آئی پی ایل پر لگی کورونا انفیکشن کی مار!

کورونا کی مار آئی پی ایل میچوں پر پڑی ہے ۔کولکاتہ چنئی کے بعد حیدرآباد اور دہلی کے سبھی کھلاڑیوں کو کورنا متاثر پائے جانے کے بعد بی سی سی آئی اور آئی پی ایل کنٹرول کونسل نے لیگ کو بے میعاد ملتوی کرنے کافیصلہ کیا ہے حالانکہ منگل کی صبح سے لیگ کے اگلے سبھی میچ ممبئی میں کرائے جانے کی بات ہو رہی تھی لیکن سن رائزرس کے کرتا دھرتا کے متاثر ہونے پر اسے ملتوی کرنے کے بارے میں بھلائی سمجھی گئی ۔ہماری سمجھ سے آئی پی ایل کا انعقاد کورونا دور میں ہونا نہیں چاہے تھا ۔ابھی کچھ ہی مہینہ پہلے آئی پی ایل کا پچھلا سیزن ختم ہوا تھا اسے شروع سے ہی شردیوں میں ہونا چاہیے تھا اس سے بی سی سی آئی کو اسپانسروں اور براڈ کاشٹ کے قریب 2 ہزار کروڑ روپے کا نقصان ہونے کا اندیشہ ہے ۔کئی غیر ملکی کھلاڑی اپنے ملکوں میں لوٹنے کو لیکر فکر مند ہیں ۔کیوں کہ کئی دیشوں نے بھارت سے پروازوں پر پابندی لگا دی ہے آئی پی ایل کے چیرمین بلجیشٹ پٹیل نے کہا آئی پی ایل لیگ منسوخ ہونے کے بعد بی سی سی آئی جلد ان غیر ملکی کھلاڑیوں کی واپسی کا کوئی راستہ نکالے گا ۔ادھر کورونا کے بڑھتے مریضوں کی وجہ سے اس سال بھارت میں ہونے والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ یو اے ای میں ہو سکتا ہے ۔بی سی سی آئی کے ڈپٹی چیئرمین راجو شکلا نے کہا کہ ہم دیکھیں گے اس سال آئی پی ایل کے انعقاد کے لئے کوئی صحیح وقت مل سکتا ہے ۔یہ ستمبر میں ہو سکتا ہے ۔لیکن ابھی یہ قیاس آرائی ہے ۔ابھی حالات یہ ہیں کہ ہم ٹورنامنٹ منعقد نہیں کررہے ہیں کرکٹ شائقین آئی پی ایل ملتوی ہونے سے دکھی ہیں ۔لاک ڈاو¿ن کے دوران شام کو اچھا منورنجن ہو جاتا تھا تقریباً آخری دور میں یوں ختم ہونا افسوسناک ہے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!