بھیک مانگیں ،چوری کریں یا ادھار لیں تنخواہ ادا کریں!

ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود ،میونسپل ملازمین و ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن و بقایا پیسہ کی ادائیگی نہ کرنے پر سخت ناراضگی جتائی ہے ۔عدالت نے نارتھ ایم سی ڈی کے کمشنر کو بھی طلب کیا ہے ۔جسٹس وپن سانجھی اور جسٹس جسمیت سنگھ کی بنچ نے کہا کہ آپ بھیک مانگیں ، ادھار لیں یا چوری کریں لیکن آپ کو ملازمین کو پیسہ اداکرنا ہی ہوگا عدالت نے صاف کیا اگر اگلی تاریخ تک یعنی 5 اپریل کے حکم کی تعمیل نہیں کی جاتی ہے تو نارتھ ایم سی ڈی کمشنر سنجے گوئل سماعت میں موجود رہیں گے ۔یہ ھدایت آل انڈیا دہلی پرائمری ٹیچرس سنگھ کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے دیا ۔مورچہ کے وکیل رنجیت شرما نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی احکامات کے باوجد ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن نہیں دی گئی اور انہوں نے نارتھ ایم سی ڈی کے خلاف توہین عدالت کا کیس شروع کرنے کی مانگ کی عدالت نے اس معاملے میں نوٹس جاری کرکے ایم سی ڈی کو دو دن میں اپنا موقف رکھنے کی اجازت دی ۔نارتھ ایم سی ڈی کی طرف سے پیش سرکاری وکیل دووے پرکاش پانڈے نے کہا کہ وہ تنخواہ کے معاملے میں رپورٹ داخل کرنے کی کاروائی میں لگے ہیں اور تنخواہ اور پنشن کے لئے پیسہ تقسیم کرنے کی کوشش کی ہے اور اپریل تک کی تنخواہ ادا کر دی گئی ہے بنچ نے ان کی دلیل کو خارج کرتے ہوئے کہا ہم اس بارے میں فکر مند نہیں ہیں آپ بھیک مانگتے ہیں ادھار لیتے ہیں یا چوری کرتے ہیں لیکن پیسہ کی تو ادائیگی کرنی ہوگی ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!