کانگریس اور آپ پارٹی میں ملی بھگت سامنے آئی!
بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق پردھان نتن گڈکری نے کچھ دن پہلے دہلی بی جے پی کے ایک پروگرام میں سنسنی خیز انکشاف کیا تھا کہ اروند کیجریوال کی ’آپ‘ پارٹی اور کانگریس کے درمیان کوئی سودے بازی ہوئی ہے اور یہ سودے بازی ایک بڑے تاجر نے ایک پانچ ستارہ ہوٹل میں کروائی۔ اس میٹنگ میں دونوں پارٹیوں کے سرکردہ لیڈر موجود تھے۔ اس ملاقات کا مقصد تھا نریندر مودی اور بی جے پی کو کسی طرح بھی لوک سبھا چناؤ میں سرکار بنانے سے روکنا ہے۔ شری گڈکری نے یہ بھی کہا ان کے پاس اس ملاقات کے ثبوت ہیں جو وقت آنے پر جنتا کے سامنے رکھے جائیں گے۔ ایک انٹرویو میں گڈکری سے جب یہ پوچھا گیا کہ آپ نے کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے درمیان سودے بازی کا بیان دیا لیکن اس کا خلاصہ نہیں کیا۔ اگر سودے بازی کی بات صحیح ہے تو اس کا انکشاف کیوں نہیں کرتے؟ گڈکری زمینی حقیقت دیکھئے کے کانگریس کے تعاون سے دہلی میں عام آدمی پارٹی نے سرکار بنالی۔ کانگریس کوئی چیراٹیبل ادارہ نہیں ہے جو بغیر کسی مفاد کے حمایت دے۔ دونوں پارٹیوں کی سانٹھ گانٹھ سے پتہ چلتا ہے۔ جہاں تک نام کے انکشاف کی بات ہے ایسا کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ میرے بیان کے فوراً بعد سوشل میڈیا پر سودے بازی میں شامل لوگوں کے نام اور ملاقات کی جگہ کا پتہ چل چکا ہے۔ میں خود اس لئے نام نہیں لینا چاہتا کیونکہ مجھے بھدی سیاست نہیں کرنی۔ اب آپ پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ دیش کے 15-20 راجیوں میں اپنے امیدوار اتارے گی ساتھ ہی ہریانہ کی سبھی سیٹوں پر چناؤ لڑے گی۔ آپ کے نشانے پر خاص کو لوک سبھا کی شہری اور نیم شہری تقریباً200 سیٹیں ہیں۔ ظاہر ہے اس سے سب سے زیادہ درد سر بھاجپا کا بڑھنے والا ہے جسے شہری ووٹروں کی پہلی پسند مانا جاتا ہے ایسے میں بھاجپا یقینی طور پر آپ کو کمتر سمجھنے کی غلطی نہیں دوہرائے گی جو اس نے دہلی میں کی تھی اور اقتدار کی پہنچ سے معمولی نمبروں سے پیچھے رہ گئی۔ عام آدمی پارٹی کے ذریعے لوک سبھا چناؤ لڑنے کے اعلان کے بعد کسی نے تلخ رائے زنی کی کے چھ دن مکھیہ منتری رہنے والے کے لئے پردھان منتری کا خواب دیکھنے پر کوئی روک نہیں ہے۔ سبھی کو خواب دیکھنے کا حق ہے۔ اروند کیجریوال نے پردھان منتری امیدوار بننے کے اشارے بھی دئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی جو آدیش دے گے وہ ہی تسلیم ہوگا کل کو ایسی نوبت آئے تو آپ پارٹی مرکز میں سرکار بنا سکتی ہے۔ کیجریوال اپنا ڈرامہ شروع کردیں گے اور ایس ایم ایس ،نکڑ سبھاؤں سے ریفرنڈم کراکر فیصلہ کرالیں گے کیجریوال تم ہی پی ایم بنو۔کیجریوال کہہ دیں گے میں آپ کی توقعات کو تسلیم کرتا ہوں۔آپ پارٹی کو ایک طبقے کی حمایت ملنے کی امید ہے وہ ہیں مسلمان۔ دیش کی بڑی مسلم جماعت اسلامی ہند نے سنیچر کو عام آدمی پارٹی کے ابھارکو بدلتے ہوئے سیاسی منظر کا اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اروند کیجریوال کی پارٹی کے سامنے آنے کے بعد مسلمانوں کے بیچ یہ ایک احساس پیدا ہوا ہے کانگریس اور دوسری سیکولر پارٹیوں کو حمایت دینے کے بارے میں پھر سے غور کیا جائے۔ انہوں نے آپ کو ایک نیا متبادل قراردیا ہے۔ جماعت کے جنرل سکریٹری نصرت علی نے اخبار نویسوں کو بتایا کے دہلی میں عام آدمی پارٹی کی سرکار بنانا قومی سیاسی بدلتے پس منظر کا اشارہ ہے۔ مسلم اور مہذب سماج ایک کمزور طبقے میں اس نئے جذبے کو تقویت ملی ہے۔ صحیح معنوں میں آپ ایک نئے متبادل کی شکل میں ابھر کر سامنے آئی ہے۔ مسلم فرقے میں اب یہ احساس زور پکڑنے لگا ہے کہ اس کو نظر انداز کرنے والی کانگریس اور دوسری سیکولر پارٹیوں کو لیکر پھر سے غور کیا جائے اور نئے متبادل کے بارے میں سوچا جائے۔ اروند کیجریوال اپنی سادگی کا ڈھنڈورا پیٹتے نہیں تھکتے۔ ہم انہیں بتانا چاہتے ہیں کہ دیش میں اور بھی کئی وزیر اعلی ہیں جو سادگی میں یقین رکھتے ہیں۔ تریپورہ کے وزیر اعلی منک سرکار ،گوا کے مکھیہ منتری منوہر پاریکر، پنڈوچیری کے وزیر اعلی این رنگا سوامی، مغربی بنگال کی ممتا بنرجی جیسے کئی وزرااعلی ہیں جن کے پاس نہ تو عالیشان بنگلہ ہے ، نہ گاڑیاں ہیں اور نہ ہی نوکروں کی لمبی چوڑی فوج ہے۔ گھر کا راشن پانی، پھل سبزی سے لیکر کپڑے دھونے تک کا کام خود کرتے ہیں۔ اتنا ہی نہیں یہ وزیر اعلی میڈیا میں اپنی سادگی کا گنگان نہیں کرتے۔ منک سرکار کا کل اثاثہ 2.5 لاکھ روپے ہے اور دیش کے واکیلے وزیر اعلی ہیں جن کے نام پر نہ تو کوئی مکان ہے اور نہ ہی کوئی گاڑی۔ وزیر اعلی کے طور پر ملنے والی تنخواہ بھتہ اپنی پارٹی کو چلانے کے لئے عطیہ میں دیتے ہیں۔ گوا کے منوہر پاریکر کی کل پراپرٹی 7.4 کروڑ روپے مانی جاتی ہے۔ حکومت کی طرف سے ملے گھر میں دفتر چلاتے ہیں۔ خاندان نجی مکان میں رہتے ہیں۔ سرکاری خرچ کم کرنے کے لئے نہ تو پولیس کی حفاظت لی اور نہ ہی لال بتی۔ پنڈوچیری کے وزیر اعلی رنگا سوامی کی کل پراپرٹی 0.5 کروڑ روپے ہے۔ وہ صبح میں گھومنے جاتے ہیں اور دوست کی دوکان پر چائے پیتے اور اسی کے ساتھ گھر لوٹ کر جنتا کے مسائل سننے کیلئے موٹر سائیکل سے پونڈوچیری کی گلیوں میں نکل پڑتے ہیں۔ ممتا کی کل پراپرٹی 4.72 کروڑ روپے ہے۔ دو کمروں کے معمولی گھر میں رہنے والی ممتا کے پاس نوکروں کی لمبی فوج نہیں ہے۔ ذاتی سینٹرو کار میں گھومتی ہیں۔اس لئے اروند کیجریوال اگر سادگی کی بات کریں تو یہ کوئی پہلے وزیر اعلی نہیں ہوں گے۔بھاجپا نے نریندر مودی کو روکنے کیلئے کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے درمیان میچ فکسنگ کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مرکز میں حکمراں پارٹی اس کیلئے ’آپ‘ کو اپنی ’بی‘ ٹیم کے طور پر استعمال کررہی ہے۔ ہمیں لگتا ہے کہ کانگریس کے حکمت عملی سازوں نے یہ سوچا تھا کہ آنے والے لوک سبھا چناؤ میں کانگریس حالت پتلی ہے۔ اگر وہ 100 کے نمبر تک سمٹ جاتی ہے تو اتحادی سرکار بنانے کے لئے اسے باہری مدد لینی ہوگی۔ ایسے میں اگر آپ پارٹی 50-60 سیٹیں لے آتی ہے تو اس کے ساتھ مل کر مودی کے رتھ کو روکا جاسکتا ہے۔ بھاجپا کو جادوئی نمبر272 سیٹوں تک پہنچنے سے روکنے کے لئے کانگریس ۔ آپ پارٹی میں یہ سودے بازی ہوئی ہے لیکن ’آپ‘ کا قومی پس منظر میں مستقبل بہت حد تک اس بات پر منحصر کرے گا کہ وہ دہلی میں کیسی سرکار دے پاتی ہے ۔ اگر وہ جنتا کے وعدے پورے کرتی ہے تو یقینی طور سے اگلے چناؤ میں وہ سبھی پارٹیوں کے لئے خطرہ بن سکتی ہے۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں