ریٹائرڈ ڈاکٹروں کی تقرری کریں!
کورونا قہر راجدھانی دہلی میں رک نہیں رہا ہے اس وجہ دہلی سرکار کے محکمہ صحت کے اسپیشل افسر آشیش چندر ورما نے جمعہ کو سبھی اسپتالوں کے میڈیکل سپرم ڈنڈنٹ کو حکم جاری کیا ہے کہ وہ فوراً ریٹائرڈ ڈاکٹروں کو 1.4 لاکھ ماہانہ تنخواہ پر اپنے اسپتالوں میں تقرر کریں یہ حکم وزیراعلیٰ کی ہدایت کے بعد نکالا گیا ہے اس حکم کے سلسلے میں لیفٹننٹ گورنر انل بیجل کو جانکاری بھیج دی گئی ہے محکمہ صھت کے اس افسر نے اپنے حکم میں کہا کہ سھبی میڈیکل ڈائرکٹر ڈاکٹروں کی کمی کو دور کرنے کے لئے ریٹائرڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر جو ایم بی بی ایس کے ساتھ ایم ڈی یا ایم ایس ہوں کو دہلی سرکا ر کے اسپتالوںمیں بھرتی کریں ان کی تقرری اسپشیل ڈاکٹروں کی حیثیت سے کی جائے گی ۔جن ریٹائرڈ ڈاکٹروں کے پاس صرف ایم بی بی ایس کی ڈگری ہے انہین سوا لاکھ روپے اجرت پر مشیر کار کے طور پر مقرر کریں اور جن کے پاس بی ڈی ایس کی ڈگری ہے یا وہ آیوش ڈاکٹر ہین انہیں ایک لاکھ روپے تنخواہ پر مقرر کیا جائے ۔بی ایس سی نرسنگ والی نرس کو چالیس ہزار روپے ماہانہ دسویں پاس نرس کو جنہیں صرف پرائمری ہیلتھ کے بارے میں جانکاری بیس ہزار دو سو پچاس روپے ماہانہ تنخواہ پر بھرتی کیا جائے ۔برمان نے کہا ریٹائرڈ اسپیشل لسٹ ڈاکٹر یا کنسلٹنٹ ڈاکٹر دیش کی کسی بھی ریاست یا مرکزی حکمراں ریاست یا مرکزی سرکار کے اسپتالوں وڈیفنس یا پرائیویٹ کارپوریٹ ہسپتالوں میں کام کرکے ریٹائر ہوئے ہیں وہ دہلی سرکار کے سرکاری اسپتالوں میں مقرر کئے جا سکیں گے ۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں