جج کو بلیک میل کر نواز شریف کو دلائی سزا !

ان دنوں پاکستان میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کی لیڈر مریم نواز کی ایک ویڈیو کا چرچا زوروں پر ہے اس ویڈیو میں مریم نواز نے الزام لگا یا ہے کہ جج کو بلیک میل کرنے اور ان کے والد نواز شریف کو سزا دلائی گئی اس ویڈیو میں جواب دہی عدالت کے جج مبینہ طور پر تسلیم کرتے دکھائی دے رہے ہیں نواز کو کرپشن کے معاملہ میں قصوروار ٹھہرانے کے لئے جج کو بلیک میل اور ان پر دباو ¿ ڈالا گیا تھا لاہور میں پی ایم ایل (ن)کے سینئر لیڈر وں کے ساتھ پریس کانفرنس کے خطاب میں مریم نے کہا کہ ان کے 69سالہ والد کے معاملے کو لیکر پوری عدلیہ کارروائی سنگین طور سے متاثر کیا گیا ۔واضح ہوکہ نواز شریف العزیزیہ اسٹیل مل معاملہ میں کرپشن کے یہ قصور وار ٹھہرائے جانے کے بعد 24دسمبر 2018سے جیل میں بند ہیں انہیں 7سال کی جیل کی سز ا ہوئی ہے انکے پریوار نے کچھ بھی غلط ہونے سے انکا رکیا ہے اور انکے خلاف مقدمات سیاسی اغراض پر مبنی ہے ۔مریم کا دعوی ہے کہ جواب دہی عدالت اسلام آباد کے جج ارشد ملک نے ان کی پارٹی کے ورکر نصیر بھٹ کے ساتھ بات چیت میں یہ قبول کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف فیصلہ لینے کے لئے انہیں نامعلوم لوگوں کے ذریعے بلیک میل اور مجبور کیا گیا ۔جج موصوف کا کہنا تھا کہ شریف کے خلاف پیسہ کمانے یا غیر قانونی مالی لین دین معاملہ کا کوئی ثبوت نہیں ہے جج کا کہنا تھا کہ شریف کو جیل بھیجنے کے حکم کے لئے پچھتارہے ہیں ۔وہیں جواب دہی عدالت کے جج ملک نے مریم کے الزامات کو مستر د کردیا او رسابق وزیر اعظم کو ثبوت کے بنیاد پر ہی قصوروار ٹھہرایا گیا تھا ۔پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھرٹی نے 21ٹی وی چینلوں کو مریم کی پریس کانفرنس کو بغیر ایڈٹ کئے سیدھا دکھانے پر نوٹس جاری کردیئے ہیں ا ن سے سات دن میں جواب مانگا گیا ہے حکمراں عمران خان کے کہا کہ ویڈیو کو کاٹ چھانٹ کر کے تیار کیا گیا ہے ۔یہ جواب دہی عدالت کے بھروسے کو ٹھیس پہنچانے کی سازش ہے دیکھیں مریم کے اس ویڈیو کا کوئی اثر ہوتا ہے یا نہیں ؟مشکل ہی لگتا ہے کیونکہ نا تو پاک فوج اور نا ہی عمراں خاں سرکار اب نواز شریف کو چھوڑنے کا کوئی خطرہ مول نہیں لے سکتی ہے ۔
انل نریندر

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!