باہری دہلی میں پھر گینگ وار کا اندیشہ

نجف گڑھ میں واقع ابھینندن واٹیکا میں سابق ممبر اسمبلی بھرت سنگھ کے قتل کی سازش کے ماسٹر مائنڈ ادے ویر سنگھ عرف کالے کو دہلی پولیس کی کرائم برانچ کی ٹیم نے علی پور علاقے سے گرفتار کرلیا ہے۔ ادے ویر کے ساتھ اس قتل سانحہ میں شامل سنیل پردھان، سوبے پہلوان اور موہت ناگر کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ تینوں ادے ویر گروہ کے خطرناک شوٹر ہیں۔ پولیس نے ان کے قبضے سے 9 ایم ایم کی آٹومیٹک کار بائن ، 9 ایم ۔1 کی دو انتہائی جدید ترین پستول، 4 میگزین اور20 غیر مستعمل کارتوس برآمد کئے گئے ہیں۔ باہری دہلی میں دو دہائی سے بھی زیادہ وقت سے چلی آرہی گینگ وار کی وجہ سے بھرت سنگھ کاقتل کیا گیا۔90 کی دہائی میں کرشن پہلوان و انوب بلراج گینگ کے درمیان چل گینگ وار چل رہی تھی۔اسی گینگ وار میں سال2002ء میں ادے ویر عرف کالے کے والد سورج مل و اس کے بھائی سکھبیر سمیت تین لوگوں کو مار دیا گیا تھا۔ سکھبیر کے قتل کے وقت اس کا بیٹا ہیمنت سنگھ9 سال کا تھا۔ ادھر آہستہ آہستہ کرشن پہلوان کے گینگ نے انوب گینگ کے زیادہ تر لوگوں کو مار دیا تھا۔تبھی سے ادے ویر و ہیمنت کرشن پہلوان و بھرت سے بدلہ لینا چاہتے تھے۔ پولیس کی مانیں تو اس گینگ وار میں اب تک قریب تین درجن لوگ بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔ بھرت سنگھ کے قتل کے بعد ایک بار پھر باہری دہلی میں گینگ وار کا آغاز ہوگیا ہے۔ 
نجف گڑھ ہی نہیں آس پاس کے علاقوں میں بھی دہشت کا ماحول ہے۔ انوب کے قتل کے بعد سے اس گینگ کا سرغنہ بنے منجیت سنگھ عرف مہال کے بھرت کے قتل میں شامل ہونے کی بات سامنے آگئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے منجیت نے اس میں زخمی ہوئے حملہ آوروں کا علاج کروایا اور انہیں محفوظ جگہ پر پہنچانے میں مدد کی۔ ایسے میں قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ پھر سے پرانے گینگ آمنے سامنے آگئے ہیں۔ جون2012ء میں وکی، کلدیپ، ستیش، وریندر عرف بھولو، نوین، رویندر عرف مونو اور پدم ڈاگر نے بھرت سنگھ پر قاتلانہ حملہ بھی کیا تھا لیکن کئی گولیاں لگنے کے بعد وہ بچ گیا تھا۔ اس حملے کے زیادہ تر ملزم جیل میں بند ہیں۔ ادھر ہیمنت ہر حال میں اپنے والد کے قتل کا بدلہ لینا چاہتا تھا۔ ادے ویر نے ہیمنت سے بھرت کے قتل کا انتظام کرنے کے لئے کہاتھا۔ ادے ویر اور ہیمنت نے مل کر نئے لڑکوں کا انتظام کیا۔ واردات کو انجام دینے کے لئے ہتھیاروں کا انتظام کرنے کے بعد ہیمنت کے اپنے رشتے دار کی اسکار پیو گاڑی کا بھی انتظام کیا۔ واردات والے دن نتن اور مونو پہلے بائیک سے پہنچے باقی سبھی ملزم اناج منڈی ،نجف گڑھ کے پاس اکھٹا ہوگئے۔ ادے ویر گھر پر ہی موجود رہا۔ نتن اور مونو کا اشارہ ملتے ہیں ہیمنت و اس کے ساتھیوں نے واردات کو انجام دیا۔ بعد میں سبھی فرار ہوگئے۔ واردات میں ادے ویر اور ہیمنت کا نام سامنے آنے کے بعد اب گینگ وار کا اندیشہ بڑھ گیا ہے۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!