شاہ رخ خاں کا بیٹا ڈرگس لینے کے الزام میں گرفتار!

ممبئی سے گواجاررہے قرض میں نشہ خوری کررہے اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین سمیت دیگر لوگوں کی گرفتاری یہ بتا تی ہے کہ دیش میں نشیلی چیزوں کا استعمال کتنا بڑھتا جا رہا ہے ۔یہ پہلی بار نہیں جب نشہ لے رہے آرین یا امیر لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہو ۔ممبئی کا ڈرگس سے تعلق نیا نہیں ہے اداکار سوشانت سنگھ کی موت کی گتھی بھلے ہی نہیں سلجھی ہو ۔لیکن این سی بی نے اس حادثہ کو ڈرگس معاملے سے جوڑنے کر دیکھنے کی کوشش کے تحت دیگر لوگوں کو نشانہ پر لیا تھا ۔این سی بی کے لوگوں کے درمیان ڈرگس پارٹی شروع ہوتے ہی جس طرح مشتبہ لڑکوں کو پکڑا گیا ہے اس سے یہ بھی صاف ہے کہ پردے کے پیچھے ڈرگس لینے والے اب کھلے عام یہ کام کرنے لگے ہیں ۔ریو پارٹی کرنے اور ڈرگس لینے کے معاملے میں ممبئی کی کورٹ نے شاہ رخ خاں کے بیٹے اور ان کے دوست ارباض سیٹھ اور من من دھنیشہ کو 7 اکتوبر تک این سی بی حراست میں دے دیا ہے ۔پوچھ تاچھ میں آرین نے مانا کہ اس نے ڈرگس لی تھی لیکن ڈرگس خریدنے کی بات سے انکار کیا ۔این سی بی نے ملزمان سے ایم ڈی ایم کی بائیس گولیاں اور 13 گرام کوکن 5 گرام ایم ڈی اور 21 گرام چرس اور 1.33 لاکھ روپے ضبط کئے ۔بیورو نے سنیچر کی رات لگزری کروز لائرنٹ امپریس پر چھاپہ مارا تھا ۔این سی بی کے چیف ایس این پردھان نے بتایا کہ مخصوص خفیہ اطلاعات ملنے کے بعد چھاپہ ماری کی تیاری کی گئی اور اس میں یہ کامیابی ملی ۔معاملے میں بالی وڈ لمس بھی ملے ہیں ۔بتا دیں قریب 24 سال پہلے 1997 میں شاہ رخ خان سیمی اگروال کے ٹاک شو میں شامل ہوئے تھے تب انہوں نے مزاق میں کہا تھا کہ میرے بیٹے کو بھی ڈرگس کا تجربہ کرنا چاہیے ۔اسے وہ سبھی برے کام کرنے چاہیے جو میں اپنی نوجوان عمری میں نہ کر سکا ۔اسے لڑکیون کو ڈیٹ کرنا چاہیے ،سیکس اور ڈرگس کا مزا لینا چاہیے ۔شاہ رخ خان کی خواہش بیٹے آرین خان نے پوری کر دی ہے اس طرح کے معاملے سامنے آتے ہی رہتے ہیں ۔پچھلے کچھ عرصہ سے یہ سلسلہ کچھ تیز ہو گیا ہے ۔عام طور پر ایسے معاملے تبھی سرخیوں میں آتے ہیں جب نشیلی چیزوں کے استعمال یا ان کی خرید کے الزام میں فلمی ہستیاں گرفتار ہوتی ہیں ۔لیکن اس کی بنیاد پر ایسے کسی نتیجے پر نہیں پہونچا جانا چاہیے کہ نشیلی چیزوں کا استعمال صرف بڑے شہروں میں دھنا سیٹھ لوگوں میں ہی یہ رائج ہے ۔سچ تو یہ ہے یہ بیماری ایک قومی مسئلہ بن چکا ہے اور اس کی مثال ہے حال ہی میں دیش کے مختلف حصوں میں بڑے پیمانہ پر نشیلی چیزوں کی کامیابی پچھلے کچھ وقت میں دیش میں اتنی بڑی مقدار میں نشیلی چیزوں کی کھیپ پکڑی گئی ہے ۔اس نتیجہ پر پہچنے کے علاوہ کوئی طریقہ نہیں ہے ۔کہ نشہ کے کاروباریوں نے بھارت کو اپنے نشانہ پر لے لیا ہے ۔جس سے نجات دلائی جائے ۔پچھلے کچھ دنوں اس کی تصدیق تک ہوئی تھی ،جب گجرات کے سمندری ساہل پر اڈانی بندرگاہ پر افغانستان سے لائے ہوئے تین ہزار کلو گرام ہیروئین کی کھیپ پکڑی گئی تھی دیش کی نوجوان پیڑ ی کے مستقبل کو تباہ کرنے والے اس خطرناک کاروبار میں صرف عام جرائم پیشہ نہیں بلکہ بڑے بڑے مافیہ اور بیرون ممالک میں رہ رہے اسمگلر بھی شامل ہیں ۔اس سے بھی زیادہ تشویش کی بات یہ ہے کہ ان عناصر کی ملی بھگت اور آتنکی اور علیحدگی پسندوں کے گڑھ بھی ہیں ۔مشہور ہستیوں کی سرپرستی میں ڈرگس اور پورن ریکٹ جس طرح سے پیر پھیلا رہے ہیں وہ سچ مچ بے حد تشیویش کا باعث ہونا چاہیے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!