آدھار کا استعمال اہم لیکن ضروری نہیں ہے

آئے دن آپ کے پاس کریڈٹ کارڈ کمپنیوں اور بینکوں سے فون آتا ہوگا کہ آپ کا کارڈ اور کھاتہ آدھار کار ڈ سے نہیں جڑا ہے اس لئے براہ کرم آدھار کارڈ سے جڑاوا لیں ۔آدھار کارڈ بینک اکاﺅنٹ اور کریڈیٹ کارڈ سے جوڑنا اب ضروری نہیں ہے ۔لوک سبھا نے گرووار کو آدھار اور دیگر قانون (ترمیم )بل کو منظوری دے دی ہے ۔مرکزی مواسلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی روی شنکر پرساد نے یہ بل پیش کیا ۔اس میں بینک میں کھاتہ کھولنے ،سم لینے کے لئے آدھار کو مرضی مانا گیا ہے ۔نچلے ایوان میں وزیر موصوف روی شنکر پرساد نے آدھار کو محفوظ بتاتے ہوئے یقین دلایا کہ سرکار جلد ہی ڈاٹا تحفظ بل لائے گی ۔اور اس کی خانہ پوری جاری ہے۔ انہوںنے کہا کہ آدھار ترمیمی بل سپریم کورٹ کے فیصلے کے پس منظر میں لایا گیا ہے ۔اس میں یقینی بنایا گیا ہے کہ کسی کے پاس آدھار نہ ہونے کی صورت میں اسے سروسز سے محروم نہیں کیا جاسکتا ۔مرکزی وزیر نے صاف کیا کہ پرائیوٹ کمپنی کو آدھار کا کور ڈاٹا حاصل کرنے کی اجازت نہیں ہے اگر کوئی ایسا کرتا ہے تو اس کے لئے سزا اور جرمانہ کی سہولت ہے ان کا کہنا تھا کہ آدھار یو پی اے سرکار کے وقت میں ضرور شروع ہوا تھا ،لیکن اس وقت وہ بے اثر تھا اور مودی سرکار نے اس کے لئے قانون بنایا تھا پرساد کا کہنا ہے دیش کی 130کروڑ آبادی میں 123.8کروڑ رولوگوں کے پاس آدھار کارڈ موجود ہے ۔دیش میں 69کروڑ موبائل فون کنیکشن آدھار سے جڑے ہیں آدھار کو محفوظ قرار دیتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ دیش کی عوام نے آدھار کی ضرورت کو تسلیم کیا ہے ۔وزیر قانون کے مطابق ٹیلی کوم کمپنیاں آدھار کا استعمال گراہکوں کی رضا مندی پر ہی کر سکتی ہیں ۔ساتھ ہی آدھار رکھنے والوں کو متابادل انتظام دیا گیا ہے ۔جس میں پاسپورٹ ،راشن کارڈ کی کاپی دے سکتے ہیں۔آدھا رکے فائدے بتاتے ہوئے انہوںنے کہا کہ آدھار کے ذریعہ سرکار کے 1.41لاکھ روپئے بچے ہیں اور لوگوں تک سرکار ی خدمات آسانی سے پہنچی ہیں ۔اس دیش میں ایماندار سرکار ہوگی تب تک لوگوں کو ضرور سہولت ملے گی ۔بنا پن کارڈ کے صرف آدھار کارڈ کے ذریعہ انکم ٹیکس فائل کرنے کو لے کر کانگریس کے لیڈر پی چتمبرم نے تلخ طنز کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ آپ کو یاد ہوگا کہ جب آدھار کو آئی ٹی آر فائل کرنے کے لئے ضروری کیا گیا تو سوال اُٹھا کہ جب پین کارڈ ہے تو آدھار کی کیا ضرورت ہے ؟اب آپ کہہ رہے ہیں کہ بنا پین نمبر کے آدھار سے ہی ریٹرن فائل کر سکتے ہیں یہ کیا کمیڈی ہے ؟

(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!