ڈبلیو ایچ او نے کورونا وبا کو بڑھایا !

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او)آج کل امریکی صدر ٹرمپ کے نشانے پر ہے ۔ڈبلیو ایچ او کو پوری طرح سے چینی کنٹرول والا قراردیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا اس عالمی ادارے نے کورونا وائرس کے آغاز میں غلط صلاح دیکر عالمی بیماری بنا دیا ہے ۔امریکہ نے الزام لگایا کہ کوروناکو لیکر دی گئی طالبان کی ابتدائی وارننگ کو نظر انداز کرکے ڈبلیو ایچ او نے عوامی صحت پر سیاست کو ترجیح دی ۔تائبان نے بھی اس مسئلے پرایک مشترکہ قومی ادارے کیطرف سے کی گئی تنقید پر ناراضگی ظاہر کی ہے ٹرمپ نے ٹوئیٹ میں کہا کہ ڈبلیو ایچ او نے انفکشن کو پھیلا دیا ہے ۔کچھ اسباب سے اسے امریکہ سے سب سے زیادہ چین سے مدد ملتی ہے اس لیے وہ پوری طرح چین کے قبضے میں ہے ہم اس معاملے کو اچھی طرح سے دیکھیں گے ۔خوش نصیبی سے میں نے ان کی شروعاتی دور میں چین کے ساتھ لگی اپنی سرحدیں کھلی رکھنے کی صلاح کو مسترد کر دیا تھا آخر انہوں نے ہمیں غلط صلاح کیوں دی ۔ٹرمپ کابیان ایسے وقت آیا ہے جب پوری دنیا میں دیش ڈبلیو ایچ او کے رول پر نکتہ چینی کررہا ہے اس عالمی ادارے پرچین کی طرف داری کرنے کے سنگین الزام لگ رہے ہیں اس کے چلتے ہی کورونا کے انفکشن نے عالمی وبا کی شکل اختیار کر لی ہے ۔حالانکہ اسی دن امریکہ نے بھی چین کے دورے پرپابندی لگا دی تھی ۔اس کے باوجود امریکہ میں اس وبا سے اکیلے ہزاروں لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور جاری ہے کوروناوائرس نے پوری دنیا میں امریکہ کو متاثر کیا ہے وہ ایسا پہلادیش بن گیا ہے جہاں ایک دن میں دو ہزار سے زیادہ لوگوں کی موت ہوئی ہے اور اب تک 18ہزار 7سو اسی لوگوں کی موت ہو چکی ہے ۔ٹرمپ نے الزام لگایا کہ جب میں نے دورائے چین پر پابندی لگائی تھی تو وہ اس سے متفق نہیں تھے وہ غلط تھے ان کے پاس پہلے ہی اس وبا کے بارے میںجانکاری تھی ۔اگر وہ چاہتے تو مہینوں پہلے اس کے بارے میں بتا سکتے تھے ۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!