سونونگم نے ٹی سریز کے مالک کو مافیا سے تشبیہ دی

اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے بعد بالی ووڈ میں بھائی بھتیجا واد اور گروپ بندی رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ اب تازہ کیس گلوکار سونونگم نے ایک نئے ویڈیو میں ٹی سریز کے مالک بھوشن کمار پر نکتہ چینی کی ہے۔ اس ویڈیو میں کہا ہے کہ پچھلے بار میں نے کسی کا نام نہیں لیا تھا لیکن اب مافیا تو مافیا کی چال ہی چلے گا۔ میرے خلاف کچھ بولا جارہا ہے اس لئے اب مجھے بھوشن کمار کا نام لینا ہی پڑے گا۔ تم نے غلط آدمی سے پنگا لیا ہے۔ سونو نے ویڈیو میںمزید کہاکہ تم وہ ٹائم بھول گئے جب تم میرے گھر آٹے تھے اور مجھ سے اپنی البم کرنے کے لئے منتیں کرتے تھے، تم نے مجھ سے کہا تھا کہ بھائی ایک بار سمتا ٹھاکرے اور بال ٹھاکرے سے ملوادو۔ مجھے اب ابوسالم سے بچالو کیا تمہیں یہ سب یاد ہے؟ میں خبردار کرتا ہوں کہ مجھے بدنام مت کرو، مجھ سے پنگا لیا تومیں یوٹیوب پر تمہارا سارا راز کھول دوں گا۔ اس سے پہلے سشانت کی موت کے بعد سونونے ایک ویڈیو میں کہاتھا کہ میوزک انڈسٹری میں بھی کئی مافیا ہیں۔ جلد ہی میوزک انڈسٹری سے بھی سنگر یا نغمہ نگار کی خودکشی کی خبر سامنے آسکتی ہے۔ سونو نے ویڈیو میں کہاکہ مجھے امید ہے کہ تمہیں مریناکنور کا نام یاد ہوگا، مجھے نہیں پتہ اس نے کیوں قدم پیچھے کھینچے۔ اگر مجھ سے الجھوگے تو میں وہ سب بات چیت کا ویڈیو یوٹیوب پر ڈال دوں گا۔ غورطلب ہے کہ مریناکنور نے بھوشن کمارپر بھی دھوکا دھڑی کے الزام لگائے تھے۔ اس درمیان بھوشن کمار کی بیوی دیویا کمار کھوسلا نے سونونگم پر جھوٹی کمپین چلانے کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ احسان فراموش بتایا اور یاددلایا ہے کہ ان کی کمپنی ٹی سریز نے ہی انہیں بریک دیا تھا۔ آنے والے دنوں میں اور بھی خلاصے ہوسکتے ہیں۔ بالی ووڈ کی زندگی آہستہ آہستہ سامنے آرہی ہے۔ گلیمر کی اس دنیا میں اندرخانے کیا چل رہا ہے وہ آہستہ آہستہ سب کے سامنے آرہا ہے۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!