ورلڈ کپ میں ہار کا غم بھلا دے گا آئی پی ایل

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ذریعے آئی سی سی ورلڈ کپ 2015ء میں خطاب نہ بچا پانے کے سبب ہندوستانی کرکٹ شائقین کی مایوسی کچھ حد تک آئی پی ایل شروع ہونے سے کم ضرور ہوگی۔ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کا آٹھواں ایڈیشن کرکٹ کا نیا مزہ لیکر دروازے پر دستک دے چکا ہے۔8 اپریل سے شروع ہوا آئی پی ایل کا آٹھواں ایڈیشن ہندوستانی کرکٹ شائقین کے لئے یقینی طور پر ورلڈ کپ میں ملی ہار کا غم بھلانے والا ثابت ہوگا۔ آئی پی ایل آٹھ میں حصہ لینے والی آٹھ ٹیموں نے بھی پوری تیاری کرتے ہوئے اس بار 67 نئے کھلاڑیوں کو اپنی نئی ٹیموں میں شامل کیا ہے اور ان پر 87,60,00000 روپے خرچ کئے ہیں۔ ان میں 24 کھلاڑی غیر ملکی ہیں۔ آئی سی سی ورلڈ کپ کے ٹھیک بعد 46 دنوں تک جاری رہنے والے ٹی ٹوئنٹی لیگ آئی پی ایل کے انعقاد پر سوالیہ نشان تو لگے لیکن کھلاڑیوں اور بھارتیہ کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے لئے یہ پیسہ کمانے والے ذریعے کی شکل میں یقینی طور پر بیحد کامیاب رہے گا۔ اس سے پہلے 7 اپریل کو آئی پی ایل کا رنگا رنگ افتتاح ہوا۔بھاری بارش کے سبب کولکتہ کے سالٹ لیک اسٹیڈیم میں افتتاحی تقریب قریب ایک گھنٹے بعد شروع پائی۔ پروگرام کی شروعات رویندر سنگیت کے ساتھ شروع ہوئی۔اس کے بعد 8 ٹیموں کے کپتانوں نے اسٹیڈیم میں اینٹری کی۔ سب سے آخر میں آئی پی ایل سیزن 7 کی چمپئن ٹیم کولکتہ نائٹ رائڈرس کے کپتان گوتم گمبھیر آئے جبکہ سب سے زیادہ تالیاں مہندر سنگھ دھونی کی آمد پر بجیں۔47 دن چلنے والے اس آئی پی ایل کے موقعے پر منعقدہ پروگرام میں بالی ووڈ ستارے رتک روشن، شاہد کپور، انوشکا شرما، فرحان اختر وغیرہ نے ایسا زور دار پرفارمینس دیا کے سٹی آف جوائے کولکتہ خوشی سے جھوم اٹھا۔ اس پورے پروگرام کی اینکرنگ بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے کی۔ اس موقعے پر آئی پی ایل چیئرمین راجیو شکلا اور بی سی سی آئی کے چیئرمین جگموہن ڈالمیا بھی موجود تھے۔ کپتان گوتم گمبھیر کی ہاف سینچری اور نوجوان بلے باز سوریہ کمار یادو کی تیز طرار پاری سے موجودہ چمپئن کولکتہ نائٹ رائڈرس نے اپنے پہلے میچ میں ممبئی انڈینس کو 7 وکٹ سے ہراکر آئی پی ایل 8 کی اپنی مہم کی زور دار شروعات کی۔ بدھ کے روز کھیلے گئے اس میچ میں کے ۔کے۔ آر نے ممبئی کے کپتان روہت شرما کی شاندار پاری بھی بیکار گئی جو65 گیندوں پر 98 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ آخر میں یووراج کے والد یوگ راج سنگھ نے ایک بار پھر دھونی پر تنقید کی ہے۔ ٹیم انڈیا سے باہر چل رہے بائیں ہاتھ کے بلے باز یووراج سنگھ نے ٹیم انڈیا کے کپتان کول مہندر سنگھ دھونی کے بارے نے ایک بار پھر اعتراض آمیز بیان دیا ہے۔ یوگ راج سنگھ کے بیٹے یوو راج سنگھ کو ٹیم انڈیا میں شامل نہ کئے جانے کیلئے دھونی کو ذمہ دار مانتے ہیں۔ انہوں نے کہا دھونی ایک نمبر کے مغرور ہیں۔ جس طرح سے راون کا غرور چور چور ہوا تھا اسی طرح سے ایک دن دھونی کا بھی غرور چور چور ہوجائے گا۔ انہوں نے یہاں تک کہہ دیا کہ اگر وہ میڈیا میں ہوتے تو دھونی کو تھپڑ مار دیتے۔ حالانکہ بعد میں انہوں نے اس بیان کی تردید کی ہے۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟