اداکارہ وینا ملک اس مرتبہ بری پھنسی

پاکستانی اداکارہ وینا ملک ہمیشہ تنازعات یا کنٹروورسی میں چھائی رہی ہے۔ پبلیسٹی کے خاطر وہ اکثر میڈیا میں چھائی رہنے کی کوشش کرتی رہتی ہیں۔منگلو ار وہ ایک ایسے ہی معاملے میں پھنس گئی ہے جس سے وہ نہیں نکلی توانہیں 26 سال جیل میں گزارنے ہوں گے۔ پاکستانی میڈیا گروپ کے جیو او ٹی وی کے مالک، وینا ملک اورا س کے شوہر بشیر خاں کو پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مبینہ طور سے توہین مذہب کے معاملے میں26 سال کی قید کی سزا سنائی ہے۔ جیو او ٹی اورپاکستان کے بڑے میڈیا گروپ جنگ کے مالک شکیل الرحمن پر الزامات تھے کہ انہوں نے مئی میں جی او ٹی پر ٹیلی کاسٹ ایک پروگرام میں ویناملک اور بشیر کی ڈرامائی شادی کے دوران ایک مذہبی گیت بجانے کی اجازت دی تھی جج شہباز خان نے وینا ملک اور بشیر کے ساتھ ساتھ پروگرام کے میزبان شائستہ وحیدی کو بھی 26سال کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے ملزمان پر 13لاکھ پاکستانی روپے کا بھی جرمانہ کیاہے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ اپنے حکم میں جج نے کہا ہے کہ چاروں ملزمان نے مقدس آیات کی توہین کی ہے اور پولیس کو انہیں گرفتار کرلینا چاہئے حالانکہ اس معاملے میں خاص بات یہ ہے کہ عدالت اس حکم کو نافذ نہیں کیاجاسکتا ہے۔ کیونکہ گلگلت پلستسان کو پاکستان مکمل صوبے کا درجہ حاصل نہیں ہے یہاں کی عدالت کے حکم پاکستان کے دوسرے حصوں میں نافذ نہیں ہوتاحالیہ میڈیا رپورٹ کے مطابق کورٹ کی طرف قصوروار ٹھہرائے گئے4 لوگ پاکستان میں نہیں ہے۔ رحمان متحدہ امارات میں رہتے ہیں وہ تین دیگر دہشت گردانہ حملے کی دھمکی کے چلتے بیرونی ملک میں مقیم ہے۔ حالانکہ وحیدی اورجی او گروپ اس معاملے میں معافی بھی مانگ چکا ہے لیکن کٹر پسند افراد اس کو قبول کرنے کو تیار نہیں ہے۔ کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے چاروں افراد کو گرفتار کرنے کے احکامات دیئے اوراس نے یہ بھی کہا ہے کہ اگررقم جمع نہ کرنے صورت میں پیسے کے لئے ان کی جائیداد فروخت کردی جائے۔ وینا ملک اس فیصلے سے صدمے میں ہے اور انہوں نے صفائی دی ہے کہ ہم نے کچھ غلط نہیں کیاہے۔ ہم اونچی عدالت میں اس فیصلے کے خلاف جلد اپیل دائر کریں گے۔ اس پروگرام کو لے کر وینا ملک اوردیگر کو سزا ہوئی ہے۔ اس میں دکھایا گیا ہے کہ وینا ملک اپنے شوہر کے ساتھ ناچ رہی ہے اور بیک گراؤنڈ میں صوفی گلوکار ایک مذہبی گانا بجا رہے ہیں وینا نے کہا ہے کہ یہ گانا سینکڑوں پہلے بھی بج چکا ہے جب تو کسی نے کوئی اعتراض نہیں کیا ہے وینا نے کہا کہ دراصل پاکستان میں ایک میڈیا جنگ چھڑی ہوئی ہے اور یہ مقدمہ بھی اسی کا نتیجہ ہے میں ایک مسلمان ہوں۔میں سوچ بھی نہیں سکتی کہ اپنے مذہب کسی طرح کا نقصان پہنچانے کے بارے ۔ میرے خلاف کٹر پسندی افراد نے تمام جھوٹے معاملے بنا رکھے ہیں۔ اس شو میں 200 مہمان بھی موجود تھے اکیلے مجھے اور میرے شوہر کو کیسے قصوروار ٹھہرایا جاسکتا ہے؟ مجھے پاکستانی عدلیہ پر پورا بھروسہ ہے اور میں اس معاملے میں بری ہوں گی۔ دیکھیں آگے مقدمہ کیسے آگے بڑھتا ہے؟ کیا وینا پاکستانی آئیں گی اوراپیل کریں گے۔ کیا وینا ملک کو کٹر پسندی نے بلاوجہ نشانہ بنایا ہے یہ کچھ سوالات جن کا شائد جواب آنے والے دنوں میں مل جائے۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟