Translater
16 جون 2021
شیشے کے گھر میں رہنے والے دوسروں پر پتھر نہیں پھینکتے !
ممبئی کے سابق پولس کمشنر پرمبیر سنگھ کی عرضی پر سپریم کورٹ نے سماعت کرتے ہوئے یہ کہہ کر خارج کر دیا جن کے اپنے گھر شیشے ہوتے ہیں وہ دوسروں کے گھروں میں پتھر نہیں پھینکتے عرضی میں پرمبیر نے اپنے خلاف چل رہے معاملوں کی جانچ سی بی آئی کو سونپنے کی فریاد کی تھی جسٹس ہیمنت گپتا اور جسٹس وی سبرامنیم کی وکیشن بینچ نے کہا 30برس سے بھی زیادہ وقت تک سیوا کے بعد بھی کیا آپ کو ناراض پولس پر بھروسہ نہیں ہے کیا یہ بات بہت چونکانے والی نہیں ہے عدالت کے رخ کو دیکھ کر پرمبیر سنگھ نے بعد میں اپنی عرضی واپس لے لی پرمبیر سنگھ کو مارچ میں ممبئی پولس کمشنر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا ۔ ریلائنس گروپ کے چیئر مین مکیس انبانی کے سیکورٹی سے متلعق جانچ کے دوران پرمبیر سنگھ تنازعات میں رہے انہوں نے مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انل دیش مکھ پر کرپشن کا الزام لگا کر دھماکا کر دیا تھا کہ انل دیش مکھ نے ممبئی کے بار اور ریستوراں سے ہر مہینے سو کروڑ روپئے کی وصولی کا کچھ پولس والوں کو ٹارگیٹ دیا تھا بقول پرمبیر سنگھ وزیر داخلہ کے کرپشن کے انکشاف کرنے کے سبب میں نشانہ بنایا جار ہا تھا اور پریشان کیا گیا اسی بنیاد پر انہوں نے اپنے خلاف جاری سبھی جانچ ممبئی پولس سے چھین کر سی بی آئی کو منتقل کرنے کی مانگ کی تھی انل دیش مکھ کے خلاف لگے الزامات کی جانچ سی بی آئی کر رہی ہے پرمبیر سنگھ کے وکیل مہیش جیٹھ ملانی نے عدالت کو بتایا کہ پرمبیر سنگھ پر جانچ افسر نے دیش مکھ کے خلاف لکھا خط واپس لینے کا دباو¿ بنایا تھا اور دھمکی دی تھی ایسا نہ کرنے پر انہیں اور معاملوں میں پھنسایا جائے گا جیٹھ ملانی نے بتایا کہ انہیں ایک کے بعد ایک نئے معاملوں میں پھنسایا جا رہا ہے اس پر ججوں نے رائے زنی کی کہ یہ پرانی کہاوت ہے کہ خود شیشے کے گھر میں رہنے والے دوسروں کے گھروں پر پتھر نہیں پھینکتے اب عدالت کو بتایا گیا کہ وزیر اعلیٰ کو پرمبیر سنگھ کے خط کے بعد ہی وصولی کا سلسلہ جاری رہا تو ججوں نے انہیں پر یہ کہتے ہوئے پلٹ وار کیا کہ آپ پولس کمشنر تھے اور ناجائز وصولی روکنے کیلئے آپ نے کیا قدم اٹھائے تھے ؟اگر پولس ڈائریکٹر جنرل سطح کا اعلیٰ افسر پر دباو¿ ڈالا جا سکتا ہے تو پھر کوئی نہیں ہوگا جو اس پر دباو¿ نہیں ڈال سکتا انہوں نے کہا کہانیاں بہت بنیں جانچ سی بی آئی کو سونپنے کے مسئلے پر بنچ نے کہا کہ دونوں باتیں الگ الگ ہیں سابق وزیر کے خلاف جانچ الگ ہے اور آپ کے خلاف جانچ کا معاملہ الگ ہے آپ نے پولس میں 30سال سے زیادہ سیوا دی ہے ۔ آپ کو پولس پر شبہ نہیں ہونا چاہئے جب آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ آ پ ریاست سے باہر جانچ چاہتے ہیں ۔
(انل نریندر)
15 جون 2021
کیا 5جی سے پھیل رہا ہے کورونا ؟
5جی کو لیکر ان دنوں بہت سی باتیں کہی جا رہی ہیں جانیں5جی کیا ہے ؟یہ نئے زمانے کی فون ٹیکنالوجی ہے جس کے ذریعے کمیونیکیشن اور ڈیٹا ٹرانسفر تیزی سے ممکن ہوسکے گا اندازہ ہے کہ موجودہ 4جی سے بیس گنا زیادہ تیز ہوگا ۔ تکنیک کی دنیامیں اطلاعات کا تیزی سے تبادلہ وقت کی ضرورت بن چکا ہے ۔´5جی کے ساتھ ڈاٹا نیٹورک اسپیڈ 2.20جی بی فی سیکینڈ تک ہونے کی امید ہے اس کا اثر میڈیکل اور دیگر سیکٹر میں بھی دیکھنے کو ملے گا ان دنوں سوشل میڈیامیں کورونا سے بگڑتے حالات کیلئے 5جی ٹیکنالوجی کو ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے لیکن دیگر ملکوں میں ، جہاں 5جی کی شروعات ہوچکی ہے وہاں اس طرح کے کسی بھی معاملے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے ایسے میں بھارت میں یہ کورونا انفیکشن پھیلاو¿ کیلئے کیسے ذمہ دار ہوسکتا ہے ؟سیلولر آپریٹرس اسوشیشن آف انڈیا نے کہا کہ 5جی ٹیکنالوجی کے ہیلتھ پر برا اثر پڑنے کو لیکر تشویش جتائی جا رہی ہے وہ پوری طرح سے غلط ہے ابھی تک جو بھی ثبوت دستیاب ہیں ان سے پتہ چلتان ہے کی اگلی پیڈی کی ٹیکنالوجی پوری طرح محفوظ ہے اسوشیشن نے اس بات پر زور دیا کہ 5جی ٹیکنالوجی پاسا پلٹنے والی ہوگی اور اس سے معیشت اور صنعت کو زبردست فائدہ ہوگا سی او آئی ، ریلائنس ، جیو، بھارتی ایئرٹیل ، اور اوڈا فون آئیڈیا جیسی بڑی کمپنیوں کی نمائندگی کرتی ہے عالمی طور سے پیمانوں کے مقابلے میں بھارت کے قواعد زیادہ سخت ہیں ۔ عالمی سطح پر قبول میعارات کے مقابلے میں بھارت صرف دس فیصد اسٹرالائزیشن کی اجاز ہے سائنسدانوں نے اس بات کی تردید کی ہے کی 5جی ٹیسٹ اور اس کی تکنیک سے کسی طرح کا انفیکشن پھیل سکتا ہے ۔ 5جی ٹاورمائی یوجنگ ریڈیو فری کینسی چھوڑتے ہیں جو انسان کی صحت کے لئے انسا ن کی صحت کیلئے کوئی نقصان دہ نہیں ہے جب بھی کوئی نئی ٹیکنا لوجی آتی ہے تو ایسی ہی افواہیں اڑائی جاتی ہیں ۔
(انل نریندر)
کوہن نے دی موساد کی خفیہ جانکاریاں !
دنیا کی اہم ترین خفیہ ایجنسیوں میں سب سے اوپر نام اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کا آتا ہے موساد کی سرگرمیاں اتنی خفیہ ہوتی ہیں کی باقی دنیا کو پتہ نہیں لگ پاتا لیکن کبھی کبھی ان کے بارے میں پتہ چلتا ہے حال ہی میں اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے سابق چیف کوہن نے ایک اسرائیلی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں ایران کے اندر موساد کی سرگرمیوں کے بارے میں کچھ معلومات فراہم کی ہیں جن کا کافی تذکرہ ہورہا ہے انٹرویو میں ایسا اشارہ دیا گیا کہ ایران کے زیر زمین نیوکلیائی مراکز پر ہوئے حملے کے پیچھے موساد کا ہی ہاتھ تھا اپنے اس انٹرویو میںکوہن نے کہا کہ ایران کے سائنسدانوں کو بھی وارننگ دی تھی کی اگر وہ نیوکلیائی پروگرام کا حصہ رہے تو انہیں بھی نشانہ بنایا جاسکتا ہے اس سال 11اپریل کو ایران کے علاقے نتانت میں بنے نیوکلیائی ریکٹر پر حملے کے بعد ایرانی حکام میں کہا تھا حملے میں ایران کے سب سے بڑے مرکز کی ہزاروں مشینیں یا تو خراب ہوگئی ہیں یا تو برباد ہوگئی ہیں لیکن تب اسرائیل کی سرکاری ریڈیو پر خفیہ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کا ایک آپریشن تھا نتانت نیوکلیائی مرکز میں 2020میں20جولائی کو بھی آگ لگ گئی تھی تب ایرانی حکام نے اسے سائبر حملے کا نتیجہ بتایا تھا اس واقع کو لیکر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا تھا کہ ایران حملے کا بدلہ ضرو ر لے گا ۔ اس کے بعد اسی سال اپریل میں ایک اور حملہ ہوا جس نے نیوکلیائی ریکٹر کے زیر زمین حال پر تباہ کر دیا تھا ۔ ان حملوں کے لئے ایران نے اسرائیل کو ہی ذمہ دار ٹھہرایا تھا کوہن نے اپنے انٹرویو میں سیدھے طور پر یہ قبول نہیں کیا کہ ان حملوں کے پیچھے موساد کی ہی ہاتھ تھا لیکن حملوں سے وابسطہ حیران کن معلومات شیئر کی جب ان سے پوچھا گیا ایرانی ریئکٹر میں جانے کو موقع ملے تو وہاں جانا چاہیں گے اس پر انہوں نے کہا سیلار میں جہاں سینٹری فیوز گھوما کرتا تھا ۔ کوہن نے اپنے انٹرویو میں مزید کہا کہ ہم ایران کو نیوکلیائی ہتھیار نہیں بنا نے دیں گے کوہن نے مزید کہا کہ نومبر 2020سے پہلے بھی ہمارے لوگ فخری جاوید بہت قریب رہے تھے نومبر 2020میں ایران کے قریب ایک حملے میں فخری جاوید کا قتل کر دیا گیا تھا ایران کے نیوکلیائی پروگرام پرنظر رکھنے والے اس سائنسداں کو بخوبی جانتے تھے ۔ ٹائمس آف اسرائیل اخبار کے مطابق بنجامن نیتن یاہو نے ہی دسمبر 2015میں یوسی کوہن کو موساد چیف بنایا تھا اخبار نے لکھا ہے کہ کوہن نے جس طرح کی جانکاریاں دی ہیں وہ معمولی نہیں ہیں انہوں نے بہت ساری چیزوں پر روشنی ڈالی ہے ان کے انٹرویو سے لگتا ہے کہ ضرور اسرائیلی فوج سے اس کا جائزہ لیکر اس پر کاروائی ہوگی اور ان سے منظوری لی گئی ہوگی اگر ایک خفیہ عہدے دار وہ بھی موساد ایجنسی کا چیف رہے انسان کیلئے اتنا کھل کر بات کرنا کوئی معمولی بات نہیں ہے ۔
(ا نل نریندر)
مکل رائے کی چار سال بعد گھر واپسی !
مکل رائے کی گھر واپسی مغربی بنگال جہاں ترنمول کانگریس کیلئے حوصلہ افزاہے وہیں یہ بھاجپا کیلئے جھٹکا ہے قریب چار سال پہلے بھاجپا میں گئے مکل رائے کے لڑکے سمیت ترنمول کانگریس میں واپسی یقینی تو تھی لیکن ان کے لوٹنے کے بعد اب ترنمول کانگریس میں ایسے بہت سے موقع پرست نیتاو¿ں کی واپسی کا امکان بڑھ گیا ہے جو پانچ سال تک اپوزیشن میں رہنے کا خطرہ مول نہیں لینا چاہتے مغربی بنگال بھاجپا میں ایسے کئی لیڈر ہیں جنہوں نے چناو¿ سے پہلے ترنمول کانگریس کا ساتھ چھوڑا تھا مکل رائے کے بارے میں زیادہ تجزیہ کرنا مشکل نہیں ہے مرکز میں وزیر بنانے میں دیری و بھاجپا میں شبھندو ادھیکاری کے بڑھتے قد کے سبب مغربی بنگال کے بڑے نیتا میں پھر ترنمول میں چلے گئے ممتا کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی سے مکل کی ملاقات کی خبر ملنے پر وزیر اعظم نریندر مودی نے مکل رائے سے ان کی علیل اہلیہ کہ طیبعت پوچھنے کے بارے میں ان سے بات کی تھی لیکن بھاجپا انہیں روکنے میں ناکام رہی دراصل شبھندو ادھیکاری کے بھاجپا میں شامل ہونے اور ممتا بنرجی کے خلاف امیدوار بننے سے ہی مکل رائے کی اہمیت کم ہونے لگی تھی چناو¿ میں ان کے کچھ حمایتوں کو ٹکٹ تو ملا لیکن زیادہ تر نمائندگی شبھندو ادھیکاری کے وفا داروں کو ملی ادھر ٹی ایم سی کا دعویٰ ہے بھاجپا کے تیس ممبر اسمبلی شامل ہونگے رہی صحیح کثر شبھندو ادھیکاری کو اپوزیشن لیڈر بنانے سے نکل گئی دیکھا جائے تو یہ حق مکل رائے کا تھا کیونکہ پچھلے چار سال بھاجپا کیلئے اچھا کام کر رہے تھے تمام ترنمول کانگریس نیتاو¿ں کا بھاجپا میں شامل ہونے کے پیچھے مکل رائے کا ہی ہاتھ تھا لگتا ہے شبھندو کو اتنی اہمیت ملنے سے مکل رائے ناراض ہوگئے اور انہوں نے گھر واپسی کر دی جس وجہ سے مغربی بنگال میں بھاجپا کیلئے ایک بڑا جھٹکا ہے قریب چار سال پہلے بھاجپا میں آئے رائے نے لوک سبھا چناو¿ میں پارٹی کی چناوی حکمت عملی کو بنگال میں زمین پر اتارنے میں اہم رول نبھایا تھا جس کے بعد پارٹی نے انہیں قومی نائب صدر کی ذمہ دار ی سونپی لیکن اسمبلی چناو¿ کے بعد بدلے سیاسی حالات میں رائے خود کو ایک نظر انداز محسوس کر رہے تھے موقع کا فائدہ اٹھا کر ممتا نے انہیں واپس لانے میں کامیابی حاصل کر لی مکل ممتا کے قریبی رہے ہیں مانا جاتا ہے چناو¿ سے پہلے تک ترنمول میں بڑے پیمانے پر توڑ پھوڑ میں بھی مکل رائے کا بھی رول رہا لیکن چناو¿ نتیجے کے بعد ان کو کوئی خاص توجہ نہ ملنے سے وہ دکھی تھے ادھر بھاجپا مرکزی لیڈر شپ کی طرف سے شبھند وکو آگے بڑھانے سے رائے زیادہ خفا ہوگئے اور مانا جاتا ہے رائے کی ترنمول کانگریس میں واپسی سے ورکروں میں بھروسہ بڑھے گا حالانکہ وہ چناو¿ میں شاندار جیت سے پہلے بھی کافی تھا دوسرے ترنمول چھوڑ کر کئی نیتاو¿ں کی گھر واپسی کے آثار بڑھ رہے ہیں دوسری طرف بھاجپا کو حالانکہ رائے کے جانے سے فوری طور پر بھاجپا کو زیادہ نقصان نہیں ہے لیکن مانا جا رہا ہے کہ بھاجپا کی لوک سبھا کی چناو¿ کی تیاروں پر اثر پڑ سکتا ہے اب بھاجپا پر باہر سے آئے لوگوں کو اہم عہدے دینے پر نئے سرے سے غور کرنا پڑتا ہے لیکن ایسے وقت میں جب دوسری پارٹیوں سے مستقبل تلاش میں نیتا بھاجپا میں شامل ہورہے ہوں ایسے میں ایک قومی نائب صدر کا چھوڑ جانا جنتا کو غلط پیغام دیتا ہے ۔ نارد اسٹنگ معاملے میں مکل رائے اب سی بی آئی جانچ سے باہر ہوچکے ہیں جبکہ شبھندو ادھیکاری کیمرے پر پیسے لیتے ہوئے پکڑے گئے تھے ان کے خلاف مقدمہ چلانے کیلئے اجازت کی سی بی آئی کی لوک سبھا اسپیکر کے پاس درخواست التوا میں ہے۔
(انل نریندر)
13 جون 2021
مہنگائی بڑھی تو تھالی میں کھانے کی مقدار گھٹی !
کورونا دورمیں ملک کی معیشت کو ہوئے نقصان نے ایک بار پھر مہنگائی آسمان پر پہونچادیا ہے غذائی اجناس کی بڑھتی قیمتوں کا اثر سیدھے لوگوںکے کھانے کی تھالی پر پڑا کا اس کا اثر خاص طور پر درمیانی آمدنی والے ملکوں میں نظر آرہاہے ورلڈ بینک کے ذریعے 48دیشوں میں کرائے گئے ریپیڈ سروے سے یہ پتہ چلا ہے کی بڑی تعداد میں لوگوں کو کھانے کی مشکل کا سامنہ کر نا پڑ رہا ہے یا پھر کم کھانا مل رہا ہے اقوام متحدہ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کم کیلوری کا استعمال اور غذائیہ سے سمجھوتا اس کا صحت پر بڑا خطرہ ہے اس سے چھوٹے بچوں کی نشو نما پر زیادہ اثر پڑے گا ۔ مئی کے مہینے میں عالمی سطح پر غذائی چیزوں کے داموں میں زبردست اچھال آیا ہے اس مہینے میں کھانے پینتے کی چیزوں کی قیمتوں میں اتنی تیز ی سے اضافہ ہوا ہے جو پچھلے دھائی میں نہیں دیکھا گیا اب اپریل میں بھی یہ مہنگائی 39.7فیصد رہا ہے اس کی کئی وجہ بتائی جا رہی ہیں جن میں بڑھتی دیمانڈ اور پروڈیکشن میں دیری فصل میں رکاوٹ میں گڑ بڑاور سپلائی میں دشواریاں شامل ہیں عظیم پریم جی یونیورسٹی کے سینٹر فار سسٹینبل ڈیولپمینٹ کے رپورٹ کے مطابق اپریل 2020سے 2021کے درمیان ایک سال میں 23کروڑلوگ افلاس کی زندگی بشر کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں آخری مرتبہ جب غریبی پر اقوام متحدہ کی رپورٹ آئی تب دس سالوںمیں ستاویس کروڑ تیس لاکھ لوگو غریبی سے باہر نکل آئے تھے یعنی کورونا کے ایک سال نے غریبی کے معاملے میں دیش کو قریب آٹھ سے نو برس پیچھے دھکیل دیا ہے اور تیئیس کروڑ لوگوں کے غریبی کی ریکھا کے نیچے چلے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے ۔
(انل نریندر)
ترنمول ایم پی نصرت جہاں نے شوہر سے ناطہ توڑا!
بنگالی اداکارہ اور ترنمول کانگریس ایم پی نصرت جہاں نے اپنے شوہر نکل جین سے ناطہ توڑد یا ہے اس نے بدھوار کو کہا کہ ہماری شادی لیو ان ریلیشن جیسی تھی یہ ہندوستانی رسم ورواج سے نہیں ہوئی تھی ۔شادی ترکی کے قانون کے مطابق ہوئی تھی جو بھارت میں جائز نہیں ہے ۔اس لئے طلاق کا سوال ہی نہیں اٹھتا ؟نصرت کے شوہر نکھل کے ساتھ ان کی ان بن کی خبریں کافی عرصہ سے زیر بحث رہی ہیں حالانکہ انہوں نے کبھی اس کے بارے میں نہیں بتایاتھا ۔لیکن نکھل نے منگلوار کو شرعام طور پر قبول کیا تھا نصرت چھ مہینہ سے ان کے ساتھ نہیں رہ رہی ہے ساتھ ہی نصرت کا افیئر کسی دوسرے شخص کے ساتھ چل رہا تھا ۔وہ میرے ساتھ اور میں ان کے ساتھ نہیں رہنا چاہتا ۔اس کے بعد نصرت نے بھی اس معاملے پر اپنی زبان کھول دی ۔اور کہا کہ یہ دو الگ مذاہب کے لوگوں کے درمیان شادی ہے اسے بھارت میں جائز و منظوری دینے کی ضرورت تھی لیکن ایسا نہیں ہوا میں نے اپنی نجی زندگی کو محدود رکھنے کے چلتے پہلے کبھی اس بات پر غور نہیں کیا ۔اسے بھارت میں جائز ثابت کرنے کیلئے اسپیشل میرج ایکٹ کے تحٹ رجسٹرڈ کیا جانا تھا ،جو کبھی نہیں ہوا ایسے میں طلاق کا سوال ہی نہیں اٹھتا ۔نصرت نے 2019 کے لوک سبھا چناو¿ میں بنگال کی بشیر ہارٹ شیٹ سے چناو¿ جیتنے کے بعد ترکی کے بجنس مین نکھل جین سے شادی کی تھی اور اس شادی کا رسپشن کولکاتہ میں ہوا تھا جس میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی بھی شامل ہوئی تھیں ۔نکھل سے ان کی شادی ترکی میں ان کے قانون کے تحت ہوئی تھی بھاجپا نیتا امت مالویہ نے اس کو لیکر سوال اٹھایا ۔وہیں ٹی ایم سی ا یم پی نصرت جہاں روہی جین کی اپنی شخصی زندگی ہے ۔وہ کس کے ساتھ شادی کرتی ہے کس کے ساتھ رہتی ہے اس کا کسی کو مطلب نہیں ہونا چاہیے ۔بھاجپا نیتا نے ایم پی کا ایک ویڈیو ٹوئیٹ کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ لیکن وہ ایک چنی ہوئی نمائندہ ہے ۔ساتھ ہی پارلیمنٹ کے ریکارڈ میں نکھل جین کے ساتھ شادی کی بات درج ہے ایسے میں کیا نصرت نے ایوان میں جھونٹ بولا ہے کہ ایک دن پہلے ہی نصرت جہاں نے اپنے شوہر نکھل جین سے ناطہ توڑا ۔نصرت کی شادی کو شوشل میڈیا میں خاصی توجہ ملی ہے ۔نصرت کا نام بنگالی اداکارہ او ر بھاجپا کے ٹکٹ پر چناو¿ لڑے یش داس گپتا سے جوڑا جارہا ہے ۔دونوں دسمبر میں اجمیر گئے جہاں دونوں کی تصویریں وائرل ہوئی تھیں دونوں میں الزام تراشیوں کا دور چل رہا ہے ۔نکھل جین نے دعویٰ کیا کہ وہ نصرت کے خلاف سول کورٹ میں مقدمہ درج کر چکے ہیں نصرت کے کسی کی طرف جھکنے کی جانکاری ملتے ہی انہوں نے مقدمہ دائر کر دیا تھا ۔اس پر جولائی میں سماعت ہونی ہے ۔نکھل نے نصرت کے حاملہ ہونے کی خبروں پر کہا کہ اگر ایسا ہے تو وہ بچے کے پتا نہیں ہیں ۔وہیں نصرت جہاں نے کہا جو مجھ پر الزام لگا رہا ہے اس نے خود کو رئیس بتا کر غیر حقانی طور سے میرے بینک سے پیسے نکال لیے اب بھی یہ جاری ہے میں بینک حکام کو بتایا ہے اب وہ پولیس میں شکایت درج کرائیں گی ۔مجھے بتانے میں یہ دکھ ہو رہا ہے کہ میرے پستینی زیورات جو گھر والوں سے مجھے تحفہ میں دئیے گئے وہ سب اسی کے پاس ہیں ۔
(انل نریندر)
یہ ڈرگ گیم چینجر ثابت ہو سکتی ہے !
دہلی میں اب کاکٹیل اینٹی باڈیز ڈرگ یعنی مونو کلونل اینٹی باڈیز کا پازیٹیو اندر سے دکھائی دینا شروع ہوگیا ہے ۔ جہاں ایک طرف ایک کے بعد ایک اسپتال کوویڈ وبا کے خلاف اس دواکا استعمال شروع کر رہے ہیں وہیں اب اس کا پازیٹیو اثر دکھائی دینا شروع ہوگیا ہے پہلے میدنتا اسپتال میں بی ایل کے سپر اسپیشلٹی اسپتال میں دو مریض کی دوا کے بعد منفی پائے گئے وہیں اب گنگا رام اسپتال میں دوا کے استعمال کے بارہ گھنٹے بعد ہی دو مریضوں کو چھٹی مل گئی گنگا رام اسپتال میں میڈیشن ڈیپارٹمینٹ کی ڈاکٹر پوجا کھوسلہ نے بتایا کہ دو مریض مونوکلونل اینٹی باڈیز کا استعمال کیا جاتا ہے پہلا مریض ایک ہیلتھ کیئر ورکر ہے جس کی عمر چھتیس سال ہے اثرات سامنے آنے کا چھٹا دن تھا اسے ہائی گریڈ بخار، باڈی اور مثل پین شروع ہورہا تھا جب جان گئے تو اس کا ٹی ایس ٹی 2600تھا اس کے سٹی اسکین میں پایا گیا کہ لنگس میں بھی تبدیلی شروع ہوگئی ہے اسے یہ کاکٹیل دوا دی گئی اور دو ا دینے کے چھ گھنٹے کے بعد ہی اثر دکھائی دینا شروع ہوگیا اس کے ٹی ایل سی میں بہت بہتری ہوئی بخار ختم ہوگیا آکسیجن لیول میں بھی بہتری آئی اس کی ریکوری کو دیکھتے ہوئے اسے اسپتال سے چھٹی بارہ گھنٹے میں ہی مل گئی ڈاکٹر پوجا نے کہا کہ ایک 80سال کے آر کے راجدان کو بھی دوا دی گئی وہ سوگر اور بلڈ پریسر کے بھی مریض ہیں جب وہ اسپتال آئے تھے تو ان کو ہائی گریڈ بخار تھا ان کی حالت ٹھیک نہیں لگ رہی تھی سٹی اسکین میں مائل ڈزیز پائی گئی انہیں اثرات سامنے آنے کے پانچویں دین دوا دی گئی اور بارہ گھنٹے کے اندر ان کے سبھی پیرا میٹر میں بہتری آنے لگی ۔ انہوں نے کہا یہ تھیراپی ڈے کیئر میں کی جاتی ہے اگر مریض مائیلڈ ہے تو اسے گھر بھیجا جا سکتا ہے ۔ ڈاکٹر پوجا نے بتایا کہ پوسٹ کوویڈ کئی طرح کے پریشانی پیدا کر رہی ہے اس کے استعمال سے ان پریشانیوں کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے سارا سسٹم میں تبدیلی ہو سب سے اچھی بات یہ ہے کہ ڈے کیئر علاج کا پروسیس ہے ہائی رسک مریض میں اگر یہ دوا دی جا تی ہے تو 70فیصد تک اس کی بے چینی کو روکا جاسکتا ہے ضرورت ہے کہ کوویڈ انفیکشن کے پانچ سے سات د ن کے اندر لے لیں تو انہیں سنگین بیماری ہونے کے خطرہ بہت حد تک کم ہوسکتا ہے ہمارے پاس اس دوا کے استعمال کے کلینکل ثبوت بھی ملنے لگے ہیں اس کی ایک ڈوز 59750روپئے کی ہے اور روسو اور سپلا فارم کمپنی کی اس دوا کو بنا رہی ہے یہ دوا ہلکے اور ماڈریٹ والے ان مریضوں کو دی جا رہی ہے جن میں تیزی سے انفیکشن بڑھ رہا ہے اور مریضوں کے نازک حالت میں جانے کا اندیشہ بنا رہتا ہے یقینی طور سے کوویڈ 19کے خلاف یہ ڈرگ گیم چینجر ثابت ہوسکتی ہے ۔
(انل نریندر)
سبسکرائب کریں در:
اشاعتیں (Atom)
نشانے پر بالی ووڈ ستارے !
بالی ووڈ کو ایک بار پھرلارینس بشنوئی گینگ نے ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اداکار ٹائیگر شراف پر قاتلانہ حملہ نےبالی ووڈکو ایک بار پھر یاد دلادیا ہے کہ...
-
سپریم کورٹ میں بھی عجیب و غریب مقدمات آرہے ہیں۔ تازہ مثال بحریہ کے کچھ افسروں پر بیویوں کی ادلہ بدلی سے متعلق معاملات ہیں۔ بحریہ کے ایک اف...
-
ہندوتو اور دھرم پریورتن، گھر واپسی سمیت تمام معاملوں پر بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس پریوار سے جڑے لیڈروں کے متنازعہ بیانات سے وزیر...
-
مدھیہ پردیش کے ہائی پروفائل ہنی ٹریپ معاملے سے نہ صرف ریاست کی بلکہ دہلی کے سیاسی حلقوں میں مچا دئے معاملے میں اہم سازشی گرفتار ہو چکی شیو...