بلبیر گری نے باگھمبری مٹھ کی گدی سنبھا لی !

پر یاگ راج سمادھی پوجا ، پشپا نجلی کے بعد دیش بھر سے پہونچے مہا منڈلیشوروں ،مہنتوں کے بدست ریتی رواج کی رسم پوری ہونے کے ساتھ ہی منگل کے روز بلبیر گیری نے پر یاگ راج کے باگھمبری کی گدی سنبھا ل لی ہے چادر رسم کے بعد پنچایتی نرنجنی اکھاڑے کی جانب سے انہیں مہنت نریندر گری کے جا نشین کے طور پر مٹھ کا مہنت بنا یا گیا۔ تاج پوشی کے بعد نئے مہنت بلبیر نے اپنے گروں کی سمادھی پر افسو س جتایا اور ان کے نقش قدم پر چل کر مٹھ روایت کو آگے بڑھا نے کا عزم کیا ۔ مٹھ کے استقبالہ زون میں پر اسرار حالات میںمر دہ پائے جانے کے بعد اکھا ڑا پریشد کے صدر مہنت نریندر گری کی جگہ ان کے جانشین کے طور پر بلبیر گیر ی نے لے لی ۔ اکھا ڑوں کے نمائندوں اور پیٹھا دھیشوروں ،مہا منڈلدیشوروں اور مہنتو ں نے چادر رسم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا باگ ڈور سنبھا لنے کے بعد بلبیر گیری نے کہا کہ وہ اپنے گروں مہیندرگیری کی موت کا سچ سامنے لاکر ہی رہیں گے وہ اپنے گروکے نقش قدم پر چل کر باگھمبری مٹھ کو آگے بڑھا ئیں گے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!