ٹسٹنگ کٹ پر پابندی لگانے سے چین تلملایا

گھٹیا کووڈ19-کی جانچ کے لئے چینی کمپنیوں سے منگائے گئے ٹسٹنگ کٹ معاملے پہ بھارت اور چین نے ٹھنکی نظرآرہی ہے آئی سی ایم آر کی چین سے آئی ریپڈ استعمال نا کرنے اور اسے واپس کرنے کی صلاح کے بعد چین نے ناراضگی ظاہرکرتے ہوئے اسے پہلے سے ایک سازش قرار دیا ہے ۔چینی کمپنیاں یہ ماننے کو تیار نہیں کہ ان کی کٹ کوالٹی میں گڑ بڑ ہے بلکہ اس نے بھارت کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ کٹ کی اسٹوریج استعمال اور ٹرانسپونٹیشن صحیح طریقے سے پروفیشنل لوگوں سے نا کیاجانا کٹ کی پرفورمنس کے نتیجے میں فرق آسکتا ہے۔بھارت نے کوالٹی کو لیکر کوئی سمجھوتہ نا کرنے کا پیغام چین کو دیا ہے وہیں ذرائع کی طرف سے کہا گیا ہے کہ گھٹیا کوالٹی والی کٹ لوٹائی جا سکتی ہے اور اس کا پیمنٹ روکا جا سکتا ہے ۔بھارت میں اس قدم پر نئی دہلی میںواقع سفارت خانے میں اس کٹ کو مستر دکئے جانے پر سخت ناراضگی جتائی ۔اور اس کو ایک منظم سازش قرار دیا وہیں بھارت کو ریپڈ اینٹی ووڈی ٹیسٹ کٹ دینے والی کمپنی وونڈ فو نے اس پر گہری ناراضگی جتائی اور کہا کہ وہ بھی اس کی جانچ کرے گی ۔چینی سفارت خانے کے ترجمان شی وونڈ نے پریس ریلیز جاری کرکے چین سرکار کا موقف رکھا جس میں بتایا گیا کہ آئی سی ایم آر نے چین کو جن دو کمپنیوں سے کٹ منگانے کا فیصلہ کیا تھا ان کٹ کو نیشنل پرٹیکشن ایڈمنسٹرینش لمٹڈ آف اور بھارت کے قومی وائرولوجی انسٹی ٹیوٹ سے منظوری ملی تھی اس وقت دونوں ادارے سبھی طرح کے بین الاقوامی ضابطوں کو پورا کرنے میں اہل ہے جن کمپنیوں نے بھارت کو یہ کٹ بھیجی ہے وہ یوروپ لاتینی امریکہ اور ایشیا کے دوسرے ملکوں کو بھی یہی کٹ بھیجی جارہی ہے ۔اس رد عمل پر سرکار ی ذرائع نے کہا کہ خرید سمجھوتہ کمپنیوں کے ساتھ ہوا ہے چین سرکار کے ساتھ نہیں کوئی گڑبڑی ہوئی ہے تو ان کمپنیوں کی سطح پر ہوئی ہے ۔فی الحال جن دو کمپنیوں کی کٹ میںگڑبڑی پائی گئی ہے اسے اب بھار ت میں کوئی خریدے گا نہیں ۔چین کی چرمراہٹ کے پیچھے ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ اس کی ریپڈ اینٹی باڈی ٹسٹنگ کٹ پر بھارت جیسے بڑے دیش نے انگلی اٹھائی ہے ۔بھارت نے چین کی کمپنیوں سے بارہ لاکھ کٹ منگانے کا ٹھیکا دیا تھا پانچ لاکھ کٹ پہلے ہی پہونچ چکی ہے جسے لیکر اب سوال اٹھ رہے ہیں ۔آئی سی ایم آر نے کہا تھا کہ اس کٹ پر پابندی لگانے سے بھارت کو مالی نقصان نہیں ہوگا کیونکہ ابھی تک اس کا پیمنٹ نہیں ہوا ہے ۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!