Translater

02 مئی 2020

ممبئی کی جھگی بستیاں بن رہی ہیں چنوتی

ممبئی میں کورونا وائرس انفکشن کو روکنے کی کوشش کے لئے شہر کی جھگی بستیاں بڑی چنوتی بن رہی ہیں جن میں ایک کروڑ بیس لاکھ کی کل آبادی والے اس شہر کی بڑھتی آبادی بے حد گنجان جگہوں اور گندے حالات میں رہتی ہے ۔خوابوں کی نگری کہی جانے والے اس شہر میں جہاں ایک طرف بڑی تعداد میں عرب پتی لوگ رہتے ہیں وہیں دوسری طرف اسی علاقے کی سب سے بڑی جھگی بستی دھاراوی بھی ہے جو کورونا وائرس سے بری طرح متاثر ہے یہ علاقہ 2.4مربع کلو میٹر علاقے میں پھیلا ہوا ہے لیکن اتنے سے علاقے میں بیس لاکھ سے زیادہ لوگ رہتے ہیں ٹاٹا گروپ کے چیئرمین رتن ٹاٹا نے ایک سیمینار کے دوران ڈبلپروں اور نقاشوں کے شہر میں موجود جھگی جھوپڑیوں کے ساتھ ایک سوتیلے پن کی طرح رویہ اپنانے پر ناراضگی ظاہر کی تھی انہوں نے کورونا وبا کے تیزی سے پھیلنے کی ایک بڑی وجہ ان جھگی بستیوں کو بھی بتایا تھا سستے مکان اور جھگیوں کو ہٹانے کیلئے دو گروپ مسلسل مخالف رہے ہیں ہم لوگوں کو ناپسندیدہ حالات میںرہنے کے لئے انہیں وہاں سے ہٹا کر جھگیوں کو ہٹانا چاہتے ہیں ان لوگوں کو جہاں رہنے کی جگہ دی جاتی ہے وہ بھی شہر سے بیس بیس میل دور ہوتی ہے اور انہیں اپنی جگ سے اجاڑنے سے ان لوگوں کے پاس کوئی کام نہیں رہ جاتا ٹاٹا کا کہناتھا کہ لوگ مہنگا مکان بناتے ہیں جہاں کبھی جھگیاں ہوتی تھیں لیکن آج اس میٹرو شہر میں کوروناوائرس سے 10498مریض سامنے آچکے ہیں اور 450کی موت ہو چکی ہے ۔آج دھاراوی جھگی بستی میں 100سے 200مربع فٹ کے کمروں میں 8سے 10لوگ ایک ساتھ رہتے ہیں اور ان کے ٹوئلٹ بھی ایک ہی ہے اور پانی کے لئے ایک ہی نل استعمال کرتے ہیں ایسے میں کورونا وائرس پھیلنے کا خطرہ زیادہ ہے ۔ممبئی میٹر ڈولپمنٹ اتھارٹی کے سابق چیئرمین جی کے پاٹھک کہا کہنا ہے پالیسی سازی مین ناکامی نیتاو ¿ں اور بلڈروں کی کبھی ختم ناہونے والی توقعات کے سبب شہر جھگی بستی سے نجات نہیں پا رہا ہے ۔رئیل اسٹیٹ ڈیولپروں اور قومی میٹرو نائیکو کارپوریشن کے چئیرمین ہیرن اندانی نے بھی اعتراف کیا ہے کہ ممبئی کے لئے مناسب شہری بیداری کی کمی بھی کبھی نہیں پھیلائی گئی ہے اور ان جھگی بستیوں میں کورونا انفکشن روکنا بہت بڑی چنوتی ہے ۔
(انل نریندر)

ہنستے ہنستے چلا گیا ایک عظیم اداکار

غیر معمولی اداکاری کے ہنر کے بوطے پر عام آنکھ نکش والے عرفان خان نے ہر کسی کو اپنافین بنا لیا مقبول فلم پان سنگھ تومر ،مداری اور مکھیہ دھارا کی انگریزی میڈیم ،پی کو جیسی فلموں کے بوتے پر انہیں پرسکاروں کا وہ پیار حاصل ہو اہے جس کے لئے اداکار اور فلمی ستارے دونوں ہی ترستے ہیں ۔ہندی فلمی دنیا کے اس بین الاقوامی اداکار ی کے شہنشاہ عرفان خان ہمارے درمیان سے چلے گئے اور ان کو ممبئی میں ہی سپرد خاک کیاگیا ۔خاموش چہرے اور آنکھوں سے اداکاری سے مقبول 53سالہ عرفان خان نیورو اڈرو کائنڈ ٹیومر (کینسر ) تھا آنتوں میں انفکشن ہونے پر انہیں منگل کے روز اسپتال میں داخل کیاگیا تھا جہاں وہ اس دنیا کو الوداع کہہ گئے ۔چاردن پہلے ان کی والدہ سعیدہ بیگم کا بھی انتقال ہو گیا تھا ۔زندگی کے آخری لمحوں میں بھی اپنے کام سے زندہ رہنے کی خواہش عرفان خان میں تھی وہ زندگی کے سرکس کو باہر کھڑے ہوکر دیکھتے تھے جب ایک نامہ نگار نے ان سے پوچھا جب وہ علاج کر ا رہے ہیں تو شوٹنگ کیوں جاری رکھناچاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں مرا نہیں ہوں اور نا ۔۔۔۔تو مجھے جس کام سے پیار ہے وہ کرنے کے لئے زندہ رہنے دو۔عرفان خان کو 2018میں ٹیومر کینسر کا پتہ چلا تھا ان کے پریوار میں بیوی ستاپا اور دو بیٹے بابل اور عیاں ہیں۔عرفان خان نے صرف دیش میںہی نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی اداکاری کا لوہا منوایا ۔عرفان خان کو ممبئی کے کوکلہ بینک دھیرو بائی امبانی اسپتال میں انفکشن کی وجہ سے داخل کرایاگیاتھا جہاں وہ زندہ نا رہ سکے عرفان خان ایک مضبوط انسان تھے جنہوں نے اپنی بیماری سے آخر تک لڑائی لڑی اور اپنے سے ملنے والے ہر شخص کی رہنمائی کی ۔عرفان خان کو بدھوار کو ہی اپنی موت کا احساس ہو گیاتھا انہوں نے اسپتال کے کمرے میں اپنی بیوی سپاتا سکدر سے کہا کہ دیکھو اماں ان کی طرف بیٹھی ہے اور وہ انہیں لینے آئی ہے یہ سن کر ان کی بیوی رونے لگی اور کمرے سے باہر چلی گئی کیونکہ ان کی والدہ تین دن پہلے ہی اس دنیا سے چلی گئی تھی لیکن لاک ڈاو ¿ن کے چلتے وہ اپنی اماں کے جنازے میں شامل نہیں ہو پائے ۔عرفان کا آخری پیغام ۔میںآپ کے ساتھ ہوں بھی اور نہیں بھی میرا انتظار کرنا ہے لو بھائیوں ،بہنوں ۔نمشکار میں عرفان میں آج آپ کے ساتھ ہوں اور نہیں بھی میرے جسم کے اندر کچھ ان چاہے مہمان بیٹھے ہوئے ہیں ان سے بات چیت چل رہی ہے دیکھتے ہیں کہ اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے جیسا بھی ہوگا آپ کو جانکاری دے دی جائےگی ۔جب عرفان کواس منہوس بیماری کا پتہ چلا تو انہوں نے اسپتا ل میں لکھا تھا کئی بار سفر ایسے بھی ختم ہوتا ہے ابھی تک میں بے حد الگ کھیل کا حصہ تھا اور میں ایک تیز بھاگتی ٹرین پر سوار تھا ۔میرے خواب تھے منصوبے تھے میں پور ی طرح مصروف تھا تبھی ایسا لگا جیسے کسی نے میرے کندھے پر ہاتھ رکھتے ہوئے مجھے روکا وہ ٹی سی تھا ۔بولا آپ کا اسٹیشن آنے والا ہے نیچے اترا ائیں میں پریشان ہوگیا نہیں نہیں میرا اسٹیشن نہیں آیا ۔اس نے کہا آپ کا سفر یہیں تک تھا کبھی کبھی سفرایسے ہی ختم ہوتا ہے بہرحال عرفان خان تو چلے گئے ان کی اداکاری ہمیشہ زندہ رہے گی وہ ایک نیک ملنسار اداکار تھے ۔ہمارا آخری سلام !
(انل نریندر)

01 مئی 2020

بنگلہ صاحب گردوارے میں ہرجیت سنگھ کا شاندار سمان

یہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے لاک ڈاو ¿ن میں ہمارے دیش کی پولیس قابل تحسین کام کررہی ہے یہ بھی کہ سکھوں اور گردواروں نے ہمارے لاکھوں لوگوں کو اس وبا کے دوران کھانا دیکر ان کو فاقہ کشی سے مرنے سے بچایا ۔لاک ڈاو ¿ن میں کوئی بھوکا نا رہے اس کے لئے گردواروں میں لنگر چل رہے ہیں دہلی پولیس نے بنگلہ صاحب گردوارے کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور پولیس کی جپسی اور بائک دستہ نے سائرن بجاتے ہوئے گردوارے کا چکرلگایا اور لنگر سیوا یک لاکھ سے زیادہ لوگوں تک کھانا پہوچاتی رہی ہے ۔پی ایم نے بھی ٹوئیٹ کیا کہ ہمارے گردوارے غیرمعمولی خدمت کر رہے ہیں ان کی مہربانی اور جذبہ قابل تعریف ہے وہیں پنجاب پولیس کے ہر جوان نے پیر کو دی میں وی ہو ہرجیت سنگھ کا نعرہ لگایا ۔پیر کو ڈی جی پی سمیت 80000جوانوں نے وردی آئی پر ایس آئی ہردیپ سنگھ ایس آئی کے نام کی پلیٹ لگا کر ڈیوٹی دی ۔ہرجیت سنگھ چنڈی گڑھ کے پی جی آئی اسپتال میں بھرتی ہیں ۔12اپریل کوکرفیو پاس مانگنے پربھڑکے نہنگیوں نے ان کا ہاتھ کاٹ دیا تھا ۔بعد میں پی جی آئی چنڈی گڑ نے ان کے ہاتھ کو جوڑ دیا ۔ڈی جی پی دن کر گپتا نے کہا کہ پولیس کا یہ عمل ہرجیت سنگھ اور پولیس ملازمین کا حوصلہ بڑھانے کی کوشش ہے ۔پی جی آئی میںبھرتی ہرجیت سنگھ نے بتایا کہ میں نے سپنے میں بھی نہیں سوچا تھا کہ مجھ ایسا سمان ملے گا کبھی کسی نے ایسا سمان ملتے نہیں دیکھا سب کا شکریہ ۔
(انل نریندر)

ٹسٹنگ کٹ پر پابندی لگانے سے چین تلملایا

گھٹیا کووڈ19-کی جانچ کے لئے چینی کمپنیوں سے منگائے گئے ٹسٹنگ کٹ معاملے پہ بھارت اور چین نے ٹھنکی نظرآرہی ہے آئی سی ایم آر کی چین سے آئی ریپڈ استعمال نا کرنے اور اسے واپس کرنے کی صلاح کے بعد چین نے ناراضگی ظاہرکرتے ہوئے اسے پہلے سے ایک سازش قرار دیا ہے ۔چینی کمپنیاں یہ ماننے کو تیار نہیں کہ ان کی کٹ کوالٹی میں گڑ بڑ ہے بلکہ اس نے بھارت کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ کٹ کی اسٹوریج استعمال اور ٹرانسپونٹیشن صحیح طریقے سے پروفیشنل لوگوں سے نا کیاجانا کٹ کی پرفورمنس کے نتیجے میں فرق آسکتا ہے۔بھارت نے کوالٹی کو لیکر کوئی سمجھوتہ نا کرنے کا پیغام چین کو دیا ہے وہیں ذرائع کی طرف سے کہا گیا ہے کہ گھٹیا کوالٹی والی کٹ لوٹائی جا سکتی ہے اور اس کا پیمنٹ روکا جا سکتا ہے ۔بھارت میں اس قدم پر نئی دہلی میںواقع سفارت خانے میں اس کٹ کو مستر دکئے جانے پر سخت ناراضگی جتائی ۔اور اس کو ایک منظم سازش قرار دیا وہیں بھارت کو ریپڈ اینٹی ووڈی ٹیسٹ کٹ دینے والی کمپنی وونڈ فو نے اس پر گہری ناراضگی جتائی اور کہا کہ وہ بھی اس کی جانچ کرے گی ۔چینی سفارت خانے کے ترجمان شی وونڈ نے پریس ریلیز جاری کرکے چین سرکار کا موقف رکھا جس میں بتایا گیا کہ آئی سی ایم آر نے چین کو جن دو کمپنیوں سے کٹ منگانے کا فیصلہ کیا تھا ان کٹ کو نیشنل پرٹیکشن ایڈمنسٹرینش لمٹڈ آف اور بھارت کے قومی وائرولوجی انسٹی ٹیوٹ سے منظوری ملی تھی اس وقت دونوں ادارے سبھی طرح کے بین الاقوامی ضابطوں کو پورا کرنے میں اہل ہے جن کمپنیوں نے بھارت کو یہ کٹ بھیجی ہے وہ یوروپ لاتینی امریکہ اور ایشیا کے دوسرے ملکوں کو بھی یہی کٹ بھیجی جارہی ہے ۔اس رد عمل پر سرکار ی ذرائع نے کہا کہ خرید سمجھوتہ کمپنیوں کے ساتھ ہوا ہے چین سرکار کے ساتھ نہیں کوئی گڑبڑی ہوئی ہے تو ان کمپنیوں کی سطح پر ہوئی ہے ۔فی الحال جن دو کمپنیوں کی کٹ میںگڑبڑی پائی گئی ہے اسے اب بھار ت میں کوئی خریدے گا نہیں ۔چین کی چرمراہٹ کے پیچھے ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ اس کی ریپڈ اینٹی باڈی ٹسٹنگ کٹ پر بھارت جیسے بڑے دیش نے انگلی اٹھائی ہے ۔بھارت نے چین کی کمپنیوں سے بارہ لاکھ کٹ منگانے کا ٹھیکا دیا تھا پانچ لاکھ کٹ پہلے ہی پہونچ چکی ہے جسے لیکر اب سوال اٹھ رہے ہیں ۔آئی سی ایم آر نے کہا تھا کہ اس کٹ پر پابندی لگانے سے بھارت کو مالی نقصان نہیں ہوگا کیونکہ ابھی تک اس کا پیمنٹ نہیں ہوا ہے ۔
(انل نریندر)

تنازعات میںپھر ارنب گوسوامی!

سپریم کورٹ نے گزشتہ جمعہ کو رپبلک ٹی وی کے ایڈیٹر اینڈ چیف اور نامور صحافی ارنب گوسوامی کی گرفتاری پر روک لگا دی ہے ۔فرقہ وارانہ نفرت پھیلانے کے الزام میں گوسوامی کے خلاف دیش میں کئی جگہ ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔جسٹس دھرن جے چندر چور،جسٹس مکیش کمار شاہ کی بنچ نے کہا کہ ناگپور میں درج ایف ائی آر کو ممبئی ٹرانسفر کیا جاتا ہے ۔گوسوامی نے پال گھر ما ¿ب لنچنگ معاملے میں کانگریس صدر سونیا گاندھی کی خاموشی پر سوال کھڑے کرتے ہوئے ان کو آڑے ہاتھوں لیا تھا اس سے ناراض کانگریس ورکروں نے دیش کے کئی حصوں میں گوسوامی کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی ۔سپریم کورٹ نے کہا کہ تین ہفتہ کی میعادسے متعلق عدالت سے پیشگی ضمانت حاصل کرنے کے لئے عرضی دائر کر سکتا ہے ۔باقی سبھی ایف آئی پر روک لگی رہے گی ۔ارنب گوسوامی پر الزام ہے اس نے 21اپریل کو اپنے ٹی وی شو میں بالگھر میں سادھوو ¿ں کے قتل کو فرقہ وارانہ رنگ دے دیا اور دوفرقوں کے درمیان نفرت پیدا کی اس کے خلاف مہاراشٹر ،چھتیس گڑھ ،راجستھا ن ،مدھیہ پردیش ،تلنگانہ ،جھارکھنڈ اور جموں کشمیر میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے ۔پیر کو ممبئی پولیس نے قریب 12گھنٹے تک گوسوامی سے پوچھ تاچھ کی اور ارنب پیر کو صبح 10بجے ممبئی کے این ایم جوشی مارگ تھانہ پولیس پہونچے تھے ۔تھانہ میں داخل ہونے سے پہلے اپنے ہی چینل کے دو صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ سچائی کی جیت ہوگی ۔پوچھ تاچھ لمبی کھچنے کے سبب ٹی وی چینل پر روز شام 7بجے آنے والی شو پوچھتا ہے بھارت بھی پیش نہیں کر پائے اس سلسلے میں ان کے چینل کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وہ پوچھ تاچھ میں پولیس کو پورا تعاون کر رہے ہیں چینل نے ان پر حملہ کرنے والے لڑکوں کو 15ہزار کی ضمانت پر چھوڑنے پر گہرا افسوس جتایا ۔چینل نے پولیس کے ذریعے اس معاملے میں لیپا پوتی پر افسوس ظاہر کیا ۔بتادیں ارنب گوسوامی پر گھر لوٹتے ہوئے حملہ ہوا تھا اس وقت ان کے ساتھ ان کی بیوی بھی تھی ۔پتر کار کے ساتھ چلے سکیورٹی عملے نے دونوں حملہ آوروں کو دبوچ کر پولیس کے حوالے کر دیا ۔اس معاملے نے کافی طول پکڑا ۔شوشل میڈیا میں تمام لوگوں نے اس معاملے پر کافی رائے زنی کی وہیں والی وڈ اسٹار کمال خان نے ارنب گوسوامی پر حملے پر تنز کرتے ہوئے ان کی نکتہ چینی کی ۔کمال خان نے اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے ارنب گوسوامی پر کئی سوال کھڑے کئے ان کا کہنا تھا کہ ایسا پہلی بار نہیں جب ارنب گوسوامی پرحملہ ہوا ہو اس سے پہلے بھی ان پر 2009کے درمیان حملہ ہو چکا ہے اس وقت یہ نریندر مودی اور بی جے پی کو کوسا کرتے تھے ایک بار پھر ارنب 2002میں ان پر کالا بھوت چڑ ھ گیا اب وہ سونیا گاندھی کو کوس رہے ہیں ۔کمال خان نے آگے کہا کہ ارنب بالکل جھونٹ بول رہے ہیں یہ ایسے انسان ہیں جن کی نا کوئی ذات ہے اور ناکوئی مذہب ۔یہ اپنا مفاد دیکھتے ہیں ۔ادھر بھجن کرنے لگتے ہیں اس وقت بی جے پی کی سرکار ہے یہ تو اس کے حق میں بول رہے ہیں اور جب کانگریس کی سرکار آجائےگی تو ا س کی چاپلوسی میں قصیدہ شروع کر دیں گے ۔بتا دیں کہ ایسا پہلی بار نہیں جب کمال خان نے ارنب پر نکتہ چینی کی ہو انہوں نے ایک دفعہ ایک ویڈیو وائر ل کیا تھا جس میں کہہ رہے ہیں کہ میرے پریہ ارنب گوسوامی میری آپ کی کانگریس سے جو لڑائی چل رہی ہے اس سے کچھ لینا دینا نہیں آپ برائے مہربانی ڈرامہ بند کریں ۔
(انل نریندر)

30 اپریل 2020

پاکستان میں نماز کے شرائط کی دھجیاں اڑیں،نگرانی فوج کے سپرد

پاکستا ن میں ماہ رمضان میں اجتماعی شرطوں کے ساتھ نماز کی اجازت دے دی گئی تھی ان میں سے کچھ کی تو پہلے رمضان کو ہی دھجیاں اڑ گئیں ۔پاکستا ن میں لا ک ڈاو ¿ن کے سبب مساجد میں اجتماعی نماز پرپابندی تھی لیکن علماءنے صاف کہا تھا کہ ہم رمضان میں یہ پابندیاں نہیں مانیںگے اس کے بعد پاکستان کی وفاقی حکومت اور دیش کے نامور عالم دین کی میٹنگ میں معاہدہ ہوا کہ کچھ شرطوں کی تعمیل کے ساتھ مساجد میں اجتماعی نماز پڑھی جا سکتی ہے ۔ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق پٹن ڈبلپمنٹ آرگنائزیشن کے سروے میں صاف ہو اکہ پنجاب صوبہ میں اور قومی راجدھانی خطے کی 80فیصد مساجد میں سرکار اور علماءکے درمیان طے شرائط کا سنیچر کو جم کر خلاف ورزی ہوئی اس شرط کی تعمیل نہیں ہوئی کہ تراویح نماز سڑک یا فٹ پاتھ پر نہیں پڑھی جائے گی اور نمازیوں کے درمیان چھ فٹ کی دوری کا بھی خیال نہیں رکھا گیا بہت سی مساجد میں بڑوں کے ساتھ بچے بھی نظر آئے جبکہ بچوں کو لانا منع کیاگیا تھا ۔ادھر وزیر اعظم عمران خان سرکار نے لاک ڈاو ¿ن کی تعمیل نا کرنے کا اختیار فوج کو دے دیا ہے ۔اب لاک ڈاو ¿ن توڑنے والے مولویوں اور دین انجمنوں پر کاروائی کرسکتی ہے ۔آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر میں عمران خان اور فوج کے چیف جنرل قمر جاوید واجوا ڈی جی فوج احمد اور کچھ وزراءاور مشیر کاروں کی میٹنگ میں یہ فیصلہ لیاگیا ۔دیش میں اب تک کورونا کے 12ہزار مریض سامنے آئے ہیں اور 265افراد کی موت ہو چکی ہے ۔ادھر پاکستان میڈیکل ایسو شی ایشن نے کورونا کو لے کر سرکار کو آگاہ کیا ہے ۔کہ پی آئی ایم اے کے صدر افتخار برنی نے کہا کہ پاک میں مساجد کورونا وائرس کا اہم ذریعہ بن گئی ہیں ۔اور 100ڈاکٹروں سمیت 200میڈیکل اسٹاف کورونا کا شکا ر ہوچکے ہیں ۔مئی اور جون میں وائرس کے اور تیزی سے بڑھنے کا اندیشہ ہے ۔
(انل نریندر)

دہلی میںکرائے کی ادھیڑ بن

لاک ڈاو ¿ن کے دوران کرایا دینے اور مکان کھالی کرانے کے دہلی سرکار کے روک لگانے کے احکامات کے باوجود ایسی شکایتیں مل رہی ہیں جیسا کہ اس مشکل کی گھڑی میں ایسے طلبہ اور مزدور جو کرائے کے مکان میں رہتے ہیں ان سے مکان مالک زبردستی نا کریں اور نا ہی کرایہ وصول کر سکیں گے اور نا ہی مکان خالی کرا پائیںگے ۔چیف سکریٹری وجے دیو نے 29مارچ کوجاری ایک حکم کا حوالہ دے کر کہا ہے کہ ایسے معاملے سرکار کی نظر میں آرہے ہیں جن میں مکان مالک طالب علموں اور مزدوروں سے زبردستی کرایہ مانگ رہے ہیں یا پھر مکان خالی کرنے کے لئے دباو ¿ بنا رہے ہیں ۔آفت منجمنٹ قانون 2005میں ملے اختیار کا استعمال کرتے ہوئے اسٹیٹ ایگزیویٹو کمیٹی کے چیئرمین کے ناتے چیف سکریٹری وجے دیو نے ایک حکم جاری کرکے ڈی ایم کو حکم دیا ہے کہ وہ جن علاقوںمیں زیادہ مزدور یا بیرون مزدور رہتے ہیں یا طالب علم رہتے ہیں وہاں اس حکم کو لے کر بیداری مہم چلائی جائے ۔دہلی کے مکھرجی نگر لاڈو سرائے لکشمی نگر ،شکر پور ،ساو ¿تھ کیمپس کے آس پاس بڑی تعداد میں طالب علم کرائے پر رہتے ہیں ان علاقوں میں طالب علموں کے پا س پیسوں کی قلت ہونے کی صور ت میں مکان خالی کرنے کی شکایتیں آرہی تھیں اسی طرح دہلی کی کئی غیر منظور قالونیوں جن کے آس پا س صنعتی علاقے ہیں وہاں مزدوروں سے کرایہ مانگنے یا کرایہ نا چکانے پر مکان خالی کرانے کی شکایتیں آرہی تھیں ۔ایسے بہت سے علاقے ہیں جہاں یہ لوگ کرائے پر رہتے ہیں ۔مکان مالک نریش کاکہنا ہے کہ وہ 53سال کے ہوگئے ہیں بچوں کی پڑھائی سے لے کر گھر کے سبھی خرچے کرائے سے چلتے آئے ہیں ۔اس وبا کے دور میں ہماری کوشش ہے کہ کسی ضرورت مند کو پریشان نا کریں وہیں انہوں نے بتایا کہ بہت سے لوگوں نے اپنی دکانیں کرائے پر چلائی ہوئی ہیں ایک مہینہ سے دوکان بند ہے لیکن بجلی پانی کا بل تو آرہا ہے وہ تو انہیں دینا ہی ہوگا انہوں نے کرائے داروں سے کہاہے کہ وہ بجلی پانی کا بل تو دیں ۔اب جو کمائی تھی کرائے سے وہ بند ہے کمائی کا اور ذریعہ نہیں ہے سرکار کو مکان مالکوں کو بھی سہولت دینی چاہیے ۔ایسے دوسرے مکان مالک دیپک کا کہنا تھا کہ ویسٹ دہلی لال ڈورا ہے یہاں پر لوگوں کے لئے مکان کرائے پرچلانا ایک روزگار ہے ۔مکان مالکوں کے بارے میں سرکار کو سوچناچاہیے وہ بھی کرایہ نا ملنے سے پریشان ہیں ۔گھر کا خرچہ نکلنا مشکل ہوگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں بجلی کا پانی بل دیتا ہوں جب کمائی نہیں ہوگی تو کہاں سے بھروں گا کل ملاکر کرائے کو لیکر مکان مالک ادھیڑ بن میں ہیں ۔دونوں فریقوں کی اپنی اپنی دلیلیں ہیں کس دلیل میںزیادہ دم ہے آپ ہی فیصلہ کریں۔
(انل نریندر)

نشانے پر بالی ووڈ ستارے !

بالی ووڈ کو ایک بار پھرلارینس بشنوئی گینگ نے ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اداکار ٹائیگر شراف پر قاتلانہ حملہ نےبالی ووڈکو ایک بار پھر یاد دلادیا ہے کہ...