فلم انجمنوں نے پاکستانی ایکٹرس پر لگائی پابندی

پلوامہ میں 14فروری کے آتنکی حملے کے بعد پورے دیش میں زبردست ناراضگی دیکھنے کو مل رہی ہے بالی ووڈ کے سیلیبریٹیز بھی اپنے غصے کا کھل کر اظہار کر رہے ہیں پچھلے دنوں حملے کی مذمت کرتے ہوئے نغمہ نگار جاوید اختر اداکارہ شبانہ اعظمی نے اپنا مجوزہ دررہ منسوخ کر دیا ۔اب بالی ووڈ کی مشہور گلوگارائیں ریکھا بھاردواج اور ہرشدیپ کور نے بھی اپنا پاکستان دورہ کینسل کر دیا ہے ۔دونوں گلوکاروں کو ایک موسیقی پروگرام میں شرکت کرنے کے لئے لاہور جانا تھا انہیں 21اور 22مارچ کو لاہور میں شان پاکستان کے نام سے پروگرام میں اپنی پرفارمینس دینی تھی ۔لیکن دونوں سنگرس نے پلوامہ حملے کے بعد نعرضگی ظاہر کرتے ہوئے اپنے دورے کو منسوخ کر دیا ۔آتنکی حملے کے احتجاج میں مہا نائک امیتابھ بچن کی اگلی فلم اور کرکٹر ویرندر سہواگ،پی وی ایکس لکشمن ہربجن سنگھ اور سریش رینا کی فلم کی وشال کی شوٹنگ بمبئی میں قریب دو گھنٹے کے لئیے روک دی گئی ۔دوسری طرف فیڈریشن آف ویسترن آف انڈیا سنے امپلائز نے پاکستانی اداکاروں پر پوری طرح پابندی کا فیصلہ لیا ہے ۔24فلم انجمنوں نے گورے گاﺅں میں واقع فلم سٹی میں احتجاجی مظاہر کیا لیکن وہ لوگ فوجیوں کے تیں اپنی یکجہتی دکھانے کے لیئے شوٹنگ روک کر احتجاجی مظاہرے میں شامل ہوئیے ۔کرکٹر سہواگ نے کہا ،ہم جو بھی کہیں یا کریں وہ فوجی اور ان کے اشتراک کے لیئے شاید کم ہی ہوگا ہم صرف ان کا شکریہ ادا کر سکتے ہیں اور ان کی مدد کرنے کے لیے جو کچھ کر سکتے ہیں ہمیں کرنا چاہیے ہم بہت دکھی ہیں لیکن مستقبل میں ہم سبھی کے لئے بہتر وقت کی امید کرتے ہیں ۔ہربجن کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ شہید جوانوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی ۔ فیڈریشن آف ویسترن آف انڈیا سنے امپلائز کے چیرمین بی این تیواری نے کہا کہ سبھی فلم انجمنوں نے ہندی فلموں میں کام کرنے والے کسی بھی پاکستانی اداکار کا پوری طرح سے بائکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔آر ایف ٹی ڈی اے کے چیر مین اشیش پنڈت نے بھی یہی بات کہی ۔فلم انجمنوں نے نوجوت سنگھ سدھو کا بھی بائکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔غور طلب ہے کہ سدھو نے حملے کی مذمت تو کی تھی لیکن کہا تھا کچھ لوگوں کی کرتوت کے لئیے پورے دیش (پاکستان )کو قصوروار ٹھرایا نہیں جا سکتا ۔فلمی ستارے متاثرہ خاندان کے لئے مالی مدد کرنے سے بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔امیتابھ بچن،سلمان خان،اکشے کمار،اور دلجیت وغیر ہ نے بھی مالی مدد دی ہے ۔ادھر مہاراشٹر نو نرماڈ سینا نے ممبئی کے پرائیوئٹ چینلوں پر کہا کہ وہ پاکستانی اداکاروں پر فلمائے گیت نہ دکھائیں ۔راج ٹھاکرے کی پارٹی کے ایک نیتا نے لباس کے بین الااقوامی برانڈس کمپنیوں سے بھی کہا کہ وہ پاکستان میں اپنے بنے کپڑے نہ بیچیں اگر یہ ایف ایم چینل پاکستانی اداکاروں کے گانے نہیں روکتے تو انہیں اس کا نتیجہ بھگتنے کے لیئے تیار رہنا چاہئیے ۔

(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!