کنگنا رنوت کا بند ہوا ٹوئیٹر اکاو ¿نٹ !

قواعد کی خلاف ورزی کرنے کے سبب ٹوئیٹر نے اداکارہ کنگنا رنوت کا ٹوئیٹر اکاو¿نٹ مستقل طور سے بند کر دیا ہے ۔اب اسے چالو کرنے کے لئے کنگنا کو پھر سے ٹوئیٹر سے درخواست کرنی ہوگی ٹوئیٹر نے یہ کاروائی کنگنا کے ٹوئٹ کو مشتعل اور قابل اعتراض مانتے ہوئے کہی ہے بنگال اسمبلی چناو¿ میں ممتا بنرجی کی قیادت والی پارٹی ترنمول کانگریس کی جیت کے بعد ہوئے تشدد پر کنگنا نے کئی ٹوئیٹ کئے تھے ایک ویڈیو بھی پوسٹ کیا جس میں انہوں نے ریاست میں صدر راج لگانے اور ایسے تشدد کو جمہوریت کی موت بتاتے ہوئے تشدد کے لئے متما پر الزام لگایا تھا۔اس سے پہلے بھی کنگنا کا ٹوئیٹر اکاو¿نت عارضی طور پر معطل کیا جا چکا ہے ۔پچھلے سال کنگنا کی بہن رنگولی چندیل کا ٹوئیٹر اکاو¿نٹ معطل کیا گیا تھا ۔پیر کو گلوکار اور مصنف حسین حیدری نے ادکارہ کے دو ٹوئیٹ کا نوٹس دیتے ہوئے لوگوں سے ان کے اکاو¿نٹ کی رپورٹ کرنے کی درخواست کی تھی ٹوئیٹر کے ترجمان کے ذریعے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کنگنا نے ٹوئیٹر کے قوانین کیخلاف ورزی کی ہے ۔ان کا اکاو¿نٹ مسلسل غصہ اور تشدد کو بڑھاوا دے رہا تھا ایسا برتاو¿ لوگوں کا ورغلاتا ہے ساتھ ہی ورلڈ پبلک بات چیت کی یہ اقدار کو اس اسٹیج پر کم کرتا ہے ۔ہم ہر اس رویہ پر کاروائی کریں گے جس سے کسی بھی طرح کا نقصان ہو سکتا ہو ہمارے قواعد یہ طے کرنے کے لئے ہیں کہ ہر کوئی عام بات چیت میں آزادانہ اور محفوظ طور سے حصہ لے سکے ۔اکاو¿نٹ مستقل بند کئے جانے کے بعد کنگنا نے کہا کہ خوش قسمتی سے میرے پاس کئی اور اسٹیج ہیں جن کا استعال میں اپنی آواز اٹھانے کے لئے کر سکتی ہوں ۔کنگنا نے انسٹاگرام پر ایک جذباتی ویڈیو بھی شیئر کیاہے ۔بنگال کے تشد د پر اصلاح پسند بین الاقوامی میڈیا کی خاموشی کو بھارت کے خلاف سازش بتایا گیا ٹوئیٹر نے میری بات کو غلط ثابت کیا کہ وہ امریکی ہے ۔اور ایک سفید فام شخص کو جنم سے ہی ایک براو¿ن رنگ کے شخص کو غلام بتانا اپنا حق لگتا ہے ۔کنگنا نے کہا کہ وہ آپ کو بتانا چاہتے ہیں کہ کیا سوچنا بولنا یا کہنا ہے ۔کنگنا نے آگے کہا ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!