بنگلہ صاحب گردوارے میں ہرجیت سنگھ کا شاندار سمان

یہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے لاک ڈاو ¿ن میں ہمارے دیش کی پولیس قابل تحسین کام کررہی ہے یہ بھی کہ سکھوں اور گردواروں نے ہمارے لاکھوں لوگوں کو اس وبا کے دوران کھانا دیکر ان کو فاقہ کشی سے مرنے سے بچایا ۔لاک ڈاو ¿ن میں کوئی بھوکا نا رہے اس کے لئے گردواروں میں لنگر چل رہے ہیں دہلی پولیس نے بنگلہ صاحب گردوارے کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور پولیس کی جپسی اور بائک دستہ نے سائرن بجاتے ہوئے گردوارے کا چکرلگایا اور لنگر سیوا یک لاکھ سے زیادہ لوگوں تک کھانا پہوچاتی رہی ہے ۔پی ایم نے بھی ٹوئیٹ کیا کہ ہمارے گردوارے غیرمعمولی خدمت کر رہے ہیں ان کی مہربانی اور جذبہ قابل تعریف ہے وہیں پنجاب پولیس کے ہر جوان نے پیر کو دی میں وی ہو ہرجیت سنگھ کا نعرہ لگایا ۔پیر کو ڈی جی پی سمیت 80000جوانوں نے وردی آئی پر ایس آئی ہردیپ سنگھ ایس آئی کے نام کی پلیٹ لگا کر ڈیوٹی دی ۔ہرجیت سنگھ چنڈی گڑھ کے پی جی آئی اسپتال میں بھرتی ہیں ۔12اپریل کوکرفیو پاس مانگنے پربھڑکے نہنگیوں نے ان کا ہاتھ کاٹ دیا تھا ۔بعد میں پی جی آئی چنڈی گڑ نے ان کے ہاتھ کو جوڑ دیا ۔ڈی جی پی دن کر گپتا نے کہا کہ پولیس کا یہ عمل ہرجیت سنگھ اور پولیس ملازمین کا حوصلہ بڑھانے کی کوشش ہے ۔پی جی آئی میںبھرتی ہرجیت سنگھ نے بتایا کہ میں نے سپنے میں بھی نہیں سوچا تھا کہ مجھ ایسا سمان ملے گا کبھی کسی نے ایسا سمان ملتے نہیں دیکھا سب کا شکریہ ۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟