بیمہ کمپنیاں کورونا علا ج کیلئے پیسہ نہیں دے رہی ہیں!
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اور بیمہ کنٹرول ارڈا کی سخت ہدایت کے باوجود بیمہ کمپنیاں کورونا علاج کے خرچ کی ادائیگی نہیں کر رہی ہیں بیمہ کنٹرولر نے پچھلے دنوں کمپنیوں کو حکم دیا تھا کہ کیس لیس علاج کی منظوری ایک گھنٹے کے اندر مل جانی چاہئے لیکن کمپنیوں کا کہنا کہ ہماری طرف سے طے اپرول بھیج دیا جاتا ہے لیکن اسپتالوں نے اپنی طرف سے کووڈ علاج کا خرچ بڑھا دیا ہے اس لئے خرچ ادئیگی کی خانہ پوری میں دقتیں آ رہی ہیں اسپتالوں کی طرف سے بھیجے گئے 1.71لاکھ دعوے ابھی سیٹل مینٹ کی لائن میں ہیں بیمہ کونسل کی طرف سے وزارت داخلہ کو دستیاب کرائے اعداد و شمار کے مطابق 28اپریل تک کووڈ 19کے علاج سے جڑے 18لاکھ دعوے 15,568کروڑ روپئے کی ادائیگی کیلئے بیمہ کمپنیوں کو بھیجے گئے ہیں ۔ ان میں سے 9,30,729دعوو¿ں کو سیٹل مینٹ پورہ ہوگیا ہے اور پیسہ بھی ادا کرد یا گیا ہے لیکن ابھی 1.71لاکھ دعوے ابھی کمپنیوں کے پاس لٹکے ہیں جن کا پیسہ دیا جانا ہے وہیں بیمہ یافتگان کا کہنا ہے کمپنیاں اسپتالوں کی طرف سے کی گئی کئی بار چانچ اور سہولیت کی ادائیگی کرنے سے منع کر رہی ہیں ساتھ ہی علاج کا خرچ ان کے اندازے سے زیادہ ہونا بھی بیمہ یافتگان کو ادائیگی میںتاخیر کا سامنہ کرنا پڑ رہا ہے ۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں