Translater

22 جولائی 2020

بھاجپا جانچ ایجنسیوں کابیجااستعمال کر سکتی ہے تو ہم بھی ...!

ایسا دیکھنے کو کم ملتا ہے جب کانگریس سرکار نے جانچ ایجنسیوں کا استعمال اپنے سیاسی حریفوں پر کیا ہو نہیں تو بھاجپاایسا کرتی رہتی ہے آپ اپنے سیاسی حریفوں کے خلاف سی بی آئی ،آئی بی اور ای ڈی کا استعمال کرتی ہے ۔راجستھان میں بی جے پی کی مرکزی سرکار نے کانگریسی ممبران کو توڑنے اور ڈرانے دھمکانے کے لئے پی ڈی کے چھاپے ڈلوائے جب کہ جوابی کاروائی کرتے ہوئے کانگریس کی اشوک گہلوت سرکار نے راجستھان میں سرکار گرانے کی سازش میں ممبران کی خرید و فروخت سے وابسطہ آیڈیو سامنے آنے کے بعد جمع کو سخت کاروائی کی پانچ بڑے واقعات ہوئے جمعہ کو پہلا پولیس میں آیڈیو کی بات چیت کی بنیا دپر گجیندر سنگھ ،دلال سنجے جین اور کانگریس ممبر اسمبلی بھنور لال شرما پر بغاوت کا مقدمہ درج کیا ۔گجیندر سنگھ کو ن ہے اس بارے میں صاف نہیں لکھا کانگریس نے دعویٰ کیا کہ آڈیو میں آواز مرکزی وزیر گجندر سنگھ سکھاوت کی ہے جبکہ ان کی طرف سے کہا گیا یہ آواز فرضی ہے ۔کانگریس ممبر اسمبلی وشوندر سنگھ اور بھنور لال شرما کو معطل کر دیا گیا ہے ۔جبکہ تیسرا :دلال سنجے جین کو گرفتار کر لیا گیا ہے چوتھا ایس او جی کی ٹیم ہریانہ کے مانیسر میں ٹھہرے پائلٹ گروپ کے ممبران سے پوچھ تاچھ کرنے پہونچی لیکن ہریانہ پولیس نے اسے اندر جانے نہیں دیا ۔ڈیڑھ گھنٹے بعد جب انٹری ملی تب تک ممبر اسمبلی ندارد ہو گئے ۔پانچواں : ہائی کورٹ نے اسمبلی اسپیکر کی طرف سے سچن پائلٹ اور دیگر 18ممبران اسمبلی کو نا اہل قرار دئیے جانے کے نوٹس پر منگل تک کاروائی پر روک لگا دی تھی ۔کانگریس ترجمان رندیپ سرجیوالا نے کہا کہ مرکزی وزیر گجیندر سنگھ جانچ کو متاثر کر سکتے ہیں اس لئے انہیں بھی گرفتار کیا جائے ۔بھاجپا 25سے 35کروڑ روپئے میں ایک ایک ممبر اسمبلی کو خریدنا چاہتی تھی اور کوشش بھی کی اب تک نو آڈیو ٹیب سامنے آئے ہیں اور مزید آسکتے ہیں ۔اس لئے ضروری ہے کہ سچن پائلٹ سامنے آئیں اور بھاجپا کو کانگریس ممبران کی لسٹ دینے کے الزام پر صفائی دیں ۔گجیندر سنگھ شکھاوت نے کہا آڈیو نکلی ہے میں مارواڑی بولتا ہوں جبکہ آڈیو میں جھنجھنو ٹیب ہے جس گجیندر کا ذکر ہے اس کے عہدے اور جگہ کا کوئی ذکر نہیں اوریہ آڈیو جوڑ توڑ کر تیار کیا گیا ۔کانگریس نے جمعہ کی صبح کانفرنس کر کچھ آڈیو جاری کئے تھے اور اس میں ممبران کی خرید میں بھاجپا کے شامل ہونے کا ثبوت بتایا تھا ۔ممبران کی خرید کیلئے لین دین اور راجستھا ن کی سرکار گرانے کی سازش صاف ظاہر ہو رہی ہے ۔کانگریس کے چیف وہیف مہیش جوشی نے اس کی شکایت کی جس پر راجستھان پولیس کے ایس او جی نے گجیندر سنگھ سنجے جین ،بھون لال شرما پر ملک سے بغاوت مجرمانہ سازش کی دفعات میں ایف آئی آر درج کی ہے ۔کانگریس کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے تمام اپوزیشن سرکاروں کو راستہ دکھایا ہے ۔اگر بی جے پی اپنے حریفوں کے خلاف جانچ ایجنسیوں کا استعمال کرتی ہے توہم بھی یہ کھیل کھیل سکتے ہیں ۔ (انل نریندر)

21 جولائی 2020

ایک اور پاکستانی آتنکی انٹرنیشنل دہشت گردقرار!

دنیا کے سامنے پاکستان ایک بار پھر بے نقاب ہوا ،شرمندہ ہوا وہاں پھل پھول رہے دہشت گر د تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے سرغنہ نور ولی مسعود کو اقوام متحدہ نے انٹر نیشنل دہشت گرد ڈکیلئیر کر دیا ہے اس بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندی کمیٹی نے جمعہ کو اس کا اعلان کیا اس میں بتایا گیا ہے ممنوعہ دہشت گرد تنظیم اور القاعدہ سے جڑی تنظیموں کے لئے پیسہ اکھٹا کرتا رہا ہے وہ دہشت گردانہ حملوں کی سازش رچنے اور حملہ کرنے میں بھی شامل رہا اقوام متحدہ نے پاکستانی شہری پر ہتھیار رکھنے سے لیکر صفر تک پر روک لگا دی ہے اب اس کی پراپرٹی ضبط کی جانی ہے ۔جون 2018میں ٹی ٹی ٹی پی سرغنہ مولانا فضل اللہ کی موت کے بعد مسعود کو تنظیم کی کمان سونپی گئی تھی اس نے پاکستان میں کئی بڑے حملے کرائے اور جس کے چلتے امریکہ نے القاعدہ سے وابسطہ تحریک طالبان پر پابندی لگا دی امریکہ نے اب مولانا فضل اللہ پر پابندی لگائے جانے کا خیر مقدم کیا ہے ۔مسعد نے امریکہ میں بھی دھامکے کی سازش رچی تھی 2011میں پشاور میں واقع امریکی کونسل خانے پر ہوئی اسی نے حملہ کیاتھا مسعود کو پچھلے سال ہی امریکہ عالمی دہشت گرد قرار دے چکا ہے دیکھنا یہ ہے کہ اقوام متحدہ کے اس فیصلے پر کامل کرتا ہے ؟ایسی پابندیاں پہلے بھی کئی دہشت گرد سرغناو¿ں پر لگ چکی ہیں لیکن آج بھی وہ پاکستان میں کھلے عام گھو م رہے ہیں اور آتنکی سازشیں رچ رہے ہیں ۔ (انل نریندر)

کووڈ19-کے چلتے دیگر امراض پر بے توجہی !

آپ نے محسوس کیا ہوگا کہ پچھلے تین مہینوں سے کتنے لوگوں کی کووڈ کے علاوہ دیگر اسباب سے موت ہوئی ہے ؟اس کی اہم وجہ ہے کہ مریضوں کو ناتو ڈاکٹر سے مشورہ کرنے اور نا ہی اسپتالوں میں علاج کرانا مشکل ہو رہا ہے ۔کیونکہ سبھی کی توجہ اس منہوس کورونا وائرس پر لگی ہوئی ہے ۔دہلی کے پرائیویٹ اسپتال میں ڈائرکٹر انا کولوجی،ڈاکٹر انل ڈی کروج اور نو سینئر مشیر سرجن ڈاکٹر ارون پرساد نے بتایا کہ پچھلے تین ماہ سے ہماری ہیلتھ سکیورٹی مشینر ی کی پوری توجہ کورونا سے نمٹنے میں لگی ہوئی ہے لیکن بدقسمتی سے اسی چکر میں ہم دیگر امراض خاص کر کینسر کو نظر انداز کرنے میں لگے ہیں پچھلے دو ماہ سے ہم دیکھ رہے ہیں کہ کورونا کے 15سے 20فیصد انفیکشن کو ہی خاص توجہ دی جارہی ہے اسپتال کورونا متاثرین سے بھرے پڑے ہیں جبکہ غیر کورونا متاثر مریضوں کو نظر اندازی جھیلنی پڑ رہی ہے ۔بڑی تعداد میں کینسر کے مریضوں کا علاج ایک طرح سے رکا پڑا ہے ۔اس سلسلے میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ ایک ڈاکٹر کے ہونے کے ناطے ہم کینسر کے مریض کو نظر انداز نہیں کر سکتے ۔کورونا کی صورتحال سنگین ہونے کے باوجود ہم دیگر کوئی بیماری سے متاثر لوگوں کے علاج سے منھ نہیں موڑ سکتے ۔کورونا کے ساتھ دیگر بیماریوں کو بھی اسی دیکھنے کی ضرورت ہے ہماری سرکار ڈبلیو ایچ اوو دیگر اداروں نے کورونا کے تئیں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اب جانے والی نہیں ہے دنیا کو اس کے ساتھ رہنا پڑیگا ۔ایسے میں کینسر اور دیگر بیماریوں کو بھی نظرا نداز کرنا ایک طرح سے غیر افراطی برتاو¿ ہے اس سے مریض اور خاندانوں پر اس سے مضر اثر پڑتا ہے کووڈ 19-کی وجہ سے دیگر مریضون کو نظر اندازنہیں کیا جانا چاہے ۔ضرورت اس بات کی ہے دیگر مریضون کیلئے اسپتال امید کی کرن بنیں تاکہ انسانیت کے لئے انصاف ہو سکے ۔ (انل نریندر)

مسلسل غلطیوں سے دیش کمزور ہوا ہے !

سابق کانگریس صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف پچھلے کچھ دنوں سے ٹوئٹر وار چھیڑ رکھی ہے انہوں نے کہا کہ 2014سے وزیر اعظم مسلسل بڑی غلطیاں کر رہے ہیں جن سے دیش کمزور ہوا ہے لوگ پریشانی میں آگئے ہیں کانگریس نیتا نے کہا کہ اسے سمجھنے کے لئے آپ کو الگ الگ فریقین کو سمجھنا ہوگا ۔دیش کی حفاظت کسی ایک پوائنٹ پر نہیں ٹکی ہوتی بلکہ یہ کام کئی طاقتوں کے ملنے سے ہوتا ہے ۔اور یہ تال میل سسٹم کا ہوتا ہے ۔دیش کی حفاظت ،خارجی رشتوں سے ہوتی ہے ۔معیشت سے ہوتی ہے اور جنتا کے جذبات سے ہوتی ہے ون س بھی علاقوں میں بھارت کو نقصان ہوا ہے ۔اور مشکل بڑھی ہے ۔راہل گانھی نے خارجہ پالیسی پر کہا ہمارے رشتے دنیا کے کئی ممالک سے اچھے رہے ہیں خاص کر امریکہ سے میں اس حکمت عملی ساجھیداری کہوں گا جو کافی اہم ہے ۔ہمارے رشتے روس سے تھے پی ایم اور بھوٹا ن جیسے دیشوں سے تھے اور یہ سبھی ہمارے ساتھی تھے آج ہمارے خارجی رشتے موقع پرست ہو گئے ہیں امریکہ سے بھی موجودہ رشتے لین دین پر مبنی ہیں ۔روس سے بھی رشتہ بگڑا ہوا ہے یوروپی ممالک سے بھی رشتے مطلب کے رہ گئے ہیں ۔نیپال پہلے ہمارا قربی دوست ہوا کرتا تھا آج وہ بھی ہم سے ناراض ہے ۔وہاں کے لوگ غصے میں ہیں سری لنگا نے تو چین کو اپنی بندرگاہ بھی دے دی ۔مالدیپ اور بھوٹان بھی پریشان ہیں اس طرح ہم نے اپنے قریبی غیر ملکی پارٹنروں سے رشتے بگاڑ لئے ہیں ہماری ایسی خوبیاں تھیں جن کی دنیا بھر میں تعریفیں ہوتی تھیں اور لوگ ان پر فخرکرتے تھے ابھی معیشت پچھلے پچاس سال میں سب سے برے دور میں ہے ۔کوئی نظریہ نہیں ہے معیشت برباد ہو گئی ہے ۔بے روزگاری پچھلے چالیس پچاس سال کے مقابلے سب سے زیادہ ہو گئی ہے ۔ہماری مجبوری اچانک کیسے کمزور بن گئی ؟ہم نے سرکار سے کئی بار کہا دھیان دیجئے اس بات کو سمجھئے کہ ہم آئے دن غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں ہم نے سرکار سے کہا بھگوان کیلئے معیشت سنبھالنے کے لئے پیسہ خرچ کیجئے ۔چھوٹے کاروباری آج بے چین ہیں اسے بچانے کے لئے فورا ً ایسا کچھ کیجئے کیونکہ ہمارا دیش اقتصادی بحران میں ہے خارجہ پالیسی خطرے میں ہے ۔پڑوسیوں سے رشتے خراب ہیں اس لئے چین نے بھارت کے خلاف ہمت کرنے کا یہ وقت چنا ہے ۔راہل نے آخر میں تین سوا ل پوچھے ہیں چین نے قبضہ کیلئے یہ وقت کیوں چنا ؟دوسرا بھارت کی پوزیشن میں ایسا وقت ہے جس نے چین کو جارحانہ ہونے کا موقع دے دیا ؟اور تیسرا اس وقت ایسی خاص بات کیا ہے جس سے چین کو یہ یقین ہوا کہ وہ بھارت کے خلاف ہمت کرسکتا ہے ؟ (انل نریندر)

19 جولائی 2020

چار دور بات چیت :نہیں ہٹ رہا چین وہیں کا وھیں!

مشرکی لداخ میں لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی )پر تعطل ختم کرنے کے لئے منگل کے روز بھارت اور چین کے درمیان کور سطح کے کمانڈروں کی 14گھنٹے میٹنگ چلی ذرائع کے مطابق اس میں دونوں ملکوں نے اپنے اپنے فوجیوں کی تعیناتی کم کرنے کے لئے اپنی اپنی شرطیں رکھیں ۔ جہاں بھارت کی طرف سے صاف کہا گیا کہ چین کو پینگ گانگ علاقے میں فیگر ۔8سے پیچھے جانا ہوگا جس پر چین مطفق نظر نہیں آیا یہ میٹنگ منگل کے روز دو مرحلوں میں ہوئی یہ چوتھی کور کمانڈروں کی میٹنگ تھی اور اب تک کی سب سے لمبی مانی گئی ۔فوجیوں کی تعیناتی کم کرنا آسان کاروائی نہیں ہے اس میں دونوں ملکوں کے بیچ بے حد گہری بات چیت ہوئی ہے جس کی وجہ میٹنگ اتنی لمبی چلی ہے اس میٹنگ میں ناردن آرمی کمانڈر اور کور کمانڈر اور آرمی چیف جنرل ایم این نروانے کو بتا یا انہوں نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو میٹنگ کی تفصیل سے آگاہ کیا ۔چائنا گروپ کو بھی دیر شام تک بریف کیا گیا جہاں نئی دلی میں ہائی سطح پر چلی میٹنگ وہیں پیچنگ میں بھی اس پر بات چیت ہوئی میٹنگ میں دونوں ملکوں کی طرف سے شرطوں کو لیکر کس ملک کا کیا موقف رہا۔ اور کس بات پر عام رائے بنی اس پر اعلیٰ سطح پر غور خوض کے بعد ہی بنیادی سطح پر کچھ کیا جائے گا ۔ سینئر آفسر کے مطابق اگر ضرورت پڑی تو ایک دور کی بات چیت ہو سکتی ہے۔ اور اہستہ اہستہ اگلے قدم کے بارے میں طے کیا جا سکتا ہے پینگ گانگ میں چینی فوجی پیچھے ہٹنے سے پہلے مرحلے میں چلی فگر فورس سے فگر پانچ کی طرح پیچھے گئے لیکن ریج لائن پر یعنی پہاڑی چوٹی پر وہ اب بھی موجود ہے جب کی بھارت کو بھی فیگر فور سے پیچھے فیگر تین پر آنا پڑ ابھار ت کی طرف سے صاف کیا گیا کہ چینی فوجیوں کو پرانی پوزیشن میں لوٹنا ہوگا یعنی فیگر 8 سے پیچھے ہٹنا ہوگا ۔خیال رہے کی ایک اے سی کے دونوں طرف ہزاروں کی تعداد میں فوجیوں کو طے نات کیا گیا اور ساتھ ہی جنگی سطح پر توپ ٹینک و جنگی جہاز وغیرہ لگائے ہوئے ہیں ان سب کو پیچھع کرنے میں ٹائم لائن پر بات ہوئی ہے ۔دونوں ملکوں کے فوجیوں کو بس آمنے سامنے سے ہٹا کر ایک بفر زون بنانا ہوگا لیکن اب فیز2کی کروائی کافی مشکل لگ رہی ہے اسمیں کئے مہینے لگ سکتے ہیں ۔ (انل نریندر)

چین نے پی ایم اولی کے کھاتے میں 48کروڑ روپیے جمع کرائے !

نیپا ل کے وزیر اعظم کے پی اولی شرما کے اثاثے میں کافی بھاری اضافہ ہوا ہے بیرونی ملک میں بھی انکے کھاتوں کا پتہ چلا ہے ۔اس کرپشن میں چینی سفیر انکے بڑے مدد گار ہیںیہ چین کی کوئی نئی چال تو نہیں ہے۔وہ نیپال جیسے کمزور معیشت والے ملکوں میں گھس کر اور وہاں کرپٹ نیتاو¿ں کا استعمال کرتا ہے۔یہ بات گلوبل واچ انالسس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسکے پیچھے چین کے دو مقصد ہیں پہلا اس دیس میں چینی کمپنیوں کو آگے بڑھانا اور دوسرا اس دیس کی پالیسیوں کو متاثر کرنا اولی کا جنیو ا کے ایک بینک میں بھی کھاتا ہے اور اس میں 5.5ملین ڈالر (48کروڑ) کا سرمایہ جمع کیا ہو اہے اس کے علاوہ انکی بیوی رادھکا کو سالانہ قریب ساڑھے تین کروڑ روپیے کا منافع ملتا ہے اولی کے بے تکے فیصلوں کی وجہ سے نیپال میں سیاسی کشیدگی جاری ہے انکے اپنی پارٹی کے لوگ انہیں عہدہ سے ہٹانا چا ہتے ہیں انکی چین پرستی سے نیپال کی جنتا پریشان ہے ۔ (انل نریندر)

فلم ،ٹی وی شوٹنگ جاری رکھنے کا سوال !

لاک ڈاو¿ن کھلنے کے بعد تمام پرڈوسر وں نے ٹی وی سو ز ک شوٹنگ شروع کردی ہے اب فلم شاز شوٹنگ شروع کرنے کے مونڈ میں ہیں لیکن حال ہی میں اتنے فلم ٹی وی اسٹا رکو کورونا پازیٹیو ہونے کے بعد لاگ شوٹنگ پر پھر سے غور کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں ممبئی میں تو کورونا وائرس کا قہر پہلے سے ہی زیادہ ہے لیکن اب فلمی ستارے بھی اس سے پریشان نظر آرہے ہیں امیتاب بچن،ابھیشیک بچن اور پورے گھر والوں کو کورونا کے اثرات پائے جا چکے ہیں اسی دن انوپم خیر نے بھی ٹیوٹ کرکے بتایا انکے دوست ماں بھائی چاچی اور بھتیجی کی کورونا رپورٹ پازیٹیو آئی ہے اور انوپم کھیرکی ٹیسٹ رپورٹ نیگیٹو آئی ہے ۔اسکے بعد ریکھا کے بنگلے کے سیکورٹی گارڈ کو بھی کورونا ہو گیا اس کے علاوہ ریکھا نے بھی خود کو کورن ٹائم کرلیا ہے اسے کے بعد ایکٹریس سارا علی خان نے بھی شوشل میڈیا پر خبر دی کی ان کے ڈرائیور کی رپورٹ بھی کورنا پازیٹیو آئی ہے اور ٹیسٹ نیگیٹو آیا ہے حالانکہ سارا علی خان کی نیگیٹو آئی انہوں نے خود کو کورن ٹائم کرلیا ہے اس طرح سے بہت سے فلمی ستاروں کے اسٹاف اور کئی کو کورونا پازیٹیو ہونے سے فلم اور ٹی وی والوں میں کھل بلی مچی ہوئی ہے کئی آرٹسٹوں نے فلم کرنے سے بھی انکار کردیا ہے مرکزاور مہارشٹر سرکار کے تمام کوششوں کے بعد بڑی مشکل سے فلم اور ٹی وی والوں پابندیوں کے ساتھ شوٹنگ کی اجاز ت ملی ہے اس لئے اب فلم پروڈیوسرفلم کی شوٹنگ کے مونڈ میں نظر آنے لگے ہیں انڈیان فلم این ٹی وی ڈائریکٹرایسوسی ایشن نے انڈسٹری میں کورونا کے بڑھتے مریضوں کو دیکھتے ہوئے سیٹ پر زیادہ احتیاط برتنے کو کہا ہے لیکن کام بند کرنا کوئی متبادل نہیں ہے۔لاک ڈاو¿ن کے دوران تمام فلم ٹی وی ستارے کافی پریشانیوں کا سامنا کر رہے تھے ۔ (انل نریندر)

نشانے پر بالی ووڈ ستارے !

بالی ووڈ کو ایک بار پھرلارینس بشنوئی گینگ نے ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اداکار ٹائیگر شراف پر قاتلانہ حملہ نےبالی ووڈکو ایک بار پھر یاد دلادیا ہے کہ...