ہر گھنٹے گنوائے 407کروڑ روپے !

اب تک کہتے ہی تھے کہ سوشل میڈیا سے لو گوں کی سانسیں چلتی ہیں ۔ پچھلے ہفتے یہ دیکھ بھی لیا ہے کہ سر ور کے خرا بی کے سبب فیس بک، انسٹا گرام ، واٹس ایپ چھ گھنٹے ٹھپ رہنے سے انہیں چلا نے والی کمپنی فیس بک کے شیئر چھ فیصد گر گئے تھے ۔ کمپنی کے سی ای او مارک زکر برگ کا نیٹ ورتھ کا ایک دن میں6.11ارب ڈالر یعنی 45555ہزار کروڑ کا نقصان ہو گیا اس سے دو سو کروڑ یوزرس متا ثر ہوئے ماہرین کے مطابق ، آن لائن اشتہارات سے گو گل کے بعد سب سے زیادہ کما ئی کر نے والے فیس بک نے سر وس بند ہونے سے 407کروڑ روپے فی گھنٹہ گنوائے ۔ بڑ ی تعداد میں فیس بک کے اشتہارات دہندگان نے گوگل کے ذریعے اشتہار چلا نے کے بارے میں معلو مات حا صل کی ۔ لندن کی ایک انٹر نیٹ نگرانی کمپنی نیٹ بلاکس نے دعو یٰ کیا کہ فیس بک کا سر ور ڈاو¿ن ہونے سے پوری دنیا کو قریب 7500کروڑ روپے کا نقصان ہو ا ہے ۔ وہیں فیس بک کے تکنیکی افسر مائک شنگھیرنے ٹویٹر پر بیان دیا کہ نیٹ ورک ٹھیک کر نے کےلئے سبھی ٹیموں کو کام پر لگا یا گیا ہے ، قریب 200کروڑ یو زرس اس سے متا ثر ہوئے ۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا تکنیکی اسباب سے بند ہونا کوئی نئی بات نہیں ہے لیکن مسلسل کئی گھنٹی فیس بک کی سبھی کمپنیوں کا بند ہونا یقینی طور پر کوئی بات ضرور ہے۔ (انل نریندر )

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!