بھارت کی بڑھتی طاقت سے پڑوسی پاک و چین میں بوکھلاہٹ!

ایتوار کا دن بھارتیہ نو سینا کے لئے ایک اتہاسک دن تھا۔ بہت ہی نامی گرامی اور بہت ہی اہم ویمان ’واہک پوت INS وکرماادتیہ‘ کو بھارتیہ نو سینا میں شامل کرلیا گیا۔ 45 ہزار ٹن کے اس جنگی ویمان واہک جسے انگریزی میں’ایئر کرافٹ کیریئر‘ کہتے ہیں ۔وکرماادتیہ کے شامل ہونے سے بھارتیہ نیوی بیسوک ڈھنگ سے بننے کی حالت میں آگئی ہے۔ دو تین ارب ڈالر کی لاگت والے پوت کا وزن 44.500 ٹن ہے۔اس جنگی جہاز کو پہلے 2008 میں سونپا جانا تھا لیکن بار بار دیری ہوتی رہی۔ پوت پر روس کے جھنڈے کو اتارا گیا اور اس کی جگہ بھارتیہ نو سینا کا جھنڈا لگایا گیا۔ بھارتیہ رواج کے مطابق پوت پر ایک ناریل پھوڑا گیا۔ اسے یودھک پوتوں کے ساتھ ایک سمہو کی نگرانی میں دو مہینے کی یاترا کے بعد بھارت پہنچایا گیا۔ اسے عرب ساگر کے کروار ٹٹ پر لایا جائے گا۔ آئی این ایس ورکرما ادتیہ اچ شرینی کا ویمان واہک پوت ہے۔ اسے ’باکو‘ کے نام سے1987ء میں روس کی نو سینا میں شامل کیا گیا تھا۔ بعد میں اس کا نام ’ایڈمرل گورس کابے‘ کردیاگیا اور بھارت کو پیشکش کئے جانے سے پہلے 1995ء تک روس کی سیوا میں رہا۔ 284 میٹر لمبے یدھ پوت پر ایم آئی جی 29 کے نو سینا کے یدھک پوت کے ساتھ ہی اس پر کویوب 31 اور کویو ب28 پنڈبی روپھی یدھک اور سمندری نگرانی ہیلی کاپٹر تعینات ہوں گے۔ ایم آئی جی 29 ویمان بھارتیہ نو سینا کو مہتو پورن بڑھت دلائے گا۔اس کی رینج 700 ناٹیکل میل ہے اور بیچ ہوا میں ایندھن بھرنے سے اس کی رینج 1900 ناٹیکل میل تک بڑھائی جاسکتی ہے۔ اس پر پوتر رودھی میزائل کے علاوہ ہوا سے ہوا میں مار کرنے والے میزائل بم اور راکٹ تعینات ہوں گے۔ قریب9 برسوں کے سمجھوتے کے بعد پوت کے دوبارہ مرمت کے لئے1.5 ارب ڈالر کا سمجھوتہ ہوا اور 16 ایم آئی جی 29 کے ایول کے یو وی ٹینک آدھارکت جنگی جہازوں کے سودے پر دستخط ہوئے۔ بیچ میں کوئی کھٹاس بھی آئی پھر دوبارہ سمجھوتہ ہوا جس میں بھارت اس کے دوبارہ مرمت پر زیادہ قیمت دینے کو راضی ہوا۔ اس سے حلقوں میں مانا جارہا ہے کہ بھارتیہ نو سینا میں اس وکرم واہک پوت کے شامل ہونے سے بھارت کی طاقت کافی بڑھ جائے گی۔روس سے بھارت کے طرف اسے لانے میں سرکشا کے لئے خاص چوکسی کی ضرورت ہے۔ اس لئے پورے راستے نو سینا کے پانچ جنگی پوت کا قافلہ اسے روس سے لیکر روانہ ہوگیا ہے۔ اس وششٹھ ویمان واہک پوت میں تکنیکی مدد کے لئے روس کے 180 تکنیکی جانکار بھی اس میں سوار ہیں۔ نو سینا کے ذرائع کے مطابق خاص تکنیک والے وکرما ادتیہ سے پڑوسی دیس پاکستان اور چین کا الرٹ ہونا لازمی ہے۔ ابھی تک نو سینا کے پاس سب سے بڑا ویمان واہک پوت کے روپ میں این ایس وراٹھ ہی رہا ہے۔ اب وکرما ادتیہ کے شامل ہوجانے سے سمندر میں کسی بھی بڑی نو سینا کے ساتھ چنوتی کرنے کے لئے بھارتیہ نو سینا پہلے سے زیادہ طاقتور ہوجائے گی۔اب اسے بھارت کی طرف آنے میں سمندری گرم پانی کا سامنا کرنا ہوگا۔ ایسے میں وکرما ادتیہ کی کئی تکنیکی پرنالیوں میں بدلاؤ کی بھی چنوتی ہے۔ وکرماادتیہ جب یہاں حفاظت کے لئے تعینات ہوگا تو اس میں پنڈبی ،ہیلی کاپٹر بھی تعینات ہوں گے جو پانی کے اندر گھات لگاکر بیٹھے کسی بھی پنڈبی کو ڈوبا دینے میں اہل ہوں گے۔ وکرما ادتیہ کی سطح فٹبال کی طرح گراؤنڈ کے برابر ہے اور یہ21منزلہ پوت ایک چھوٹے شہر کے روپ میں سمندر کی سطح پر دکھتا ہے۔ بھارتیہ نو سینا کے لئے یہ ایک اتہاسک لمحہ ہے۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟