فوج کی بردی پہن نکیتانے شوہر کی بڑائی شان !

پلوامہ حملے میں شہید ہوئے میجر وبھوتی شنکر ڈھونڈیال کی بیوی نکیتا کول سنیچر کے روز فوج میں لیفٹننٹ بن گئیں انہوں نے 8 سروس کمیشن ایگزام پاس کرنے کے بعد پچھلے سال انٹر ویو میں سلیکٹ ہونے کے بعد ٹریننگ لینا شروع کی تھی چنئی کی آفیشیل ٹریننگ اکیڈمی میں ٹریننگ پوری ہونے کے بعدانہیں فوج میں لیفٹننٹ عہدے پر کمیشن ملا ۔فوج کی نارتھ کمانڈ کے کمانڈر لیفٹننٹ جنرل وائی کے جوشی نے اکیڈمی میں ان کے کندھے پر اسٹار لگایا ڈیفنٹ وزارت ادھم پور کے پی آر او نے سرکار ی ٹوئیٹر ہینڈل پر اس تقریب کا ایک مختصر ویڈیوشیئر کیا ہے نکیتا کے شوہر میجر وبھوتی سمیت سکورٹی فورس کے پانچ جوان پلوامہ میں 18 فروری 2019 کو دہشت گردوں کے ساتھ ہوئی مڈبھیڑ میں شہید ہو گئے اس میں دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے تین آتنکی بھی مارے گئے پی آر او ادھم پور نے ٹوئیٹ کیا کہ جان قربان کرنے والے میجر وبھوتی شنکر ڈھونڈیال کو بعد از مرگ شوریہ میڈل سے سمانت کیا گیا تھا انہیں سب سے شاندار شردھانجلی دیتے ہوئے آج ان کی بیوی نکیتا کول نے فوج کی بردی پہن لی یہ ان کے لئے فخر کا موقع ہوگا کیوں کہ ملیٹری کمانڈ ر وائی کے جوشی نے ان کے کاندھے پر اسٹار لگایا ۔شوہر سے تلقین لیتے ہوئے دہلی میں ایک ملٹی نیشنل کمپنی کی نوکری چھوڑ کر نکیتا کول نے فوج میں شامل ہونے کا فیصلہ لیا تھا ۔انہیں شارٹ سروس کمیشن کے بعد ٹریننگ لینا شروع کی تھی ۔اس کو لیکر کئی لوگوں نے شوشل میڈیا پر فوج اور شہید فوجی ملازم کی بیوی کی تعریف کی ہے ۔او ٹی اے میں چنے جانے کے بعد نکیتا کول نے کہا تھا کہ میںبڑے نقصان سے نکلنے کے لئے اپنا وقت لیا اور شارٹ سروس کمیشن کے امتحان میں بیٹھنے کا فیصلہ آہستہ آہستہ شروع ہوا پچھلے سال ستمبر میںفارم بھرنا بڑا فیصلہ تھا لیکن میں نے طے کر لیا تھا کہ میں بھی اپنے پتی کیطرح اسی راستہ پر چلنا چاہتی ہوں ۔ہم نکیتا کے جذبہ کو سلام کرتے ہیں ۔اس سے بہتر اور کوئی طریقہ نہیں ہو سکتا تھا کہ اپنے شہید پتی کو شردھانجلی دینے کا ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!