چین این سی اے پر نئے ہتھیاروں کو تعیناتی میں لگا ہے !

سرحدی تنازعہ کو پر امن طریقہ سے سلجھانے کو لیکر بھارت کے ساتھ جاری بات چیت کے درمیان چین ایکچول کنٹرول لائن کے قریب نئے ہتھیاروں کی تعیناتی کررہا ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ قبضہ والی ہندوستانی سرزمین پر چین نئے ہتھیار نصب کررہا ہے ۔اس سے حالات اور پیچیدہ ہونے کا اندیشہ ہو رہا ہے ایشیا ٹائمس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین کی پیوپلس لبریشن آرمی نے ایل او سی ایل اے سی پر نئے سیلف پروپیڈ ریپڈ فائر مورٹار تعیناتی کا اعلان کیا ہے ۔اس موبائل سسٹم کو ہٹ اینڈ رن پوزیشن کے لئے بنایا گیا ہے ۔اس سے پہلے چینی فوج نے ایل اے سی کے قریب 122 ایم ایم کی کیلیبر والی سیلف توپیں اور حملہ آور وہیکل اور لمبی دوری کے راکٹ چھوڑنے کے لئے تعیناتی کی ہے اس کے علاوہ MQ17A ائیر ڈیفنس میزائل سسٹم اور وغیرہ ہتھیاروں کو ہندوستان کی سرحد کے قریب تعینات کیا گیا ہے ۔پہاڑی علاقوں سے گزر رہی ایل اے سی کے قریب ان بھاری ہتھیاروں کی تعیناتی عام اور آسان نہیں ہے ۔کئی علاقوں میں مال بردار ہیلی کاپٹرون کے ذریعے لاکر انہیں اتارا گیا ہے ۔پچھلے ہفتہ وزیرخارجہ ایس جے شنکر نے کہا تھا سرحد پر چل رہے تنازعہ کے درمیان چین کے ساتھ بھارت کے رشتے چین کی قوت ارادی پر نصر کرتے ہیں چین کو دیکھنا ہے کہ وہ کس حد تک بھارت کے ساتھ سرحدی مسئلے پر باہمی سمجھوتوں کی تعمیل کرتا ہے ۔قابل ذکر ہے کہ بھارت چین کے فوجی آپسی بات چیت کے ساتھ پینگونگ جھیل کے کنارے سے تو ہٹ گئے تھے لیکن چین کے ساتھی گوگرا ہارٹ اسپرنگ اور ڈیٹ سانگ بھی ابھی قبضة جمائے بیٹھے ہیں اس لئے دونون فریقین میں کئی دور کی بات چیت ہو چکی ہے لیکن چین پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہے ۔پیچھے ہٹنا تو دور کی بات اب وہ نئے نئے خطرناک ہتھیاروں کی تعیناتی میں لگا ہوا ہے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!