دہلی میںکرائے کی ادھیڑ بن
لاک ڈاو ¿ن کے دوران کرایا دینے اور مکان کھالی کرانے کے دہلی سرکار کے روک لگانے کے احکامات کے باوجود ایسی شکایتیں مل رہی ہیں جیسا کہ اس مشکل کی گھڑی میں ایسے طلبہ اور مزدور جو کرائے کے مکان میں رہتے ہیں ان سے مکان مالک زبردستی نا کریں اور نا ہی کرایہ وصول کر سکیں گے اور نا ہی مکان خالی کرا پائیںگے ۔چیف سکریٹری وجے دیو نے 29مارچ کوجاری ایک حکم کا حوالہ دے کر کہا ہے کہ ایسے معاملے سرکار کی نظر میں آرہے ہیں جن میں مکان مالک طالب علموں اور مزدوروں سے زبردستی کرایہ مانگ رہے ہیں یا پھر مکان خالی کرنے کے لئے دباو ¿ بنا رہے ہیں ۔آفت منجمنٹ قانون 2005میں ملے اختیار کا استعمال کرتے ہوئے اسٹیٹ ایگزیویٹو کمیٹی کے چیئرمین کے ناتے چیف سکریٹری وجے دیو نے ایک حکم جاری کرکے ڈی ایم کو حکم دیا ہے کہ وہ جن علاقوںمیں زیادہ مزدور یا بیرون مزدور رہتے ہیں یا طالب علم رہتے ہیں وہاں اس حکم کو لے کر بیداری مہم چلائی جائے ۔دہلی کے مکھرجی نگر لاڈو سرائے لکشمی نگر ،شکر پور ،ساو ¿تھ کیمپس کے آس پاس بڑی تعداد میں طالب علم کرائے پر رہتے ہیں ان علاقوں میں طالب علموں کے پا س پیسوں کی قلت ہونے کی صور ت میں مکان خالی کرنے کی شکایتیں آرہی تھیں اسی طرح دہلی کی کئی غیر منظور قالونیوں جن کے آس پا س صنعتی علاقے ہیں وہاں مزدوروں سے کرایہ مانگنے یا کرایہ نا چکانے پر مکان خالی کرانے کی شکایتیں آرہی تھیں ۔ایسے بہت سے علاقے ہیں جہاں یہ لوگ کرائے پر رہتے ہیں ۔مکان مالک نریش کاکہنا ہے کہ وہ 53سال کے ہوگئے ہیں بچوں کی پڑھائی سے لے کر گھر کے سبھی خرچے کرائے سے چلتے آئے ہیں ۔اس وبا کے دور میں ہماری کوشش ہے کہ کسی ضرورت مند کو پریشان نا کریں وہیں انہوں نے بتایا کہ بہت سے لوگوں نے اپنی دکانیں کرائے پر چلائی ہوئی ہیں ایک مہینہ سے دوکان بند ہے لیکن بجلی پانی کا بل تو آرہا ہے وہ تو انہیں دینا ہی ہوگا انہوں نے کرائے داروں سے کہاہے کہ وہ بجلی پانی کا بل تو دیں ۔اب جو کمائی تھی کرائے سے وہ بند ہے کمائی کا اور ذریعہ نہیں ہے سرکار کو مکان مالکوں کو بھی سہولت دینی چاہیے ۔ایسے دوسرے مکان مالک دیپک کا کہنا تھا کہ ویسٹ دہلی لال ڈورا ہے یہاں پر لوگوں کے لئے مکان کرائے پرچلانا ایک روزگار ہے ۔مکان مالکوں کے بارے میں سرکار کو سوچناچاہیے وہ بھی کرایہ نا ملنے سے پریشان ہیں ۔گھر کا خرچہ نکلنا مشکل ہوگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں بجلی کا پانی بل دیتا ہوں جب کمائی نہیں ہوگی تو کہاں سے بھروں گا کل ملاکر کرائے کو لیکر مکان مالک ادھیڑ بن میں ہیں ۔دونوں فریقوں کی اپنی اپنی دلیلیں ہیں کس دلیل میںزیادہ دم ہے آپ ہی فیصلہ کریں۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں