لاک ڈاو ¿ن سے پاک ہوئی گنگا !
کوروناوائرس کے بڑھتے انفکشن کو روکتے ہوئے جہاں لاک ڈاو ¿ن ہے وہیں اس کا مثبت اثر ماحولیات پر بھی دیکھنے کومل رہا ہے ۔لاک ڈاو ¿ن کی وجہ سے جہاں ہوا کی کوالٹی میںبہتری آئی ہے وہیں نیلا آسمان نظر آرہا ہے ۔پرندے چہک رہے ہیں چاہے ہریدوار ہو یا ریتی کیش ،گنگا صاف ہوئی ہے یہ پانی پہلے سے چالیس سے پچاس فیصد صاف ہوا ہے ۔لاک ڈاو ¿ن کی وجہ سے دیش میں کارخانے بند ہیں ۔اس وجہ سے گنگا کی پوزیشن میں بہتری دیکھی جا رہی ہے ۔اور گنگا کے آس پاس رہنے والے لوگ خوش ہیں اگر ہریدوار کی بات کریں تو یہاں تیرتھ یاتریوں کی آمد و رفت بند ہو گئی ہے ایسے میں گنگا اشنان اور دیگر رسومات بند ہو گئی ہیں ۔اسی کے ساتھ ٹھوس کچراکم ہونے کی وجہ سے پانی کی کوالٹی بھی بہتر ہوئی ہے ساتھ ہی ہوا میں آلودگی کم ہوئی ہے کارخانوں سے گندی ہوا اور کچرا نکلنا کم ہوگیا ہے ۔آلودگی کے اثر کی وجہ سے کہیں نا کہیں گنگا کے پانی پر اثر پڑتا تھا کیونکہ گنگا میں ہونے والی کل آلودگی میں صنعتوں کی حصہ داری دس فیصد ہوتی ہے اس کے علاوہ دیگراسباب سے آلودہ ہوتی ہے ۔گوروکل کانگڑی کے سابق پروفیسر اور ماحولیاتی ماہر بیڈی جوشی کے مطابق انہیں لگتا ہے کہ گنگا پہلے کی طرح پھر سے صاف ہو سکتی ہے اس کاجائزہ لیا جارہا ہے اور کچھ دنوںمیں اس کاڈیٹا سامنے آجائےگا کہ گنگا جل میں آلودگی میں کتنی کمی آئی ہے ویسے فوری طور پر گنگا کے جل میں کافی آلودگی کم ہوگئی ہے اورگنگا کاجل نرمل ہوگیا ہے ۔
(انل نریندر)
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں