ہر 4 منٹ میں ایک انفیکشن شدہ مریض کی موت!

راجدھانی دہلی میں کورونا کی بڑھتی رفتار جان لیو اثابت ہو رہی ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے راجدھانی میں ہرایک چار منٹ میں ایک کورونا متاثر شخص کی موت ہو رہی ہے اور ان اموات کے بڑھنے سے دلی میں شرح اموات بھی بڑھی ہے عالم یہ ہے کہ دیش کے بڑے شہروں میں کورونا سے سب سے زیادہ اموات دہلی میں ہو رہی ہیں دہلی میں گزشتہ چار دن میں پندرہ سو سے زیادہ لوگوں کی مو ت ہو چکی ہے اور پچھلے 24 گھنتے میں ہی 395 لوگ دم توڑ چکے ہیں ۔یعنی ہر گھنٹہ 17 لوگ اپنی جان گنوا رہے ہیں اس حساب سے دیکھیں تو ہر چار منٹ میں ایک موت ہو رہی ہے متوفین کی تعداد بڑھ رہی ہے ۔اور اب تک دہلی میں 15772 لوگوں کی موت ہو چکی ہے دیش کے بڑے چار شہروں ممبئی چنئی ،کولکاتہ اور دہلی میں سب سے زیادہ موتیں ہوئی ہیں ۔اس وقت راجدھانی میں 4 ہزار سے زیادہ مریض آئی سی یو میں بھرتی ہیں ایسے میں آنے والے وقت میں اموات کی شرح کم ہوتی دکھائی نہیں دے رہی ہے موت کے بڑھتے معاملوں پر اپولو اسپتال کے سینئر میڈیکل افسر ڈاکٹر پردیپ کمار سنگھل کے مطابق دہلی میں پچھلے ایک مہینہ پر ریکارڈ سطح پر انفیکشن کے مریض بڑھ رہے ہیں زیادہ انفیکشن ملنے کی وجہ سے اموات کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے کورونا کا ڈبل میوٹنٹ اور نیا اسٹڑین کافی خطرناک ثابت ہو رہا ہے اس وقت متاثرہونے کے بعد مریض کے پھیپھڑے تین سے چار دن میں خراب ہو رہے ہیں ان کو اسپتال میں بھرتی کرنا پڑ رہا ہے اس کے چلتے کئی لوگوں کی موت ہو رہی ہے ڈاکٹروں کے مطابق اس وقت ضروری ہے نازک حالت میں مبتلا مریضوں کو جلد سے جلد علاج ملے اور ساتھ ہی کچھ سختی برتنے کی ضرورت ہے ۔جس سے انفیشکن کے یومیہ کیسز پر روک لگ سکے ۔راجدھانی میں پچھلے سال نومبر میں کورونا کی تیسری لہر کے مقابلے اس وقت قریب چار گنا لوگوں کی موت روزانہ ہو رہی ہے تب نومبر میں یومیہ اوسطاً 100 لوگ گنوا رہے تھے اس وقت یہ 390 ہے ۔ہیلتھ افسر نے بتایا اس وقت دہلی میں دیگر ریاستوں کے کافی مریض یہاں بھرتی ہو رہے ہیں اور ان لوگوں کی موتین ہو رہی ہیں اس سے بھی موتوں کی ٹیلی بڑھ رہی ہے پچھلے دس دنوں کے نمبروں کو دیکھیں تو 29 اپریل ، 395 ۔ 28 اپریل 368 اور 27 اپریل 381 ، 26 اپریل 380 ، 25 اپریل 350 24 اپریل 357 ، 23 اپریل 348 ۔ 22 اپریل 361 ، ایسے ہی 21 اپریل 249 ، 20 اپریل 277 ، یہ اعداد شمار ہیلتھ ڈپارٹنمٹ کے مطابق ہیں ۔جس تیزی سے دہلی میں کورونا متاثرین کی اموات کا سلسلہ تیزی سے بڑھ رہا ہے یہ باعث تشویش ہے بہتر یہ ہے تمام دہلی کے شہری احتیاط برتیں اور گھروں میں رہیں ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!