Translater
07 اکتوبر 2021
اب ڈرگس کی دہشت پھیلائے گا طالبان !
افغانستان پر طالبان کے قبضہ نے جہاں دہشت کو بڑھایا ہے وہیں افیم گانجا جیسی نشیلی چیزوں کی اسمگلنگ کا خطرہ بھی بھارت میں بڑھ گیا ہے ۔پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی بھارت میں اس نشیلی چیزوں کو بنگہ دیش کے راستے چرس کو گولی کی شکل میں سپلائی کر رہا ہے ۔ذرائع کی مانیں تو نارتھ ایسٹ انڈیا اور بنگلہ دیش افیم گانجہ ہیروئین جیسی نشیلی چیزوں کے نئے خطرے کا سامنا کررہا ہے ۔اسمگلروںنے نشیلی چیزوں کی اسمگلنگ کے راستے بدل دئیے ہیں اسلامی طالب علم انجمنوں کی بھی اس میں مشتبہ شمولیت پائی گئی ہے ۔سیکورٹی اور خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹ میں اس کا خلاصہ کیاگیا ہے ۔ذرائع کے مطابق حال ہی میں بنگلہ دیش کی سیکورٹی فورسز کے میانمارمیں نشیلی چیزوں کی اسمگلنگ کے ایک روایتی راستے سے بھیجے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔چرس گانجہ کی گولیاں میانمار سے بھارت میں تریپورہ میوزرم اور آسام ہوتے ہوئے دیش کے کئی حصوں میں بھیجی جا رہی ہیں ذرائع کے مطابق بھار ت اور بنگلہ دیش کی کچھ طلبہ انجمنیں اسمگلنگ سے جڑی ہیں ۔خفیہ ایجنسیوں کا دعویٰ ہے کہ بنگلہ دیش میانمار سرحد پر کاروائی کے سبب نشیلی چیزوں کے اسمگلر گروہ اب بھارت بنگلہ دیش سرھد کا استعمال کررہے ہیں ۔خفیہ ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ گانجہ ٹیبلیٹ اور دیگر نشیلی چیزوں کی اسمگلنگ کے لئے میانمار میوزرم اور تریپورہ بنگہ دیش کے راستے بھی استعمال ہو رہے ہیں ۔ذرائع نے بتایا کہ اب بھی بنگلہ دیش نشیلی چیزوں کی سپلائی کا گڑھ بنا ہوا ہے وہیں چرس اور براو¿ن سوگر میں جیسی دیگر نشیلی دواو¿ں کو نارتھ ایسٹ بھارت میں پھٹکر بکری کے علاوہ دیش کے باقی علاقوں میں بھیجا جا رہا ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ راستے میں تبدیلی اور کورونا وبا سے پیدا چنوتیوں کے بعد بی ایس ایف تریپورہ فرنٹ ائیر خطرے سے نمٹنے کے لئے قدم اٹھا رہا ہے ۔
(انل نریندر)
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
ٹرمپ پر آگ بگولہ ہوئے نیتن یاہو
امریکہ اسرائیل نے مل کر ایران کے خلاف جنگ شروع کی تھی لیکن اب اس جنگ کو روکنے کے لئے دونوں دیش آپس میں متفق نہیں ہوپارہے ہیں ۔میڈیا رپورٹ ک...
-
سپریم کورٹ میں بھی عجیب و غریب مقدمات آرہے ہیں۔ تازہ مثال بحریہ کے کچھ افسروں پر بیویوں کی ادلہ بدلی سے متعلق معاملات ہیں۔ بحریہ کے ایک اف...
-
ہندوتو اور دھرم پریورتن، گھر واپسی سمیت تمام معاملوں پر بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس پریوار سے جڑے لیڈروں کے متنازعہ بیانات سے وزیر...
-
مدھیہ پردیش کے ہائی پروفائل ہنی ٹریپ معاملے سے نہ صرف ریاست کی بلکہ دہلی کے سیاسی حلقوں میں مچا دئے معاملے میں اہم سازشی گرفتار ہو چکی شیو...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں