میڈیکل تعلیم بن گئی ہے بزنس !

سپریم کورٹ نے کہا کہ میڈیکل ایجوکیشن اور اس کا پھیلاو¿ اب کاروبار بنتا جا رہا ہے میڈیکل اتھارٹی نے اس کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے کہا کہ خود کو درست کرلیں ورنہ قانون کے ہاتھ بہت لمبے ہوتے ہیں ۔ بڑی عدالت نے سپر اسپیشلیٹی نصابوں کے لئے ہونے والی قومی اہلیت داخلہ ٹیسٹ (نیٹ)2021کے خاکہ میں آخری وقت میں تبدیلی پر نا راضگی ظاہر کرتے ہوئے کہی بنچ کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ تبدیلی یہ یقینی کر نے کے لئے کی گئی ہے کہ پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں سیٹیں نہ رہیں بنچ نے 13اور 14اکتوبر کو مجوزہ نیٹ کو دو مہینے ٹالنے کی تجویز کو نامنظور کر دیا ہے سرکار سے اس پر نظر ثانی کرنے کو کہا اور آخری وقت میں امتحان شیڈیول میں تبدیلی دلائل پر مبنی ہونی چاہئے۔ ان طلبہ نے کافی عرصے تک تیاری کی اور اس لئے ٹیکس کے پیٹرن میں اچانک تبدیلی اس کے لئے بے حد پریشانی والی بات ہے ۔ جس دن سے طالب ان کے لئے بے حد پریشانی کی بات ہے ۔جس دن سے طالب علم ایم بی بی ایس میں داخلہ لیتے ہیں اس میں ان کاٹارگیٹ سپراسپیشلٹی میں جانے کا ہوتا ہے ۔وہ مسلسل اس کے لئے زبردست تیاری کرتے ہیں ۔کورٹ نے پچھلی سماعت میں اس معاملے کو لیکر سخت اعتراض جتایاتھا ۔سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ اقتدار کے کھیل میں نوجوان داکٹروں کو فٹبال نہ بنایا جائے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!