریت قانون پر اپنی رائے رکھی ۔جس کو لے کر نریندر مودی والی مرکزی سرکار کے خلاف پورے دیش میں احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں ۔بتا دیں کہ انوپم کھیر کی اداکارہ بیوی کرن کھیر بھاجپا سے ایم پی ہیں نصیرالدین شاہ نے انٹر ویو میں کہا تھا کہ انوپم کھیر بہت بولتے آئے ہیں ۔مجھے نہیں لگتا کہ انہیں زیادہ سنجیدگی سے لینا چاہیے وہ ایک جوکر ہیں اور این ایف ڈی و ایف ٹی آئی کے ان کے ساتھی ان کی چاپلوسی کے گواہ ہیں یہ ان کے خون میں ہے ۔اور اس میں ان کا کوئی قصور نہیں ہے لیکن باقی جو لوگ ان کی حمایت کر رہے ہیں انہیں فیصلہ کرنا چاہیے آخر وہ کس کی حمایت کر رہے ہیں ۔بالی ووڈ ہستیوں میں انوراگ کشیپ ،وشال بھاردواج،رچا چڈھا،اور دیگر کئی لوگ بھی سی اے اے کو لے کر اپنی تشویش جتا چکے ہیں ۔وہ سیدھے طور پر اس کی مخالفت کر رہے ہیں ۔انوپم ان دنوں امریکہ میں اپنے نئے شو نیو ایمس ٹریڈم کی شوٹنگ میں لگے ہوئے ہیں ۔نصیرالدین شاہ سے سوال اُٹھایا کہ بھارت میں 70سال سے رہنا کیا یہاں کا شہری ہونے کا ثبوت کافی نہیں ہے ؟ساتھ ہی کہا کہ دوسرے لوگوں کی طرح میں بھی اپنا ثبوت نامہ نہیں دکھا سکتا اس کے بعد انوپم کھیر نے ٹوئٹر پر اپنا ویڈیو پوسٹ کے ذریعہ معاون ایکٹر کو قرارہ جواب دیا ۔ان کا کہنا تھا کہ پیارے نصیر جی میں نے آپکا دیا انٹر ویو دیکھا آپ نے میری تعریف میں کچھ باتیں کہیں آپ نے کہا میں جوکر ہوں مجھے سنجیدگی سے نہیں لےنا چاہیے ۔یہ میرے خون میں ہے اس تعریف کے لئے شکریہ لیکن میں آپ کو ان باتوں کے لئے بالکل سنجیدگی سے نہیں لیتا آپ نے اپنی پوری زندگی کامیابی ملنے کے بعد بھی تلاشتے ہوئے بتائی ہے انوپم کھیر نے آگے کہا اگر آپ ایک سے ایک سرکردہ ہستیوں کی تنقید کر سکتے ہیں تو میں کیا چیز ہوں کھیر کا کہنا تھا کہ آپ ایسے تبصروں سے صرف ایک دو دن سرخیوں میں رہ سکتے ہیں ۔میرے خون میں صرف ہندوستان ہے ۔انوپم نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا :جناب نصیر الدین شاہ صاحب کے لئے میرا پیار میرا پیغام وہ مجھ سے عمر میں اور تجرے میں بڑے ہیں میں ہمیشہ سے ان کے فن کی عزت کرتا آیا ہوں اور کرتا رہوں گا ۔لیکن کبھی کبھی ایک دو باتوں کا جواب دے دوں یہ بہت ضروری ہوتا ہے ۔میرا جواب انوپم نے آگے کہا آپ نے اپنی پوری زندگی اتنی کامیابی ملنے کے باوجود گمنامی میں گزاری ہے ۔اگر آپ دلیپ کمار صاحب امیتابھ بچن صاحب راجیش کھنہ ،شاہ رخ خان، وراٹ کوہلی ،کی تنقید کر سکتے ہیں تو مجھے اس بات کا یقین ہے کہ میں اچھی سنگت میں ہوں ۔


(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟