چناو ڈیوٹی پر جان گنوانے والوں کو کورونا وارئیر مانیں!

الہ آباد ہائی کورٹ نے ریاستی سرکار سے پنچایت چناو¿ میں ڈیوٹی کے دوران کورونا انفیکشن سے جان گنوانے والے اساتذہ و سرکاری ملازمین کو کورونا وارئیر مان کر ان کے متاثرہ کنبوں کو ان کے برابر معاوضہ دینے کے معاملے میں غور کرنے پر جواب داخل کیا جائے یہ حکم جسٹس شدھارتھ ورما جسٹس اجیت کمار کی بنچ نے از خود داخل مفاد عامہ کی عرضی پرسماعت کے دوران حکم دیا ۔ٹیچر راہل گوگلے کی جانب سے دائر عرضی میں کہا گیا ہے پنچایت چناو¿ کی ڈیوٹی پر انفیکشن سے جان گنوانے والے سرکار ی ملازمین کے پریوار کو تیس لاکھ روپے کی مدد دی جارہی ہے ۔وہیں کورونا یودھاو¿ں کے لئے پچاس لاکھ روپے معاوضہ طے ہے یہ پالیسی امتیاز پر مبنی ہے انہوں نے بتایا چناو¿ کے باوجودانفیکشن سے متاثر ملازمین کو کوئی میڈیکل سہولت نہیں دی گئی نتیجتاً کئی ملازم پریواروں نے گھر کے اکلوتے کمانے والے کو کھو دیا ہے ایسے میں متاثرہ کنبوں کو معاوضہ پانے کا حق ہے ریاستی سرکار کے جواب کا انتظار ہے قاعدے کے مطابق یہ مانگ ٹھیک ہے کورونا وبا کے دوران چناو¿ ڈیوٹی پر جان گنوانے والوں کو مناسب معاوضہ ان کے پریواروں کو ہی ملنا چاہیے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!