گولیوں سے بھون کر کنر گمن گا قتل!

دہلی کے شہادرا کے جی ٹی وی انکلیب علاقہ میں سنیچر کی رات اسکوٹی سوار بدمعاشوں نے ایک کنر گرو کی اس کے گھر کے باہر گولیاں برسا کر قتل کر دیا ۔متوفی کی شناخت گاو¿ں ڈھور ،پوڑی گڑھوال (اتراکھنڈ)باشندہ ایکتا جوشی 38سال کی شکل میں ہوئی ہے ۔ابتدائی جانچ کے بعد رنجش کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے پولیس حکام کا کہناہے جانچ میں ایکتا کے چیلے میں (ششیہ )تعاون نہیں کررہے ہیں ۔پولیس کے مطابق ایکتا پیدائشی طور پر کنر (ہجڑا)تھی ۔بارہویں کلاس پاس کرنے کے بعد اپنے ماں باپ کا گھر چھوڑ دیاتھا اور دہلی آگئی وہ اپنی گرو انیتا جوشی اور اس کے گود لئے تین بچوں کے ساتھ ڈی ڈی اے جنتا فلیٹ جی ٹی وی انکلیب میں رہتی تھی ۔انیتا نے اعلان کررکھاتھا کہ اس کے بعد وہی گرو بنے گی فی الحال سارا کام وہی سنبھال رہی تھی سارے کنر ایکتا کو ہی اپنا بڑا گرو ماننے لگے تھے ۔سنیچر کی شام انیتا ،اشیش و ایکتا (گرو کے بچے )کسی سے ملنے گئی تھی ۔رات قریب 8:15پر وہ اپنی کار سے گھر پہونچے تو وہاں طاق میں بیٹھے اسکوٹی سوار دو بدمعاشوں نے ایکتا پر چار راو¿نڈ فائرنگ کی تین گولیاں لگنے سے وہ ادھمری ہو گئی اور گر گئی آن فانا ً میں ایکتا کو پاس کے اسپتال لے جایاگیا جہاں سے اسے میکس اسپتال میں ریفر کر دیا گیا اسے وہاں لے جاتے وقت راستے میں اس کی موت ہو گئی ۔واردات گھر میں لگے سی سی ٹی وی کمیروں میں قید ہو گئی جس کی بنیاد پر پولیس ملزمان کی تلاش کررہی ہے ۔اپنے مزاج ،کام کرنے کے طریقے اور خوبصورتی کی وجہ سے ایکتا جوشی نے چند برسوں میں کنر سماج کا دل جیت لیا ہے ۔راجدھانی کے کنر سماج میں تذکرہ ہونے لگاتھا کہ وہ پوری دہلی کے سماج کی گرو بن سکتی ہے ۔پولیس جانچ کررہی ہے کہ کہیں قتل کی اہم وجہ یہ تو نہیںہے اندیشہ یہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ سپاری کلنگ تو نہیں ہے اور ایکتا کو راستہ سے ہٹانے کے لئے یہ واردات کی گئی ہو ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!