Translater

01 ستمبر 2020

بھارت پاک سرحد پر سرنگ!

پاکستان بھارت کے خلاف نئی نئی سازشیں رچنے سے باز نہیں آتا تازہ قصہ پاکستان سرحد پر لمبی سرنگ کا پتہ چلا ہے ۔جموں و کشمیر میں پاکستان سے لگی بین الا اقوامی سرحد پر بی ایس ایف نے 20فٹ لمبی سرنگ تلاش کر کے بڑی سازش کا پتہ لگایا ہے ۔حکام نے بتایا کہ بی ایس ایف کے جوانوں کو گشت کے دوران سرحدی علاقے پر باڑ کے پاس اس سرنگ کا پتہ چلا اس کا ایک سرا پاکستان میں دوسرا سرا بھارت میں ہے ۔یہ سرنگ تین سے چار فٹ چوڑی ہے اور 25فٹ گہرائی میں بنی ہوئی ہے ۔اس کے موہانے پر ریت کی بوریاں بھی ملی ہیں بی ایس ایف کے ڈائرکٹر جنرل این ایس جےوال نے موقع کا دورہ کیا اور بتایا کہ یہ سرنگ وہیل بیک سرحد چوکی کے قریب کھلتی ہے ۔حال ہی میں بارش کے بعد کچھ علاقوں میں زمین دھنسنے سے بی ایس ایف کو اندیشہ ہو اتھا اور سرنگ کا پتہ لگانے کے لئے فوراََ مشین منگائی ۔یہ سرنگ زیر تعمیر تھی اور اس کا استعمال ممکنہ گھس پیٹھیوں کو بھیجنے میں اور نشیلے سامان و ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے لئے کیا ہوگا سرنگ کا پکڑنا بی ایس ایف کا یہ شاندار کارنامہ ضرور ہے ۔ (انل نریندر)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

ٹرمپ پر آگ بگولہ ہوئے نیتن یاہو

امریکہ اسرائیل نے مل کر ایران کے خلاف جنگ شروع کی تھی لیکن اب اس جنگ کو روکنے کے لئے دونوں دیش آپس میں متفق نہیں ہوپارہے ہیں ۔میڈیا رپورٹ ک...