Translater
04 جولائی 2020
جان ہتھیلی پر رکھ کر معصوم کو بچایا
کشمیر کے سوپور علاقے کی مسجدمیں چھپے دہشت گردوں نے سی آر پی ایف کے ایک دستہ پر حملہ بول دیا ۔دہشت گردوں کی فائرنگ کے دوران گولا باری کے درمیان پھنسے تین سالا معصو م بچہ چند سکنڈ پہلے اس کے نانا دہشت گردوں کی گولیوں کے شکار ہوگئے لیکن نشانہ فوج اور سی آر پی ایف تھی ۔سی آر پی ایف اور جموں کشمیر پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم کیلئے جوابی کاروائی کے دوران تین سال کے بچے کو بچانے کا چیلنج تھا لیکن فوج کے جوانوں نے جان ہتھیلی پر رکھ کر اس ننے معصوم بچے کو بچا لیا ۔جموں کشمیر کے سوپور میں مڈبھیڑ کے دوران کھینچی گئی اس بچے کی تصویریں وائرل ہو گئیں اور شوشل میڈیا پو خوب چھائی رہیں دل دہلا دینے والی تصویریں سکیورٹی ملازمین کی گشتی ٹیم پر حملہ کرنے پہونچے دہشت گردوں نے سامنے آئے نواسے اور نانا پر گولیا ں برسائیں اس شخص کی تو موقع پر موت ہو گئی ان کے ساتھ موجود تین سالا بچہ اپنے نانا کی لاش کے پاس بیٹھا روتا رہا اس معصو م بچے کو شاید یہ نہیں پتا تھا کہ اس کے نانا کی جان چلی گئی ہے وہ تو اپنے نانا کے اٹھنے کا انتظار کر رہاتھا لیکن اسے کیاپتا تھا کہ اس کے نانا اس دنیا سے جا چکے ہیں اسی دوران اس نے ایک جوان کو دیکھا اس معصومیت سے ظاہر ہو رہاتھا کہ کچھ کہہ رہاہے کہ میرے نانا کو اٹھا دو ۔آنا فانا میں اس جوان اور اس کے ساتھیوں نے بچے کو بچانے کیلئے مورچہ سنبھالا کئی بار جوان کے اشارے کئے جانے پر بچہ آہستہ آہستہ جوان کی طرف بڑھا اورجوان نے اسے گودمیں آٹھا لیا مڈبھیڑ میں شامل سوپور کے پولیس افسر عالم خان کے مطابق مڈبھیڑ کی جگہ پر مسجد کی بالائی منزل سے گولیاں چل رہی تھیں ۔بچے کو بچانے کے لئے ہم لوگوں نے سب سے پہلے دہشت گردوں اور بچے درمیان ایک بختر بند گاڑی لگا دی تاکہ فائرنگ کی زد میں بچے کو آنے سے بچایا جا سکے ۔اور اس کے بعد ہم بچے کو وہاں سے نکال لائے ۔بتایا جاتا ہے کہ یہ بچہ اپنے نانا کے ساتھ دودھ خریدنے کے لئے آیا تھا بچے کو اس کے گھر پہونچایا گیا ۔جموں کشمیر میں فوج کو بدنام کرنے کیلئے فوج کی یہ رحم دلی ایک مثال ہے ۔
(انل نریندر)
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
ٹرمپ کے ڈاکیہ عاصم منیر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آج کل آنکھ اور کان پاکستانی فوج کے چیف عاصم منیر پر لگے ہوئے ہیں ۔یا یوں کہیں کہ ٹرمپ کی ناک کے بال بنے ہوئے ہیں ...
-
سپریم کورٹ میں بھی عجیب و غریب مقدمات آرہے ہیں۔ تازہ مثال بحریہ کے کچھ افسروں پر بیویوں کی ادلہ بدلی سے متعلق معاملات ہیں۔ بحریہ کے ایک اف...
-
ہندوتو اور دھرم پریورتن، گھر واپسی سمیت تمام معاملوں پر بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس پریوار سے جڑے لیڈروں کے متنازعہ بیانات سے وزیر...
-
مدھیہ پردیش کے ہائی پروفائل ہنی ٹریپ معاملے سے نہ صرف ریاست کی بلکہ دہلی کے سیاسی حلقوں میں مچا دئے معاملے میں اہم سازشی گرفتار ہو چکی شیو...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں