محبوبہ کو گھمانے کے چکر میں پکڑا گیا میحول چوکسی!

ہندوستانی بینک سے قرض جعلسازی معاملے میں مطلوب مفرور ہیرا کاروابری میحول چوکسی کے بارے میں اینٹی گوا اور بار بوڈا کے وزیراعظم گیشٹن براو¿نٹ نے کہا شاید میحول چوکسی اپنی محبوبہ کو ڈنر کرانے ہا ان کے ساتھ رنگین پل بتانے کے لئے کشتی کے ذریعے پڑوسی دیش ڈومی نکہ گیاتھا ۔وزیراعظم کے مطابق میحول چوکسی کو اس وقت گرفتار کیاگیا جب وہ اپنی محبوبہ کے ساتھ رومینٹک ٹرپ ڈومینکا گئے تھے ۔اب اسے بھارت واپس بھیجا جا سکتا ہے ۔انہوں نے دعویٰ کیا بھارت نے میحول چوکیس کی حوالگی کے دستاویزات کے ساتھ ساتھ ایک پرائیویٹ جہاز کو ڈومنیکا بھیجا ہے ۔اینٹی گوا کے وزیراعظم کے مطابق ہندوستانی حکام ،دستاویزات کی شکل میں ثبوتوں کے ساتھ ڈومینیکا گئے ہیں ۔جس سے وہاں یہ ثابت ہو سکے کہ میحول چوکسی ایک سنگین مالی جعلسازی کاملزم ہے اور اسے بھارت بھیج دینا چاہیے ۔پی ایم گیشٹن نے ڈومینیکن سرکار سے کہا ہے کہ میحول چوکسی کو اینٹی گوا نہیںبھارت بھیجا جاناچاہیے ۔وہیں چوکسی کے وکیلوں نے کہا ان کا23 مئی 2021 کو بھارت کے لئے کام کررہے لوگوں اور اینٹی گوا کے حکام نے اغوا کر لیا ہے ۔اسے بری طرح مارا پیٹا گیا اس لئے ایک جہاز کے ذریعے ڈومینیکا لے جایا گیا ۔جہاں سے گرفتار کر لیا گیا وہیںاینٹی گوا پولیس چیف نے صاف کیا میحول چوکسی کا نہ تو اغوا ہوا ہے اور نہ ہی اسے ٹارچر کیاگیا ہے ۔اس کی ایک تصویر سامنے آئی ہے جس میں اس کی آنکھ سوجھی ہوئی تھی اس کے ہاتھ پہ خرونچ کے نشان تھے میحول چوکسی کی حوالگی دستاویزات کے ساتھ بھارت نے ایک پرائیویٹ جہاز ڈومنیکا بھیجا ہے حالانکہ ہندوستانی حکام نے تصدیق نہیں کی ہے اینٹی گوا نیوز روم کے مطابق قطر ائیر ویز کا ایک پرائیویٹ جہاز ڈگلس چارلس ہوائی اڈے پر اترا جس کے بعد چوکسی کی ہوالگی کو لیکر قیاس آرائیاں جاری ہیں ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!