رابرٹ واڈرا اشو پر بھاجپا۔ کانگریس میں تلخی بڑھے گی

آپسی ٹکراؤ سے ٹھپ لوک سبھا میں کانگریس کے مشتعل برتاؤ کو دیکھتے ہوئے بھاجپا نے کانگریس کی دکھتی رگ پر ہاتھ رگ دیا ہے۔ جمعرات کو حکمراں فریق کو جوابی حملے کے لئے سونیا گاندھی کے داماد اور پرینکا کے شوہر رابرٹ واڈرا کا اشو اچھال دیا۔ پہلے لوک سبھا اور پھر سلسلہ وار ایک کے بعدایک کئی ریاستوں میں اپنی زمین کھو چکی کانگریس اور اس کے نائب صدر راہل گاندھی اس کی تلاش میں جارحانہ کوششوں پر حکمراں فریق نے اس پر ایسی جگہ حملہ بولا جو اس کو بیک فٹ پر لانے میں فائدے مند رہا۔ چار دن سے پارلیمنٹ کی کارروائی روکنے والی کانگریس کی طرف سے جب ’’بغیر استعفے کے بحث نہیں‘ کا نعرہ دیا گیا تو جواب میں کانگریس حکمراں ریاستوں کے وزرائے اعلی کے مبینہ کرپشن کے پٹارے کھلنے لگے۔پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھاجپا ممبران پارلیمنٹ نے واڈرا کی کارگزاریوں کا پلے کارڈ دکھا کر سونیا ۔ راہل گاندھی کے خاندان کو گھیرا۔ پچھلے کئی دنوں سے یہ خبریں آرہی ہیں کہ ہریانہ سرکار و راجستھان حکومت نے رابرٹ واڈرا کے ذریعے مبینہ طور پر زمین گھوٹالوں کی جانچ تیز کردی ہے۔ان خبروں سے پریشان رابرٹ واڈرا نے مرکزی سرکار پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی سرکار تقسیم کرنے کے سیاسی ہتھکنڈے اپنا رہی ہے۔ رابرٹ واڈرا نے اپنے فیس بک پیج پر لکھا:پارلیمنٹ کی کارروائی شروع ہونے کے ساتھ ہی دشمن کو سیاسی اختلافات بھی دکھائی دینے لگتے ہیں۔جب بھاجپاسرکار تقسیم کاری سیاست کے ہتھکنڈے اپنا رہی ہے پارلیمنٹ کا سیشن شروع ہوگیا ہے اور ان کے مفاد ی تقسیم کرنے والے سیاسی ہتھکنڈے بھی۔ ہندوستان کی عوام بیوقوف نہیں ہے اور خود ساختہ لیڈروں کو بھارت کی لیڈر شپ کرتے ہوئے دیکھ کر دکھ ہورہا ہے۔ رابرٹ واڈرا نے اپنے متنازعہ زمین سودے پر بحث کی کوشش کو بیان کے ذریعے بھٹکانے کی سطحی کوشش بتایا۔ انہوں نے کہا جب اپوزیشن ویاپم گھوٹالے پر بحث کرانا چاہتی ہے تب سرکار زمین سودے کی آڑ لینے کی کوشش کررہی ہے۔ بھاجپا ایم پی ارجن رام میگھوال نے واڈرا کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس دے دیا ہے اور شور شرابے میں ہی انہوں نے کہا واڈرا نے پارلیمنٹ اور ممبران پارلیمنٹ کی توہین کی ہے، ایک دوسرے ممبر پرہلاد جوشی نے تھوڑا اور تلخ تبصرہ کرتے ہوئے ساس۔ دامادتک کی بات کہہ ڈالی اور مطالبہ کیا کہ یہ مخصوص اختیاراتی کمیٹی کو بھیجا جائے تاکہ واڈرا پر کارروائی ہوسکے۔ واڈرا کے اشو نے سونیا گاندھی کو بھڑکا دیا۔ ساس۔ داماد جیسے لفظ سنتے ہی وہ اپنی سیٹ سے کھڑی ہو گئیں۔ پاس بیٹھے کانگریس لیڈر کھڑگے نے اٹھ کر ویل میں جاکر احتجاج جتایا۔
واڈرا کے خلاف مخصوص اختیار خلاف ورزی کا ریزولوشن واڈرا کے ساتھ ساتھ گاندھی خاندان کے لئے ایک تیزابی ٹیسٹ ثابت ہوسکتا ہے۔ پارلیمنٹ کی مخصوص اختیاراتی کمیٹی کے ممبر کے بھاجپا ممبران نے گاندھی خاندان کے داماد کو بلانے کی امید میں ان سے تلخ سوال جواب کرنے کی پوری تیاری کرلی ہے۔ کمیٹی میں15 ممبر ہیں جس میں7 بھاجپا ،2 ان کے این ڈی اے ساتھیوں میں سے ہیں۔ کمیٹی میں محض ایک کانگریس کے ممبر جوتر آدتیہ سندھیا ہیں۔ حکمراں پارٹی کے ایم پی دعوی کرتے ہیں ان پر اس بات کو لیکر دباؤ ہے کہ واڈرا کو سزا دیں۔ وہ بتاتے ہیں کہ کمیٹی یقینی طور پر واڈرا کو بلائے گی اور ان کے فیس بک پوسٹ کے بارے میں گہری پوچھ تاچھ کرے گی۔ اسے مخصوص اختیاراتی کمیٹی میں واڈرا کو اگر بلایا گیا تو یقینی طور سے بھاجپا۔ کانگریس کی فیس آف سیاست بڑھے گی۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟