پانچ دن میں ختم ہوگا پانچ ماہ کا انتظار!

آخر کار ان لاک4میں میٹرو کا لاک ڈاﺅن ختم ہونے والا ہے ،اور 169دن بعد ا س کے پھر سے چلنے کی اچھی خبر آئی ہے ۔یہ 7ستمبر سے شروع ہونے جا رہی ہے میٹرو کے نہ چلنے سے لاکھوں لوگ بری طرح سے پریشان ہوئے ہیں ۔بسوں کا تو اتنا انتظام نہیں ہو سکا اور دہلی کی جنتا کا آنا جانا بری طرح سے متاثر ہو اہے میٹرو کا چلن مرحلے وار طریقے سے یعنی محدود مسافروں کے ساتھ ہوگا اگر یہ سسٹم کامیاب رہتا ہے تو مسافروں کی تعداد بڑھائی جائے گی ۔مرکزی شہری وزارت کی جانب سے توسیع میں ایس او پی جاری کی جائے گی ڈی ایم آر سی کے لئے ایک بڑی راحت دینے والی خبر ہے لیکن اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ آپ پہلے کی طرح آسانی سے میٹرو میں سفر کر سکیں گے اور کہیں بھی آجا سکیں گے تو ایسا نہیں ہے شروعات میں ہر کسی کو میٹرو میں سفر کرنے کی اجازت شاید نہیں ملے گی ۔وہیں میٹرو کا چلن بھی محدود رہے گا ۔میٹرو سروس شروع کرنے کی منظور پر دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے بھی خوشی ظاہر کی ہے ۔میٹرو میں سب سے بڑی چنوتی اسٹیشنوں پر بھیڑ نہ بڑھنے دینے کی ہوگی اس کے لئے کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔پہلا 671میٹرو اسٹیشن انٹری میں سے محض 38فیصدی یعنی 257انٹری گیٹ کھلیں گے اگر میٹرو کو لگا اسٹیشن پر بھیڑ ہے تو فوراََ لوگوں کی انٹری کو روکا جا سکتا ہے اس لئے اسپیشل ڈیوٹی پر ملازم تعنیات رہیں گے میٹرو کا محصول کا اہم ذریعہ میٹرو کا چلانا ہے کیونکہ میٹرو بند ہونے سے اس کا مالی گھاٹہ بڑھتا جا رہا تھا لاک ڈاﺅن کے چلتے میٹرو کے سامنے قرض چکانے کی چنوتی تھی ۔میٹرو نے مالی تنگی کے چلتے اگست سے میٹرو ملازمین کی تنخواہ بھی کاٹنے کا فیصلہ لیا تھا میٹرو چلن سے جہاں مسافروں کو تھوڑی راحت ملے گی وہیں خسارے میں بھی کمی آئے گی لاکھوں میٹرو مسافروں کے لئے یہ راحت بھری خبر ضرور ہے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!