کیوں بھائی چاچا ہاں بھتیجا!

چناو¿ کمیشن کی طرف سے چراغ پاسوان اور چچا پشو پتی پارس کو بڑا جھٹکا لگا ہے چاچا بھتیجہ کی لڑائی نے چناو¿ کمیشن نے ایل جے پی کا نشان ہی ضبط کر لیاہے ۔چناو¿ کمیشن نے پارٹی کے چناو¿ نشان و بنگلہ کو بھی فریز کر دیا ہے ۔چناو¿ کمیشن نے ایل جے پی کے نام اور اس کے چناو¿ نشان کا استعمال کرنے تک روک لگا دی ہے ۔جب تک کمیشن دو گروپ کے درمیان جھگڑے کا نپٹارہ نہیں کر دیتا چراغ پاسوان اور ان کے چچا پشو پتی پارس دونوں نہیں پارٹی کی وراثت پر اپنا دعویٰ کیا اس پر چناو¿ کمیشن نے بھی کہا کہ دونوں گروپ آنے والے دنوں میں دو اسمبلی شیٹوں پرہونے والے ضمنی چناو¿ کے لئے اپنے امیدوارں کو میدان میں اتارنے کےلئیے دئیے گئے نئے چناو¿ نشان کا استعمال کر سکتے ہین ۔دونوں گروپوں کو نئے ناموں سے جانا جائے گا جواپنے متعلقہ گروپ کے لئے چن سکتے ہیں۔جس میں وہ چاہیں تو پرانی پارٹی ایل جے پی کے ساتھ تعلق بھی قائم کر سکتے ہیں ۔دونوں گروپ سے سبھی دستاویزات داخل کرنے کو کہا گیا ہے کمیشن نے کہا دونوں فریق پارٹی کے نام اور چناو¿ نشان کو لیکر جھگڑا جلدی نمٹا لیں ۔کمیشن کا یہ فیصلہ کافی اہم ہے ۔یہ ایسے وقت میں لیا گیا ہے جب بہار میں دو اسمبلی حلقوں کے ضمنی چناو¿ ہونے ہیں ۔30 اکتوبر کو ووٹ پڑیں گے پچھلے کافی وقت سے چراغ پاسوان اور پارس کے درمیان پارٹی پر الگ الگ دعویداری کی جا رہی ہے ۔سارا جھگڑا رام ولاس پاسوان کی جانشینی کے بعد سے شروع ہو ا ہے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!